geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش چیلنجز

August 9, 2020 0 1 min read
Khyber Pakhtunkhwa Government
Share this:

Khyber Pakhtunkhwa Government

تحریر : سرور صدیقی

عام انتخابات میں تحریک ِ انصاف نے پاکستان بھر میں ہلچل مچا دی تھی اتنی پرجوش انتخابی مہم کسی سیاسی حریف نے نہیں چلائی ووٹوںکے لحاظ سے PTI دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری خیبر پی کے میں نامی گرامی اور سکہ بند قسم کے امیدوار اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھے 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میںANPاورJUI(ف) سب سے زیادہ متاثر ہوئیں 2018ء کے عام انتخابات میں ان جماعتوں کا حشر پہلے سے بھی برا ہوگیا تحریک ِ انصاف پہلی سیاسی جماعت بن کر ابھری جو مسلسل دو مرتبہ خیبر پی کے میں چکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے کہا جاتاہے ان پارٹیوںکے قائدین اب تلک سوچ رہے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ مولانا فضل الرحمن ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکلے اور وہ تحریک ِ انصاف کے روایتی حریف بن کر ابھرے ہیں اور اس صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فضل الرحمن کو عوام نے نہ صرف حکومت سے باہر کردیا بلکہ وہ پالیمان سے بھی باہر ہوگئے اسی لئے وہ سکے میں ہیں اور مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی سے بھی زیادہ انہیں عمران خان پر غصہ ہے جس کا اظہار اکثرو بیشتر وہ کرتے رہتے ہیں۔

موصوف نے تو تحریک ِ انظاف کی حکومت کو ناجائز ہونے کا فتویٰ بھی دے رکھاہے بہرحال غالب خیال یہی ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے اور ان پارٹیوں کے مختلف نظریات جماعتوںکے ساتھ انتخابی اتحاد بنیں گے اور بن کر ٹوٹنے کی پیشگی پیش گوئی کی جا سکتی ہے اسی طرح متوقع بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی،جمیعت العلمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے درمیان سیاسی مفاہمت جاری ہے جونہی بلدیاتی انتخابات کا کوئی ناک نقشہ نمودار ہوا تحریک ِ انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک گرینڈ الائنس بننے کی قوی امیدہے ہم خیال جماعتیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کریں گی جبکہ کہا جارہا ہے کہ KPKکی سابقہ حکمران پارٹی اے این پی ان دنوں عجیب مشکل سے دو چارہے اسفندیار ولی خا ن کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی جماعت کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ پہلے کچھ رہنماساتھ چھوڑ گئے ۔۔اور اب بیگم نسیم ولی خان ان کے خلاف دم خم سے برسر ِ پیکارہیں یعنیANP اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے اس صورت ِحال میں سرخ پوش رہنما بھی پریشان نظرآرہے ہیں۔

اپنے مجبو ر تقدس کے سہارے ساغر
دِ یر و کعبہ کے خدائوں سے لپٹ کر رو لوں

اب رہی بات تحریک ِ انصاف کی ۔۔اس جماعت کو حکومت کیا ملی عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا حالانکہ تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور مسائل سے بڑے چیلنجز وراثت میں ملے ہیں یہ صوبہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہوا اب تک شاید ہی کوئی مہینہ ایسا ہو جب اس صوبے میں کوئی دھماکہ یادہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو ماضی میں متعدد ارکان ِ اسمبلی ان واقعات میں شہیدہو چکے ہیںملکی معیشت، میٹرو بس منصوبہ، بلدیاتی انتخابات کاانعقاد، امن و امان ، عوامی مسائل ، قومی ایشو،اپوزیشن اتحاد کی احتجاجی تحریک اور اتحادی جماعتوںکی ناراضگی اس وقت تحریک ِ انصاف کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں تحریک ِ انصاف کے وزراء مختلف مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی موجود ہیں یہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں جا سکتا کہ گذستہ عام انتخابات میں عام آدمی نے تحریک ِ انصاف کو تبدیلی کے نام پرووٹ دیا تھا اور عمران خان کے نزدیک اس تبدیلی کا مطلب چہروںکی تبدیلی نہیںبلکہ سسٹم کی تبدیلی تھا جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی البتہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت نے سستے انصاف کے حصول کیلئے موبائل عدالت متعارف کروائی ہے بلا شبہ یہ پاکستان میں اپنی نو عیت کے اعتبار سے ایک اچھی روایت کاآغازہے ایسے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے اس حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس حکمت ِ عملی تیار کرناہوگی اس وقت پرفارمنس کے حوالہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی کارگذاری بالکل متاثر کن نہیںہے صوبہ بھر میں ٹوٹی سڑکیں، صفائی کی نا گفتہ بہ حالت ، گندگی کے ڈھیر، امن و امان کی سنگین صورت حال اور ترقیاتی کام نہ ہونے کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتاہے۔KPKمیں کرپشن وکمیشن مافیا کا خاتمہ،سرکاری اداروں اور محکموںمیں سیاسی مداخلت اور دبائو سے آزاد ماحول کا قیام،تھانے ،کچہری اور پٹوارخانوں سے ظلم و زیادتی کا خاتمہ ذاتی پسند نا پسندکی بجائے میرٹ پر فیصلے تحریکِ انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہییںتاکہ تبدیلی محض نعروںتک محدود نہ رہے بلکہ حکومتی رویے اورمعاملات میں نظر بھی آئے لوگوںکو محسوس بھی ہو اگرحکومت اچھی کارکردگی،انقلابی اقدامات، بہترین عوامی پالیسیاں اور عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب رہی تو یقینا اس سے KPKمیں عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خوشگوار اثر پڑے گا۔
حدود ِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر ،نہ کوئی رقیب لگتا ہے

