geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریاست کا چوتھا ستون!مگر بے سکون

August 6, 2020August 6, 2020 0 1 min read
Coronavirus - Pakistan
Share this:

Coronavirus - Pakistan

تحریر : نسیم الحق زاہدی

ویسے لاک ڈائون کی منطق سمجھ میں نہیں آتی ایسے لگتا ہے کہ جیسے کرونا وائرس نے ہمارے ارباب اختیار کے ساتھ سمبندھ قائم کر رکھے ہیں۔ رات سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوتا ہے صبح ایک دم خبر چلتی ہے کہ ہمارے پردھان منتری نے لاک ڈائون کا حکم دیدیا ہے کبھی سلیکٹیڈ لاک ڈائون تو کبھی سمارٹ لاک ڈائون ،ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کرونا نے وطن عزیز کے سبھی وزاء سے کامیاب مذکرات کرلیے ہیں کہ وہ ہفتہ اتوار چھٹی کرے گا باقی دنوں میں وہ محترک رہے گا،مساجد ومدارس میں تیزی سے پھیلے گا جبکہ اس کی نسبت بازاروں میں کم پھیلے گا وغیرہ وغیرہ۔ لاک ڈائون میں سب سے زیادہ موجیں محکمہ پولیس والوں کی لگی ہوتی ہیں ۔غربت ،افلاس نے غریب کے مرنے پر بھی پابندی لگادی ہے ۔

وطن عزیزمیں ایک مفلوک الحال خود مرتے ہوئے اپنے عزیز واقارب پر اپنے کفن دفن کا بھی قرضہ چڑھا دیتا ہے اوپر سے ہمارے جاہل پیٹو علمائے سو اپنے پیٹ کے دوزخ کو بھرنے کے لیے خودساختہ رسومات کو مذہب کا رنگ دیکر لواحقین کو چالیسواں تک اچھی خاصی رقم کا مقروض کردیتے ہیں۔عید الضحیٰ سے ایک دن قبل انارکلی کی زیارت کو نکلے یہ سوچ کر کہ انار کلی کو اگر شہزادہ سلیم نہیں مل سکا تو کیا ہوا شہزادہ نسیم تو حاضر ہے۔ اب ہر صورت میں انارکلی کی بے چین آتماکو شانتی دلوانا ہم پر لازم ہوچکا ہے ۔سخت لاک ڈائون لگا ہوا تھا پولیس کی دوتین گاڑیاں کھڑی تھیں جبکہ پولیس کے جوان ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے لسی کے گلاس ،حلوہ پوڑی ،نان پائے مفت میں کھا کر غریب کے بچوں کے حلق کا نوالہ چھین کر جیت کے شادیانے بجا رہے تھے ۔ہم نے پچاس روپے کے چنے اور دونان اسی روپے اس دوکان دار کو دئیے تو اس کی آنکھوں سے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے پوچھنے کی دیر تھی تو وہ پھٹ پڑا کہ صبح سے اب تک دس پولیس والے یہ دھمکی دیکر کہ اگر مفت نہ کھلایا تو سبھی کچھ اٹھا کر تھانے لے جائیں گے اوپرسے چھتروکھرے جرمانہ اور پرچہ بھی کہ تم نے حکومتی ایس اوپیز کی پاسداری نہیں کی کہہ کرمفت کھا چکے ہیں پہلے ہی لاک ڈائون نے غریب کا جینا محال کردیا ہوا ہے اوپرسے دس بیس لوگ اگر مفت میں کھا جائیں گے تو بچوں کو زہر کھلا دیتے ہیں ۔

افسوس کہ سوا تو کچھ نہیں کرسکتا تھا اسے حوصلہ دیکر وہاں سے بھاگنے میں عافیت جانی کیونکہ ابھی پچھلے رمضان المبارک کا واقعہ ذہن میں گردش کرنے لگا چوتھا روزہ تھا کہ ہم قسمت مارے بعد نماز عصر انار کلی چوک سے سموسے لینے پہنچے تو وہاں پر تین چار موٹر سا ئیکلوں پر سوارپولیس کے جوان سرعام رمضان المبارک کا تقدس پامال کرتے ہوئے سموسے کھارہے تھے تو کچھ سیگریٹ سے لطف اندوز ہورہے تھے غلطی ہماری کہ ہم یہ کہہ بیٹھے جناب کچھ رمضان المبارک کا خیال کریں بس اس کے بعد فلمی سین تھا تن تنہا ہیرو اور چاروں طرف غنڈے ہی غنڈے اس دن ہمیں اپنی جہالت کا احساس ہوا بڑی مشکل سے معافیاںمانگ کر جان بچائی ۔افلاطون کہتا ہے کہ ”قانون مکڑی کا وہ جالا ہے جس میں کیڑے مکوڑے تو پھنستے ہیں مگر بڑے جانور اس کو پھاڑ کر نکل جاتے ہیں”کچھ اہل دانش کا یہ ماننا ہے کہ صحافت کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے اور صحافت پیغمبری پیشہ ہے لفظ صحافت صحیفہ سے نکلا ہے ایک صحافی کا کام حق بات کرنا ہوتی ہے خواہ اس کے لیے اسے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑجائے اور وطن عزیز میں بہت سے میدان قلم کے شہسواروں نے حق اور سچ کی آواز کو بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے ۔

