geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاپان: ہیروشیما ایٹمی حملے کی 75 ویں برسی پر محدود تقریب

August 6, 2020 1 1 min read
Japan 75th Anniversary of Hiroshima Bombing
Share this:

Japan 75th Anniversary of Hiroshima Bombing

ہیروشیما (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکا کے ذریعہ ایٹمی حملے کی 75 ویں برسی، کورونا وائرس کی وجہ سے، محدود طور منائی گئی۔

ہیروشیما پر امریکا کی طرف سے کیے گئے ایٹمی حملے کی یاد میں جاپان ہر سال امن تقریبات کا وسیع پیمانے پر انعقاد کرتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے مد نظر اس مرتبہ دعائیہ تقریب میں محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس میں حملے میں زندہ بچ جانے والے متاثرین، ان کے رشتہ دار، غیر ملکی اہم شخصیات شامل تھیں۔ انہوں نے عالمی امن کے لیے دعائیں کیں۔

ہیروشیما کے میئر کازومی ماتوسی نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کی موجودگی میں عالمی رہنماوں سے نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کے تئیں اپنے وعدوں پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر ہیروشیما پیس میموریل میں منعقدہ تقریب میں موجود لوگوں نے عین آٹھ بجکر 15منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اسی وقت آج سے 75 برس قبل شہر پر پہلا نیوکلیائی بم گرایا گیا تھا۔ اس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کازومی ماتوسی نے کہا ”ہمیں اس تکلیف دہ واقعہ کا اعادہ کرنے کی اجازت کبھی نہیں دینی چاہیے۔ سول سوسائٹی کو خود غرض قوم پرستی کو مسترد کردینا چاہیے اور تمام طرح کے خطرات کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔”

خیال رہے کہ امریکا نے چھ اگست 1945کو پہلا ایٹم بم ہیروشیما پر گرایا تھا، جس سے شہر تباہ ہوگیا۔ 1945 کے اواخر تک شہر کی تقریباً 40فیصد آبادی یعنی لگ بھگ ایک لاکھ 40 ہزار افراد، جن میں بیشتر عام شہری تھے، ہلاک ہوگئے۔

امریکا نے اس کے تین دن بعد نو اگست کو جاپان کے جنوبی شہر ناگاساکی پر دوسرا ایٹم بم گرایا جس میں تقریباً 74 ہزار افرا دلقمہ اجل بن گئے۔ اس کے بعد جاپان نے 15 اگست 1945 کو اتحادی فوج کے سامنے خودسپردگی کردی اور دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

اس سال کی امن تقریبات میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار سے بھی کم لوگوں نے شرکت کی جب کہ عام طورپر اس سے دس گنا لوگ اس تقریب میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ بیشتر شرکاء نے سیاہ کپڑے پہن رکھے تھے اور چہروں پر ماسک لگارکھا تھا۔ کرسیوں کو ایک دوسر ے سے فاصلے پر رکھا گیا تھا۔

چونکہ عام لوگ اس سال تقریب میں شرکت نہیں کرسکے اس لیے تقریب کو آن لائن براڈکاسٹ کیا گیا۔ اس موقع پر منعقد کیے جانے والے بہت سارے روایتی پروگراموں کو منسوخ کردیا گیا۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

امریکا نے چھ اگست 1945کو پہلا ایٹم بم ہیروشیما پر گرایا، جس سے شہر تباہ ہوگیا تھا۔

ہیروشیما کے میئر ماتوسی نے عالمی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کے اپنے وعدوں پر زیادہ سنجیدگی سے عمل کریں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ملک کی ناکامی کی جانب بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا”میں حکومت جاپان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ (ایٹم بم حملے میں بچ جانے والو ں) کی درخواستوں پر توجہ دے اور نیوکلیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کرے، اس کی توثیق کرے اور اس کا ایک فریق بنے۔” انہوں نے مزید کہا کہ”چونکہ جاپان ہی وہ واحد ملک ہے جسے نیوکلیائی حملے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے اسے اس کے خلاف پوری دنیا کے عوام کو متحد کرنے کے لیے پیش رفت کرنی چاہیے۔“

نیوکلیائی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کے لیے چھوٹے غیر نیوکلیائی ملکوں کی طرف سے پیش کیے گئے ‘نیوکلیائی ہتھیاوں پر پابندی کے 2017 کا معاہدہ‘ پردنیا کی بڑی طاقتوں کی طرح جرمنی اور جاپان نے بھی ابھی دستخط نہیں کیے ہیں۔ بعض ناقدین جاپانی حکومت کے رویے پر بھی سوال اٹھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں پچاس ہزار امریکی فوج موجود ہیں اور انہیں امریکی نیوکلیائی تحفظ حاصل ہے۔ جاپان دوسری عالمی جنگ کے بعد اپنی دفاع کے لیے امریکا پر انحصار کرتا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عالمی جوہری طاقتوں پر اس بات کے لیے نکتہ چینی کی کہ ان کی کوتاہیوں کے سبب نیوکلیائی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق بین الاقوامی معاہدے بے اثر اور ختم ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسروں کے لیے ایک ناقص مثال قائم ہوتی ہے اور اس سے شمالی کوریا جیسے ممالک کو بھی جوہری ہتھیاروں کو حاصل کرنے کا حوصلہ ملا۔” ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال اس لیے پیدا ہوئی کیونکہ جوہری طاقتیں ”وقتی مفاد کے لیے غیر ذمہ دارانہ طاقت کی سیاست کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔“

Share this:
Afghan Taliban Talks
Previous Post با ضابطہ بین الافغان مذاکرات، غیر جانبدار ممالک کی زیر نگرانی ریفرنڈم
Next Post ملک میں کورونا وبا میں کمی؛ 24 گھنٹوں میں مزید 727 افراد شکار
Corona Test

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.