geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خطے میں ایران کے مکروہ کردار پر بات کے لیے مائیک پومپیو مشروق وسطیٰ کے دورے پر روانہ

August 24, 2020 0 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو خلیجی ریاستوں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد خطے میں ایران کے بڑھتے مکروہ کردار اور عرب ملکوں میں ایران کی مداخلت پر اتحادی ممالک سے بات چیت کرنا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو آج سوموار سے خطے کے سیاسی دورے کا آغاز کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران اسرائیل، متحدہ عرب امارات،سوڈان اور بحرین بھی جائیں گے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پومپیو کے دورے میں خطے میں ایران کے “مکروہ ” کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایک باخبر ذرائع نے ہفتے کے روز “رائیٹرز” کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پیر کے روز اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ منگل کے روز متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ ان دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد حال ہی میں یو اے ای اور تل ابیب کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو آگے بڑھانا، چین اور ایران جیسے اہم معاملات پر اپنے دیرینہ اتحادیوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے۔
ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پومپیو کے ایجنڈے میں ان سیکیورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا بھی شامل ہے جو ایران اور چین کی وجہ سے امریکا کو درپیش ہیں۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق پومپیو 24 گھںٹے اسرائیل میں قیام کریں‌ گے جہاں ان کی ملاقات اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ہو گی۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ پومپیو ایک علاقائی دورے کے تحت آئندہ ہفتے سوڈان کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں امارات اور اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب رواں ماہ 13 اگست امارات اور اسرائیل نے ایک امن معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کیا اور اس معاہدے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے سے فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کو منجمد کر دے گا۔

Share this:
Dr. Ahmad Al-Tayyib
Previous Post جامعہ الازھر نے مصر کی افتاء کونسل کو آزادانہ حیثیت دینے سے متعلق مسودہ قانون مسترد کر دیا
Next Post بیرونی انحصار کے بغیر دفاعی شعبے کی ترقی ترکی کا مستقبل ہو گا: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.