اللہ تعالیٰ انکی قربانیوں کو اپنی بارگاہ رحمت میں قبول فرمائے آمین ۔پاکستان کے اندر صحافیوں سے مظلوم طقبہ کوئی اور نہیں پچھلے دنوں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے سوال کرنے پر راجہ صاحب نے اس صحافی کو گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمادیا ۔پروگرام سرعام کا میزبان سید اقرار الحسن پر سرعام پولیس ایس ایچ او کا بہیمانہ تشدد،ایسے دیگر ہزاروں واقعات سے تاریخ بھری پڑی ہے جس میں پولیس والوں نے صحافی کے گھر میں گھس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ،تشدد کا نشانہ بنایا۔ زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح شعبہ صحافت میں درجہ بندی ہے بڑے مگرمچھ (صحافی )ہم جیسے چھوٹے اہل قلم افراد کو صحافی ہی نہیں مانتے حکومتی وغیر حکومتی جتنی بھی نوازشات ہیں سبھی بڑے ناموں پر ہوتی ہیں ۔بڑے صحافی جن میں چندنمک حرام سرعام ملک محافظ اداروں کے کردار پر انگلیاں بھی اٹھاتے ہیںپھربھی انکی معمولی سی تکلیف پر وزاء ودیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدران انکے گھرپہنچ جاتے ہیں ۔

کبھی کسی وزیر یا کسی حکومتی عہدیدارنے کسی غریب ،مفلوک الحال اہل قلم کے گھر جاکر انکے شب وروز کی اذیتوں کو جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ کن تکالیف میں اپنی زندگی بسر کررہے ہیں ۔چھوٹے ادارے جہاں تنخوائیں بھی نہیں ملتی،کرایہ کا گھر بجلی ،پانی اور گیس کے بل بڑھتی ہوئی مہنگائی ایسے حالات میں یہ لوگ اپنے پیشے کے ساتھ منسلک رہ کر کسی مظلوم،بہن،بیوہ،بیٹی اور بوڑھی ماں کی آواز بن کر حکومتی ایوانوں کی موٹی موٹی ناقابل تسخیردیواروں سے ٹکرا جاتے ہیں اور پھر غفلت کی نیند سوئے ہوئے ارباب اختیار کو بیدار کرتے ہیں ۔اور پھر حق اور سچ کی جیت کو اپنا انعام سمجھ کر افلاس کا نوالہ نگل کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔میراوزیر اعظم پاکستان سمیت تمام وزاء اور اپوزیشن لیڈرز سے اپیل ہے کہ وہ خداراہ قلم کے مزدوروں کے گھر کا چکر لگائیں تاکہ انکو غربت کا احساس ہو کہ کس طرح غربت پرورش پاتی ہے ۔ویسے تو ہمارے وزیر اعظم بڑے ہینڈ سم اور متاثر کن شخصیت سمجھے جاتے ہیں ۔

دانا ہونے کے ساتھ ساتھ معاملہ فہم بھی ہیں ۔حالات کی نزاکت کو بھاپ کر چلنا یہ ادا تو کوئی وزیراعظم سے سیکھے ۔ان سے اتنی سے گذارش کرنی ہے کہ پلیز اللہ واسطے اپنے اردگرد اپنے رفقاء وزاء کی خوشامد سے بھی اجتناب کریں کیونکہ تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ بڑی بڑی سلطنتوں کی بربادی کی وجہ انکے خوشامدی وزیر تھے ۔ہمارے وزیراعظم کے حکم پرملک میں ایک ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا پوچھنا تھا کہ مجھے لاہور کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی ٹائیگر فورس کا جوان نظر نہیں آیا کیا یہ ٹائیگر فورس والوں کو کوئی طلسماتی لباس سے سرفراز کیا گیا ہے کہ جو عام عوام کو نظر نہیں آتے یا کہ پھر رات کی تاریکیوں کے اندر عوام الناس کی خدمت کو نکلتے ہیں ۔آخر میں ریاست مدینہ ثانی کے دعویدار حاکم وقت سے ایک اپیل ہے کہ خداراہ اب لاک ڈائون نہ لگائیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام انشاء اللہ کرونا سے تو بچ جائے گی مگر بے روزگاری کے ہاتھوں نہیں بچ پائے گی۔۔۔۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Syed Athar Ali Hashmi
Previous Post سینیئر صحافی اطہر علی ہاشمی انتقال کر گئے
Next Post حضرت پیر سید شاہ عبد الحق گیلانی رحمة اللہ علیہ کے وصال سے امت ایک عظیم دینی وروحانی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ پیر عثمان افضل قادری
Pir Usman Afzal Qadri and Pir Hasnain Afzal Qadri

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.