geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ: کورونا وائرس کی وجہ سے الیکشن موخر کرنے کا فیصلہ

August 17, 2020 0 1 min read
Jacinda Ardern
Share this:

Jacinda Ardern

نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر سے انتخابی مہم متاثر ہورہی ہے اس لیے عام انتخابات کو ایک ماہ کے لیے موخر کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عام انتخابات کو چار ہفتوں کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر 17 اگست کو انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کورونا وائرس کی نئی وبا سے نمٹنے کی جد و جہد میں ہے اس لیے انتخابات کو چند ہفتوں کے لیے ملتوی کرنا بہتر ہوگا۔

نیوزی لینڈ میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق عام انتخابات کے لیے 19 ستمبر کو ووٹ پڑنے والے تھے تاہم اب یہ انتخابات 17 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملکی قوانین کے مطابق وزیراعظم کو دو ماہ تک انتخابات موخر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر پہلے ہی مرحلے میں قابو پالیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے وبا دوسری بار پھیلنی شروع ہوئی جس کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کی وجہ سے مختلف جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے میں دشواری کا سامنا تھا اور وزیراعظم جیسنڈا پر انتخابات کو کچھ وقت کے لیے موخر کرنے کا دباؤ تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے کے لیے مختلف رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی گئی تھی تاکہ ان کی بھی رائے لی جا سکے۔ انہوں نے کہا، ”بالآخر میں یہ یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ ہمارے انتخابات بہتر طریقے سے ہوں۔ تمام رائے دہندگان کو مختلف پارٹیوں اور امیدواروں کے بارے میں اپنی ضرورت کے مطابق تمام معلومات حاصل کرنے کا بہتر موقع مل سکے اور وہ مستقبل کے تئیں اچھی طرح سے پر امید ہو سکیں۔”

اس موقع پر محترمہ جیسنڈا نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ اس کے بعد کورونا کی وبا کے تعلق سے جو بھی صورت حال ہو، انتخابات میں مزید تاخیر نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا، ”میرا قطعی طور پر کوئی ارادہ نہیں ہے کہ اس نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی ہو۔”

انتخابات سے قبل تمام جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی دوبارہ انتخاب جیتنے کی پوزیشن میں ہے اور وہ دوسری مدت کے لیے ایک بار پھر وزارت عظمی کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ میں 102 دنوں کے بعد پہلی بار کورونا وائرس کے چار نئے کیس سامنے آئے تھے۔ اور آکلینڈ میں ان کیسز کی تشخیص کے بعد نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔ محکمہ صحت نے تصدیق کی تھی کہ آکلینڈ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ علم نہیں ہو سکا کہ تین ماہ کے بعد اچانک کس طرح یہ لوگ اس عالمی وبا کا شکار بنےتھے اور ابھی تک اس کے سورسز کا پتہ نہیں لگ سکا ہے کہ آخر یہ وبا دوبارہ وہاں تک کیسے پہنچی۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے خلاف حکومتی پالیسیوں کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس لیے یہ نئے کیس حکومت کے لیے پریشانی کا سبب قرار دیے جا رہے ہیں۔ کووڈ19 کے نئے کیسزکے سامنے آنے کے بعد ہی ایسے سوالات اٹھنے لگے تھے کہ آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات وقت پر منعقد ہو سکیں گے یا نہیں۔

Share this:
Somalia Terrorists Attack
Previous Post صومالیہ میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ
Next Post آئینی اختیارات کسی سے شیئر نہیں کروں گا، کسی کے دماغ میں فتور ہے تو نکال دے۔ وزیراعلیٰ سندھ
Murad Ali Shah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.