geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: جرائم پیشہ خاندانوں کے ٹھکانوں پر چھاپے

August 17, 2020 1 1 min read
Germany Police
Share this:

Germany Police

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دس مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ خاندانی گینگ کے اڈوں پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ٹیکس اور کسٹم حکام بھی شریک تھے۔

پولیس کی انتہائی بڑی کارروائی نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دس گنجان آباد شہروں میں مکمل کی گئی۔ ان شہروں میں ایسن، ڈوئس بُرگ، بوخم، ڈورٹمند، گیلزن کِرشن اور وُوپرٹال بھی شامل ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پولیس اور ٹیکس حکام نے اسی علاقے کے بڑے شہر ڈؤئس بُرگ کے قریب واقع اوبرہاؤزن اور نواحی علاقوں میں چھاپے مارے تھے۔

اس پولیس کارروائی میں صوبائی دارالحکومت ڈسلڈورف کی وہ حکومتی ایجنسی بھی شامل تھی، جس کا کام منی لانڈرنگ اور مختلف غیر قانونی لاٹریوں کے دھندے کا انسداد ہے۔ ان چھاپوں کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ ہیربیرٹ روئل کا کہنا تھا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے نا کہ منظم جرائم پیشہ خاندانوں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا، ”ان شہروں میں اس کارروائی کی وجہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عام لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ کر دی تھیں۔‘‘ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مستقبل میں منظم جرائم پیشہ برادریوں کے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پولیس نے شیشہ نوشی کے باررز، جوا خانوں، چائے خانوں اور کمپیوٹر گیمنگ کے مقامات پر چھاپے مارے۔ ان اڈوں اور دکانوں کے منتظمین کا پس پردہ تعلق منظم جرائم پیشہ خاندانوں سے بتایا گیا ہے۔ رُوہر علاقے کے شہر ایسن کو جرائم کو فروغ دینے والے منظم جرائم پیشہ خاندانوں کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔

اس انضباطی کارروائی میں صوبائی پولیس کو فیڈرل پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی۔ اس دوران ڈؤئس بُرگ میں ایک اڈے پر غیر قانونی طور پر نصب شدہ جوا کھیلنے والی سترہ مشینیں بھی قبضے میں لی گئیں۔

جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے اور گنجان آباد صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں چانسلر انگیلا میرکل کی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یُو) نے کاروبار دوست سیاسی جماعت فری ڈیمو کریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) کے ساتھ صوبائی حکومت قائم کر رکھی ہے۔ اس حکومت نے صوبے میں جرائم پیشہ خاندانوں کے خلاف سخت پالیسی اپنانے کا فیصلہ سن 2019 میں کیا۔

اس انضباطی کارروائی میں صوبائی پولیس کو فیڈرل پولیس کی معاونت بھی حاصل تھی۔

نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی پولیس نے سن 2019 میں ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس میں صوبے میں جرائم پیشہ خاندانوں کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں تین برسوں میں منظم جرائم کا ارتکاب کرنے والے خاندانوں، برادریوں اور گروپوں کی کارروائیوں کو جمع کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ خاندان اور برادریاں مختلف چودہ ہزار جرائم میں ملوث پائی گئی تھیں اور ان میں مطلوب افراد کی تعداد ساڑھے چھ ہزار بتائی گئی ہے۔

Share this:
Rahul Gandhi
Previous Post بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس فیس بک واٹس ایپ کو کنٹرول کرتے ہیں، راہول گاندھی
Next Post بدمعاشی کے آگے نہیں جھکیں گے، ایردوآن
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.