geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ہماری نسل ہمیشہ کے لیے صدمے سے دوچار ہوگئی‘ لبنانی مائیں

August 13, 2020 0 1 min read
Protest im Libanon
Share this:

Protest im Libanon

بیروت (اصل میڈیا ڈیسک) بیروت میں ہونے والے تازہ ترین خونریز دھماکوں میں جہاں 170 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے وہاں اس واقعے نے خاص طور سے بچوں کو شدید ذہنی صدمے اور سکتے کی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔

لبنان کا دارالحکومت جو کبھی عروس البلاد کہلاتا تھا 4 اگست کو پورے ملک کو لرزا دینے والے دھماکوں کا شکار ہوا۔ ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا، سیاسی اور معاشرتی طور پر یہ ملک کئی دھائیوں پیچھے چلا گیا ہے۔

ایک طرف اس ملک کا سیاسی مستقبل غیر واضح ہے اور ایک بار پھر یہ ملک بیرونی طاقتوں کی امداد اور ہر طرح کی مداخلت کا مرہون منت ہے تو دوسری جانب لبنانی عوام کے لیے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ بیروت دھماکوں کے نتیجے میں گھر سے بے گھر ہونے والے قریب 80 ہزار بچوں کا مستقبل کیسا ہوگا؟ اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے اندازوں کے مطابق بے گھر ہونے والے قریب 80 ہزار بچوں اور ان کے خاندانوں کو ہر طرح کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ بیروت کی بندرگاہوں کی اہمیت ملک کی ‘لائف لائن‘ کی سی ہے۔ اس علاقے میں ہونے والے اتنے تباہ کن دھماکوں نے اس ‘لائف لائن‘ سے زندگی چھین لی ہے۔

جس وقت بیروت میں یہ دھماکے ہوئے اُس وقت 3 سالہ عابد آچی اپنے لیگو بلاکس سے کھیل رہا تھا۔ دھماکے سے اُس کے نزدیک ہی شیشے کا ایک دروازہ چکنا چور ہو کر گرا۔ اُس کے سر، پیروں ، ہاتھوں اور جسم کے مختلف حصے بری طرح زخمی ہوئے اور عابد کو فوری طور سے ایمرجنسی میں پہنچایا گیا جہاں فرش پر چاروں طرف خون ہی خون بہہ رہا تھا۔

اس کی ماں حبا آچی، جو عابد کو اُس کی دادی کے پاس چھوڑ کر کام پر گئی ہوئی تھی ، نے بتایا کہ اس کا بچہ شدید خوف میں مبتلا ہے اور ہر سرخ چیز کو دیکھ کر ڈر جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر ماں اُسے سرخ جوتے پہنانے لگے تو وہ نہیں پہننا چاہتا اور ماں سے ضد کرتا ہے کہ وہ اس کے جوتے دھو کر اس کا سرخ رنگ صاف کرے۔ اس کے بعد کے دنوں میں عابد آچی لبنان کے ہزاروں دیگر بچوں کی طرح صدمے سے چور ہے اور ویسا نہیں رہا جیسا وہ 4 اگست کو ہونے والے دھماکوں سے پہلے تھا۔

بچوں کی دیکھ بھال کے انٹرنیشنل ادارے سیو دا چلڈرن کے مطابق کم از کم ایک لاکھ بچے اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ لاتعداد ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔ سیو دا چلڈرن سے منسلک ذہنی امراض کی ایک ماہر ابی حبیبی کا کہنا ہے کہ ذہنی صدمے کے شکار بچوں کا رویہ ایسے ہی نوجوانوں کے مقابلے میں مختلف ہے۔ ہلکا سا شور بھی ان بچوں کو بے چین کر دیتا ہے۔ وہ اُچھلنا شروع کر دیتے ہیں، چیختے چلاتے ہیں۔ اس کے برعکس جو نوجوان یا تھوڑے بڑے افراد شدید سر کے درد، متلی، بستر گیلا ہوجانے، ہاضمے کی خرابی وغیرہ جیسی جسمانی بیماریوں کی علامات کا شکار ہیں۔

زینب غزال کی 8 سالہ یاسمین اور 11 سالہ تالیا نے خوف کے مارے اپنے کمروں میں سونا چھوڑ دیا ہے۔ بیروت کے دھماکوں سے ان کے اپارٹمنٹ کے کھڑکی کے دروازے ٹوٹ گئے تھے اور شیشے کی کرچیاں ان کے کمرے میں جا بجا بکھر گئی تھیں۔

زینب کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی بچیاں معجزاتی طور پر بچ گئے۔ اس نے اپنی بچیوں کو اس اپارٹمنٹ سے نکال کر کہیں اور منتقل کر دیا ہے۔ اس کی چھوٹی بیٹی ماں سے پوچھتی رہتی ہے کہ اس کا بچپن کہاں کھو گیا۔ وہ نارمل بچوں کی طرح کی زندگی کیوں بسر نہیں کر سکتی، اُسے یہ سب کچھ کیوں جھیلنا پڑا؟

عروس البلاد کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا۔

ان سوالوں کا جواب کسی کے پاس نہیں۔ ایک ماہر نفسیات ماھا غزال کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد بہت سے بچے بے یقینی کا شکار ہیں۔ وہ مسلسل پوچھ رہے ہیں کہ کیا ایسا دھماکا پھر ہوگا؟ وہ کہتی ہیں، ”بہت سے بچے واپس اپنے گھروں میں جانے سے انکار کر رہے ہیں، انہیں شیشے کے کھڑکی دروازے خوفزدہ کر رہے ہیں۔‘‘

دو بچوں کی ماں اشکر کہتی ہے، ”ہماری نسل ہمیشہ کے لیے صدمے سے دوچار ہو گئی۔‘‘ ان کا اشارہ لبنان کی اُس نسل سے ہے جو جنگ میں پروان چڑھی۔ اُس کا سوال نہ جانے کس سے ہے کہ، ‘ہمارے بچوں کو بھی اب اس سے کیوں گزرنا پڑ رہا ہے‘؟

Share this:
Demonstrations
Previous Post بیلاروس میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد مظاہروں میں 2 ہلاکتیں
Next Post پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا: سراج الحق
Siraj ul Haq

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.