دہشت گردی کے واقعات بھی KPKمیں تحریک ِ انصاف کو درپیش چیلنجزمیں سر فہرست ہے جس کیلئے مربوط حکمت ِ عملی، ٹھوس منصوبہ بندی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اس کو اہمیت دئیے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی رو رعائت نہیںہونی چاہیے اس وقت وزراء میں آپس کی چپقلش نے بھی مسائل پیدا کررکھے ہیں جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی آبادکاری تحریک ِ انصاف کی حکومت کو درپیش چیلنجز ہیں جس سے عہدہ برا ہونا اس حکومت کی نیک نامی کا سبب بنے گا۔ کہا جاتا ہے حکومت کرنا مخملی بستر پر سونے کا نام نہیں بلکہ یہ کانٹوں کا بچھوناہے ایک طرف حکومت عوامی توقعات پوری نہ اترے تو وہ عوام کے دل سے اتر جاتی ہے اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتاہے اس لئے کہا جا سکتاہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جہاں تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور چیلنجزکا سامناہے وہاں اس کے مد مقابل ایک مضبوط اور فعال اپوزیشن بھی موجود ہے اس سے بڑھ کر مذہبی انتہا پسندی کا دور دوہ ہے KPKمیں کامیابی سے حکومت چلانے کا مطلب ہوگا تحریک ِ انصاف کو عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس میں وہ سرخرو رہی۔

میں نے خاک ِ نشیمن کو بوسے دئیے اور کہہ کریہ دل کو سمجھا لیا
آشیاں بنانا میرا کام تھا کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں

بغور جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا تحریک ِ انصاف اپنے وعدوں کے برعکس صوبہ خیبر پختون خواہ میں ابھی تک اپنا پروگرام یا حکمت ِ عملی واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی البتہ عوام کے جذبات کو Cashکروانے کیلئے کرپشن کے خلاف مہم اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے یہ عوام کو سب کچھ اس لئے اچھا لگا ہے کہ اس حوالے سے کوئی اور جماعت تحریک ِ انصاف کی طرح ایکٹو نہیں ہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عوام کا دل جیتنے کیلئے بڑے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے KPKکے وزیر ِ اعلیٰ اور تحریک ِ انصاف کی صوبائی تنظیم اور قائدین کو کچھ کرکے دکھانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جو بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آفتاب احمد شیر پائو جو ہمیشہ ایک فعال انداز سے سیاست کرنے کے عادی ہیں اب شاید وہ تحریک ِ انصاف کی کامیابیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اب تلک خاموش ہیں انہوں نے تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام اور اے این پی کے درمیان جاری کش مکش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی آفتاب احمد شیر پائوکو اس تناظر میں اپنی جماعت کوایک بار پھر فعال ،متحرک اور منظم بنانے کیلئے میدان میں آنا چاہیے مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کے ماحول میں وہ پھر سیاسی افق پر چھا سکتے ہیں۔

افق پر دور کوئی چمکتا ہوا تارا
مجھے چراغ ِ دیار ِ حبیب لگتا ہے

بہرحال خیبر پی کے میں حکمران جماعت تحریک ِ انصاف عوام کو کچھ ڈیلیورکرنے میں کامیاب ہوگئی تو مستقبل میں حکومت محالف جماعتیں پھرچاروں شانوں چت ہوجائیں گی اس وقت حکومت زبردست پریشرمیں ہے خیبر پی کے میں مولانافضل الرحمن کو کسی طور سکون نہیں لگتا تو یہی ہے کہ وہ حکومت گرانے یا اسے ٹف ٹائم دینے کیلئے ہرحد سے گذر جانے کا عزم رکھتے ہیں وہ پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر ہوئے ہیں ا سلئے ان کے نزدیک عمران خان کی حکومت غیرشرعی اور ناجائز ہے اور وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی بھی حربہ استعمال کرسکتے ہیں فضل الرحمن کی اب تلک کوشش یہ رہی ہے کہ کسی طرح KPK میں تحریک ِ انصاف کی حکومت کو ٹف پائم دیا جائے ابھی تک ان کا بس نہیں چلا ورنہ وزیر اِعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاچکی ہوتی اس لئے حکومت کو اپنے انتخابی وعدوںکو پورا کرنے کیلئے کچھ کرکے دکھانا ہوگا کارکردگی ہی تحریک ِ انصاف کو ہر قسم کی ہزیمت سے بچا سکتی ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : سرور صدیقی

Share this:
Pak Army - Relief Activities
Previous Post شدید بارشوں سے نائی گج ڈیم میں شگاف، پاک فوج کی علاقے میں‌ امدادی کارروائیاں‌ جاری
Next Post سیدنا عثمان غنی ؓ کو حضور نبی کریم ؐ نے کئی بار جنت کی بشارت دی: صوفی مسعود احمد صدیقی
Masood Ahmed Siddiqui

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.