geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانسیسی شہریوں کو ہلاک کرنے والے تین طالبان قیدی نہ رہا کیے جائیں، فرانس

August 16, 2020 0 1 min read
Afghanistan Kabul
Share this:

Afghanistan Kabul

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان تین طالبان عسکریت پسندوں کو رہا نہ کریں جو فرانسیسی شہریوں کے قتل کے جرم میں مجرم قرار پائے گئے تھے۔ اس بیان سے افغانستان میں ہونے والے اہم مذاکرات میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

افغان حکومت نے جمعہ چودہ اگست کو کہا تھا کہ انہوں نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا آغاز کر دیا ہے اور یہ دوحہ میں طے پانے والے امریکا – طالبان معاہدے کے تحت امن مذاکرات کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ اب تک 80 طالبان عسکریت پسند رہا کیے جا چکے ہیں۔

ادھر فرانس نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کو ہلاک کرنے والے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ فرانس مذاکراتی عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن فرانسیسی فوجی اور امدادی کارکنوں کو مارنے والے ‘دہشتگردوں‘ کو رہائی ہرگز نہیں ملنی چاہیے۔

جن طالبان جنگجوؤں کی رہائی کی فرانس نے مخالفت کی تھی انہوں نے فرانسیسی خاتون بیٹینا گوئلار، جو کہ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کی ملازمہ تھیں، اور پانچ فرانسیسی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

گوئلار کے اہل خانہ نے بھی عسکریت پسندوں کی رہائی کے اقدام کی مذمت کی۔ فرانس کے اس بیان سے طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

طالبان قیدیوں کی رہائی کے بارے میں اختلاف رائے نے پہلے ہی مذاکرات میں تاخیر کر دی ہے۔ افغان جیلوں میں قید طالبان عسکریت پسندوں کی رہائی کا مطالبہ، افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان کی اولین شرائط میں شامل تھا۔ امریکا نے طالبان سے امن مذاکرات کے بدلے میں افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا۔

دوحہ معاہدے میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ کابل حکومت 5000 طالبان جنگجوؤں رہا کرے گی اور اس کے بدلے میں افغان حکومت کے 1000 قیدی رہا کیے جائیں گے۔ افغان حکومت زیادہ تر طالبان قیدی رہا کر چکی ہے لیکن وہ سنگین جرائم میں ملوث 400 قیدیوں کی رہائی سے گریزاں تھی۔

بالآخر گزشتہ ہفتے کے اواخر میں لویہ جرگہ میں شامل مندوبین نے سنگین جرائم میں ملوث ان طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

اگرچہ اس عمل کو طالبان اور افغان حکومت کے مابین امن عمل کے لیے ایک ضروری اقدام سمجھا گیا لیکن یہ ایک بڑی تشویش کا سبب بھی بن گیا۔ کیونکہ، ان زیر حراست 400 قیدیوں میں درجنوں عسکریت پسند طالبان متعدد حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 156 جنگجوؤں کو موت کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ دیگر عسکریت پسندوں کو قتل، اغوا، منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

افغان صدر اشرف غنی پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ یہ عسکریت پسند رہائی کے بعد افغانستان اور دنیا کے لیے ایک خطرہ بن سکتے ہیں۔ اب پیرس حکومت نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانا چاہیے۔

لویہ جرگہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ افغان حکام رہا کیے جانے والے جنگجوؤں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ مزید حملے نہ کر سکیں۔

Share this:
Lahore
Previous Post نیا لاہور ایک خواب یا خام خیالی
Next Post بظاہر لگتا ہے مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں: رانا ثنااللہ
Rana Sanaullah

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.