geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز میڈیا ٹائیکون جمی لائی گرفتار

August 10, 2020 0 1 min read
Jimmy Lai
Share this:

Jimmy Lai

ہانگ کانگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہانگ کانگ میں پولیس نے جمہوریت حامی میڈیا اداروں کے مالک جمی لائی کو نئے متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز میڈیا کی اہم شخصیت جمی لائی کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ انہیں غیر ملک طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جمی لائی کی میڈیا کمپنی ‘نیکسٹ ڈیجیٹل’ سے وابستہ ایک سینیئر افسر مارک سائمن نے پیر 10 جولائی کی صبح اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”اس وقت جمی لائی کو غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔” نیکسٹ ڈیجیٹل نامی کمپنی ایک مقامی اخبار ‘ایپل ڈیلی’ بھی شائع کرتی ہے۔

پولیس کے بعض ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے نئے سکیورٹی قانون کے تحت جمی لائی کو غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ اشتراک کرنے اور جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں نئے متنازعہ سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد سب سے پہلے بعض جمہوریت نواز طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں کسی بڑی شخصیت کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے اب تک سات افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم اس سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ آخر وہ کون افراد ہیں جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت حامی گروپوں کے جانب سے حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا اور اسی پس منظر میں حکومت نے اس برس جون کے اواخر میں سکیورٹی سے متعلق ایک نیا قانون نافذکیا جس پر عالمی برادری نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نیم خود مختار علاقے کی خود مختاری پامال ہوگی۔

سکیورٹی سے متعلق چین نے جو سخت متنازعہ قانون نافذکیا ہے اس کے تحت چینی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے، بیرونی ممالک کی افواج کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت کرنے اور دہشتگردانہ کارروائیوں کو سنگین جرم کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔ نئے سکیورٹی قانون کے تحت پولیس کو اب ایسے وسیع تر اختیارات حاصل ہیں کہ وہ بغیر پیشگی وارنٹ کے کہیں بھی تلاشی لے سکتی ہے اور ایسے تمام پیغامات و میسیجز کو بھی انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کو ہٹانے کا حکم دے سکتی ہے جو اس قانون کے منافی ہوں۔

سنہ 1989 میں چار جون کے روز بیجنگ کی تائنامین اسکوائر پر جمہوریت حامی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کے واقعے کے بعد سے ہی جمی لائی ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ لیکن چین کا سرکاری میڈیا چین کو تباہ کرنے کے لیے بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کرنے میں انہیں ”سیاہ ہاتھ” سے تعبیر کرتا رہا ہے۔ جمی لائی اور ہانگ کانگ کے 14 دیگر جمہوریت حامی شخصیات کو پہلے ہی سے، گزشتہ برس غیر قانونی سمجھے جانے والے حکومت مخالف مظاہروں کو منظم کرنے اور ان میں حصہ لینے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔

میڈیا گروپ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ہانگ کانگ میں نافذ ہونے والے اس نئے سکیورٹی قانون کا سب سے منفی اثر میڈیا اداروں پر پڑے گا اور وہ اس سے مزید کمزور ہوجائیں گے۔نئے قانون کے تحت خاص قسم کے بیانات اور خطابات کو جرائم کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے تحت حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے یا پھر آزادی سے متعلق بیانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس میں بیرونی میڈیا اداروں کو بھی ‘سختی سے مینیج’ کرنے کی بات گہی گئی ہے اور اس طرح بیجنگ نے واضح طور پر ہانگ کانگ کے مقامی میڈیا اور بیرونی میڈیا دونوں پر قابو پانے اور سختی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ہانگ کانگ میں مقیم نامہ نگار سرزمین چین سے باہر معلومات کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں۔ تاہم اب حکام کی جانب سے ان سے بار بار کی سخت پوچھ گچھ سے یہ عمل بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس پس منظر میں اب صحافیوں کو بھی یہ خوف ستانے لگا ہے کہ کہیں اگر وہ بھی وہی رپورٹ کرنے لگے جو دوسرے کر رہے ہیں تو وہ نا دانستہ طور پر سرخ لکیر عبور کرسکتے ہیں۔

Share this:
Eid Qurbani
Previous Post قربانی سے کچھ سبق
Next Post ایس پی ڈی کا چانسلر شپ کے لیے شولس کو نامزد کرنے کا ارادہ
Olaf Scholz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.