geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سرفراز احمد کا جوتے اٹھانا سابق پلیئرز کو ایک آنکھ نہ بھایا

August 8, 2020August 8, 2020 2 1 min read
Sarfraz Ahmed
Share this:

 Sarfraz Ahmed

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سرفراز احمد کا جوتے اٹھانا سابق کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا جب کہ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ 4 سال ملک کی قیادت اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان کے ساتھ یہ سلوک مناسب نہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں سرفراز احمد کو جوتے اٹھا کر لاتے دیکھنا اچھا نہیں لگا، جس شخص نے 4 سال تک قیادت کی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی، اس کے ساتھ آپ ایسا سلوک نہیں کر سکتے،اگر انھوں نے خود ایسا کیا تو روک دیتے، وسیم اکرم نے کبھی میرے جوتے نہیں اٹھائے، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سرفراز احمد ایک کمزور شخصیت کے مالک ہیں، اسی لیے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ان پر حاوی رہے،انھوں نے پاکستان کی قیادت بھی اسی مزاج کے ساتھ کی ہوگی، میں یہ نہیں کہتا کہ جوتے اٹھانے میں کوئی خرابی ہے لیکن ایک سابق کپتان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

راشد لطیف نے بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر سمیت دیگر سینئر پلیئرز تو کٹ کے بجائے ٹریک سوٹ میں نظر آرہے ہیں، یہ ٹیم اسپرٹ نہیں ہے،دوسری طرف سرفراز کا کھیل کیلیے جذبہ اور ان کے اچھے انداز کا یہ ثبوت ہے کہ انھوں نے جوتے اٹھانے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کی، بہرحال ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔

دوسری جانب میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ اس طرح کی بحث صرف پاکستان میں ہی ہو سکتی ہے، سرفراز کے اس اقدام میں بے عزتی والی کوئی بات نہیں، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں کپتان ہونے کے باوجود مجھے باہر بیٹھنا پڑا تو 12ویں کھلاڑی کا کردار ادا کرتا رہا، اس میں شرم والی کوئی بات نہیں، سرفراز ایک ٹیم مین اور اچھے انسان ہیں، ان کو علم تھا کہ دوسرے کھلاڑی باہر پریکٹس کر رہے ہیں اس لیے جو دستیاب ہو اسی کوساتھی پلیئرز کی مدد کرنا ہے، یہ سابق کپتان کا بڑا پن ہے کہ انھوں نے ایساکام کرنے میں کوئی ناگواری محسوس نہیں کی، یہ ایک اچھی ٹیم ہونے کی علامت ہے۔

Share this:
Asif Ali Zardari
Previous Post پارک لین ریفرنس: آصف زرداری کی درخواستیں مسترد، 10 اگست کو فرد جرم عائد کی جائیگی
Next Post ماں کی لوری ہمیشہ یاد آتی ہے، ماہرہ خان
Mahira Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.