geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں باآسانی شکست دے دی

August 9, 2020 0 1 min read
Manchester Test
Share this:
Manchester Test
Manchester Test

مانچسٹر (اصل میڈیا ڈیسک) میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔

مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملاتھا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز سے دوبارہ شروع کی اور آخری دو وکٹوں نے 32 قیمتی رنز جوڑے۔

دن کے آغاز میں ہی یاسر شاہ نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن 158 رنز کے مجموعے پر وہ 33 قیمتی رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہو گئے۔ نسیم شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عباس 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اسٹیورٹ براڈ نے 3، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور ڈوم بیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب روری برنس اور ڈوم سبلے نے شروع کیا تاہم 22 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلادی جب انہوں نے روری برنس کو 10 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 86 پر گری جب ڈوم سبلے 36 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ 96 کے اسکور پر جوئے روٹ بھی 42 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد یاسر شاہ نے بین اسٹوکس کو 9 اور شاہین آفریدی نے اولی پوپ کو 7 پر آؤٹ کرکے پاکستان کو جیت کی امید دلائی اور اس موقع پر 117 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

تاہم اس موقع پر پاکستانی بولرز ڈھیلے پڑ گئے اور جوز بٹلر اور کرس ووکس چھٹی وکٹ پر 139 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کرکےمیچ پاکستان کی پہنچ سے دور کردیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 256 کے اسکور پر گری جب جوز بٹلر 75 رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم وہ اپنا کام بخوبی انجام دے گئے۔ اس کے بعد اسٹیورٹ براڈ 7 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے۔

کرس ووکس 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یوں مجموعی طور پر انہوں نے میچ میں 8 شکار کیے۔

دوسری اننگز میں نسیم شاہ، محمد عباس اور شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے شان مسعود کے شاندار 156 رنز اور بابراعظم کے 69 رنز کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اس طرح پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔

Share this:
Saba Qamar and Bilal Saeed
Previous Post مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، صبا قمر اور بلال سعید کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Next Post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی نفسیاتی حد بھی عبور
Pakistan Stock Exchange

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.