geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں کورونا سے مزید 10 اموات، 478 نئے کیسز رپورٹ

August 18, 2020 0 1 min read
Corona - Pakistan
Share this:

Corona - Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6184 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 289606 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2182، سندھ میں 2331 اور خیبر پختونخوا میں 1239 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

پیر کو ملک بھر سب سے کورونا کے مزید 478 کیسز اور 10 ہلاکت رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 243 کیسز اور 9 اموات اور گلگت 16 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 122 کیسز، پنجاب سے 56 کیسز، بلوچستان سے 26 کیسز جب کہ اسلام آباد سے 12 کیسز اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95447 اور ہلاکتیں 2182 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 88698 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2502 اور اموات کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 2133 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15390 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13276 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2184ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 60 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
پیر کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2331 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 243 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126425 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 119849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
پیر کو بلوچستان میں بھی مزید 26 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12321 ہوگئی۔

صوبے میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 138 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ اب تک مہلک وائرس سے 11153 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا
پیر کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 122 کیسز سامنے آئے جبکہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1239 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35337 تک جا پہنچی۔

کے پی میں اب تک 32522 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Senate
Previous Post تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ہراسگی کیخلاف تحفظ کا بل سینیٹ میں پیش
Next Post کیمبرج کا مسئلہ حل، وزیر تعلیم نے طلبہ کیلئے جلد نئے گریڈز کا اعلان کر دیا
Shafqat Mahmood

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.