geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روسی صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کی موت سے جنگ جاری

August 22, 2020 2 1 min read
Alexei Navalny
Share this:

Alexei Navalny

روس (اصل میڈیا ڈیسک) کریملن کے ناقد الیکسی ناوالنی مبینہ طور پر زہر کی ملاوٹ والی چائے پینے کے بعد سے سائبیریا کے شہر اومسک کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں اور موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں۔

اگر اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ ناوالنی کو چائے میں زہر دیا گیا تھا، تو یہ واقعہ روس میں حکومت کے مخالفین کو رستے سے ہٹانے کے لیے انہیں زہر دینے کی سلسلہ وار کوششوں کی تازہ ترین کارروائی ہوگی۔ کریملن اس الزام کی تردید کرتا آیا ہے کہ وہ روس میں حکومت کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنے والوں کا قتل کروا کے انہیں اپنے راستے سے ہٹا دیا کرتا ہے۔

دریں اثناء بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جرمنی نے طبی ماہرین اور جدید طبی آلات کے ساتھ اپنی ایک ایئر ایمبولینس اومسک بھیجی ہے تاکہ ناوالنی کو برلن کے شیرٹی ہسپتال لایا جا سکے۔ تاہم ہسپتال انہیں وہاں سے منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا کیونکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے اور وہ سفر نہیں کر سکتے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ماسکو سے کہا ہے کہ وہ ناولنی کو جرمنی منتقل کرنے کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔

44 سالہ ناولنی جمعرات 20 اگست کو سائبیریا کے شہر اومسک سے واپس ماسکو جا رہے تھے کہ جہاز پر اچانک اُن کی طبیعیت خراب ہوئی۔ ان کے طیارے کو اومسک میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ناوالنی کی خاتون ترجمان کیرا یرمیش نے یہ اطلاعات بذریعہ ٹوئٹر دیں۔ کریملن کے ناقد اور مخالف الیکسی ناوالنی کی ترجمان نے ‘ایشو موسکوی‘ ریڈیو اسٹیشن کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ماسکو واپسی کی فلائٹ پر سوار ہونے سے پہلے ناوالنی نے اومسک ایئرپورٹ کے کیفے میں چائے پی تھی۔ پرواز کے دوران انہیں پسینہ آنا شروع ہوگیا اور انہوں نے اپنی ترجمان یرمیش سے کہا کہ وہ ان سے باتیں کرے تاکہ وہ ‘ آواز پر فوکس ‘ کر سکیں۔ اس کے بعد وہ واش روم گئے اور وہاں بے ہوش ہو گئے۔ اُس کے بعد سے وہ ہسپتال میں کوما کی حالت میں وینیلیٹر پر ہیں۔

آج جمعہ 21 اگست کی صبح اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یرمیش نے کہا، ”نوالنی کی حالت نازک ہے اور انہوں نے ہسپتال حکام سے کہہ دیا ہے کہ ناوالنی کی منتقلی کے لیے درکار ضروری کاغذات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔‘‘ یہ بات ابھی واضح نہیں ہوئی کہ یرمیش کی مراد کس قسم کی رکاوٹ سے ہے۔

ناوالنی کی پُراسرار علالت کی خبر عام ہوتے ہی روس کے دیگر اپوزیشن لیڈروں نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں کہ اس واقعے میں کریملن کا ہاتھ ہے۔ پیوتر ورزیلوف روس میں حکومت مخالف ایک احتجاجی گروپ ‘ پُسی رائٹ‘ کے رکن ہیں۔ یہ خود 2018 ء میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کے ایک واقعے کے بعد انتہائی نگہداشت آئی سی یو میں داخل رہ چُکے ہیں۔ انہوں نے ایسو سی ایٹیڈ پریس کو بتایا، ”ہمیں یقین ہے کہ مجھے یا ناوالنی کو نشانہ بنانے کی صلاحیت محض روسی سکیورٹی سروسز میں ہے جنہیں یقینی طور پر روس کی سیاسی قیادت کی طرف سے اس کارروائی کی اجازت ملتی ہے۔‘‘ اُس وقت پیوتر ورزیلوف کا علاج بھی جرمنی میں کیا گیا تھا جس کا بندوبست ایک جرمن آرگنائزیشن ‘سنیما فار پیس‘ نے کیا تھا۔

اومسک برلن سے قریب چار ہزار دو سو کلو میٹر کے فاصلے پر مشرق کی طرف واقع ہے اور وہاں سے برلن کی فلائٹ کا دورانہ قریب 6 گھنٹے ہے۔ اومسک کے نمبر ون ہسپتال جہاں ماضی میں پیوتر ورزیلوف اور اب نوالنی داخل ہیں، وہاں کے ڈاکٹروں نے ناوالنی کیس کی تشخیص کے بارے میں سخت خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ مختلف مفروضوں پر غور کر رہے ہیں جس میں زہر دیے جانے کا امکان بھی شامل ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انہیں ناوالنی کے ہارٹ اٹیک، اسٹروک یا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ ناوالنی کی ترجمان کیرا یرمیش کے مطابق ناوالنی کی اہلیہ کو حکام نے ابتدائی طور پر اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور ناوالنی کی علاج کے غرض سے یورپی ہسپتال منتقلی کے لیے درکار دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو بھی حکام نے مسترد کر دیا ہے۔

الیکسی ناوالنی کریملن، خاص طور سے روس کے صدر پوٹن کے شدید مخالف مانے جاتے ہیں اور انہوں نے روس میں حکومتی سطح پر کرپشن کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سن 2011 کےانتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے پر انہیں پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں پندرہ روز کے لیے جیل میں رکھا گیا تھا۔

Share this:
Israeli Airstrike
Previous Post غزہ کی پٹی: حماس تنظیم کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے
Next Post صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں: ٹرمپ
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.