geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’چین کے ساتھ کشیدگی بڑی دیر چلے گی‘: پھر بھارتی بیان آف لائن

August 7, 2020 2 1 min read
Indian Soldiers
Share this:

Indian Soldiers

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازعے میں بھارتی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کچھ دیر بعد ہٹا دیا۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ چینی بھارتی فوجی کشیدگی طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

بھارت میں گوہاٹی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس بیان میں کہا تھا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین جو سرحدی کشیدگی اور فوجی جھڑپیں جون میں شروع ہوئی تھیں، ان کی وجہ سے پیدا ہونے والا تناؤ دونوں ایٹمی طاقتوں کے مابین مذاکرات کے کئی ادوار کے باوجود ممکنہ طور پر ‘لمبے عرصے تک‘ جاری رہے گا۔

نیوز ایجسی روئٹرز کے مطابق یہ بیان دراصل اس بھارتی وزارت کی ویب سائٹ پر جون کے مہینے کے حوالے سے جاری کردہ ایک اپ ڈیٹ تھا، جسے آن لائن جاری کرنے کے بعد دوبارہ آف لائن بھی کر دیا گیا۔

شروع میں اس بیان میں کہا گیا تھا کہ چینی فوج نے شمالی بھارت میں لداخ کے علاقے میں 17 اور 18 مئی کو پانگونگ جھیل کے کنارے اور کوگرانگ نالہ اور گوگرا کے علاقوں میں سرحدی خلاف ورزیاں کی تھیں۔

ساتھ ہی اس آن لائن اپ ڈیٹ میں کہا گہا تھا کہ چینی دستوں کی طرف سے ان سرحدی خلاف ورزیوں اور فوجی مداخلت کے بعد (بھارت کے ساتھ) جو ‘پرتشدد آمنا سامنا‘ ہوا تھا، اس میں مغربی ہمالیہ کے اس علاقے میں بھارت کے 20 فوجی مارے گئے تھے۔ یہ سرحدی کشیدگی اور جھڑپیں ان دونوں ممالک کے مابین گزشتہ کئی عشروں کے دوران ہونے والی سب سے خونریز اور پرتشدد کارروائی تھے۔

اس بارے میں چین کی طرف سے نئی دہلی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ پہلے بھارتی فوجی دونوں ممالک کے مابین سرحد عبور کر کے چینی علاقے میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے چینی فوجیوں کو اشتعال دلایا تھا۔

اس سارے معاملے میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا، جب نئی دہلی میں وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کے طور پر ایک نیا بیان شائع کر دیا۔ اس میں کہا گیا تھا، ”کسی قابل قبول اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے سفارتی اور فوجی سطح پر دوطرفہ مکالمت جاری ہے، لیکن یہ کھچاؤ اور صف آرائی ممکنہ طور پر طویل عرصے تک جاری رہیں گے۔‘‘

بھارت کا یہ سرکاری بیان آج جمعرات چھ اگست کو بین الاقوامی نیوز ایجنسی روئٹرز کے پارٹنر مقامی خبر رساں ادارے اے این آئی نے بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کئی دیگر میڈیا اداروں نے بھی۔ لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد وزارت دفاع نے یہ بیان اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔

اس بارے میں روئٹرز کی طرف سے نئی دہلی میں خارجہ امور کی ملکی وزارت سے فون کال اور ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطے کی کوشش بھی کی گئی، لیکن وزارت دفاع کے ترجمان کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہ کیا گیا۔

بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت چین کے ساتھ سرحد پر صورت حال کے بارے میں بہت دانش مندی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ خاص طور پر اس پس منظر میں کہ جون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ”نہ کوئی سرحد پار کر کے ہمارے علاقے میں داخل ہوا، نہ اب بھی کوئی وہاں موجود ہے اور نہ ہی کسی نے وہاں ہماری چوکیوں پر قبضہ کیا ہے۔‘‘

راہول گاندھی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”چین کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جانا تو بھول جائیے، بھارتی وزیر اعظم میں تو اتنی ہمت بھی نہیں کہ وہ ان (چین) کا نام بھی لے سکیں۔ اس بات سے انکار کر کے کہ چین ہمارے علاقے میں داخل ہوا، اور (وزارت دفاع کی) ویب سائٹ سے دستاویزات ہٹا کر، حقائق کو بدلا نہیں جا سکے گا۔‘

Share this:
Protest
Previous Post کشمیریوں کا عدم اتحاد کشمیر کاز کی ناکامی کی وجہ بن رہا ہے
Next Post پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کی درخواستیں مسترد، 10 اگست کو فرد جرم عائد کی جائیگی
Asif Ali Zardari

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.