geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یو اے ای اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط

August 17, 2020 0 1 min read
UAE Israeli Companies Agreements
Share this:

UAE Israeli Companies Agreements

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو جانے کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے مابین ایک تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

اسے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا معاہد ہ قرار دیا جارہاہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کی کمپنیاں کووڈ۔19 پر تحقیق و تجربات پر توجہ مرکوز کریں گی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سرکاری خبر رسا ں ایجنسی وام (WAM)کی طرف سے 16 اگست کو جار ی کردہ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اماراتی کمپنی اپیکس نیشنل انوسٹمنٹ (آر) اور اسرائیلی ٹیرا گروپ کے نمائندے یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی میں نئے کورونا وائرس پر تحقیق کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی وام نے بتایا کہ یو اے ای کے اپیکس نیشنل انوسٹمنٹ کمپنی نے اسرائیل کے ٹیرا گروپ کے ساتھ کووڈ۔19 پر تحقیق اور تجربات کے لیے آلات تیار کرنے کے ایک ‘اسٹریٹیجک کمرشیئل معاہدے‘ پر دستخط کیے ہیں۔

وام نے اپیکس کے چیئرمین خلیفہ یوسف خاوری کے حوالے سے بتایا کہ ”اس معاہدے کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی بزنس سیکٹر کے درمیان تجارت، معیشت اور موثر شراکت کو شروع کرنے کے حوالے سے پہلا معاہدہ سمجھا جا رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ’نئے کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کے ذریعہ انسانیت کی خدمت‘کے لیے کیا گیا ہے۔

اس معاہدے پر یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دستخط کیے گئے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکا کی ثالثی میں دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس ‘تاریخی‘ اور ‘امن معاہدے‘ کے بعد اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کو انضمام کرنے کے اپنے متنازع منصوبے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باہمی تعلقات قائم ہوجانے کی علامت کے طورپر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر پہلی مرتبہ عوامی طور پر بات چیت کی جب یو اے ای نے اسرائیل کے لیے اپنی ٹیلی فون لائنیں کھول دیں۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے اسٹریٹیجک کمیونیکیشنزہند العتیبہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ”اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زائید آل نہیان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکنازی نے دونوں ملکوں کے درمیان فون رابطے کا افتتاح کیا ہے۔”

اشکنازی نے کہا کہ دونوں ‘جلد ہی ملاقات‘ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

جمعرات کے روز ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا”متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں باہمی تعاون بہت جلد توسیع اور تیز کردیں گے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور یو اے ای کے وفود آئندہ ہفتوں کے دوران ملاقات کریں گے اور وہ سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازیں شروع کرنے، سکیورٹی، ٹیلی مواصلات، ٹیکنالوجی، توانائی، تحفظ صحت، ثقافت، ماحول اور ایک دوسرے کے ملک میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے اور بعض دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مختلف سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔ اس سے پہلے صرف مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات تھے۔ مصر نے اسرائیل کے ساتھ 1979ء میں کیمپ ڈیوڈ میں امن معاہدہ طے کیا تھا۔ اس کے بعد 1994ء میں اردن نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات استوار کیے تھے۔

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ‘معاہدہ ابراہیم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسرائیلی انٹلیجنس کے وزیر ایلی کوہن نے اتوار کے روز آرمی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امارات اور اسرائیل کے مابین تاریخی امن معاہدے کے نتیجے میں مزید خلیجی ریاستوں اور افریقہ کے مسلم ممالک کے ساتھ معاہدے ہو سکتے ہیں۔ کوہن کے بقول، ”بحرین اور عمان یقینی طور پر ایجنڈے میں شامل ہیں اور عین ممکن ہے کہ آئندہ سال افریقی ممالک بالخصوص سوڈان کے ساتھ ایک امن معاہدہ عمل میں آئے۔”

قبل ازیں امریکا کے ایک سینئر اہلکار نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس خطے کے ‘متعدد‘ ملکوں کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہے۔ امریکی اہلکار نے ان ممالک کے نام ظاہر کیے بغیر یہ بتایا کہ وہ ممالک مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے عرب اور مسلم ممالک ہیں۔

Share this:
Nusrat Fateh Ali Khan
Previous Post دم مست قلندر مست مست
Next Post صومالیہ میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ
Somalia Terrorists Attack

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.