geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کی بہن نے انہیں ’جھوٹا‘ اور ’ظالم‘ کہہ دیا، خفیہ ریکارڈنگ

August 24, 2020 1 1 min read
Präsident Trump - Maryanne
Share this:

 Präsident Trump - Maryanne

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ہی خاندان کے اندر سے شدید مخالفت کا سامنا ہونے لگا ہے۔ ان کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی خفیہ ریکارڈنگ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی سب سے بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی پر تنقید ان کی امیگریشن پالیسی کے تناظر میں کی ہے۔ اس پالیسی کے حوالے سے میریان ٹرمپ نے اپنے بھائی کے لیے ‘ظالم‘ اور ‘جھوٹے‘ کے الفاظ استعمال کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اصولوں پر عمل نہیں کرتا لہذا ان پر اعتبار کرنا ممکن نہیں۔ یہ باتیں ایک خفیہ ریکارڈنگ کے افشا ہونے پر سامنے آئی ہیں۔

خفیہ ریکارڈنگ کی تفصیلات ہفتہ بائیس اگست کو معتبر اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شائع کی ہیں۔ یہ خفیہ ریکارڈنگ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے خفیہ انداز میں اس وقت کی، جب وہ اپنی پھوپھی میریان سے ٹیلیفون پر گفتگو کر رہی تھی۔ اسی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مشتمل ایک کتاب گزشتہ ماہ جولائی میں منظر عام پر آئی ہے۔ اس کتاب کو ٹرمپ فیملی پر ایک بم کے گرنے سے تعبیر کیا گیا تھا۔

امریکی صدر کی بہن میریان ٹرمپ بیری کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے کم سن بچے اپنے والدین سے جدا کر دیے گئے اور ان کو حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی اصول نہیں ہے اور وہ یہ پالیسی اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کے ٹویٹ کو بھی جھوٹ قرار دیا۔ اپنی بھتیجی میری سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بے اصول بھی کہا۔

میریان ٹرمپ ایک وکیل ہونے کے علاوہ تقریباً بارہ برس تک سینیئر جج رہ چکی ہیں اور اس منصب سے سن 2020 میں ریٹائر ہوئی تھیں۔ انہیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اعلیٰ اپیل عدالت میں تعینات کیا تھا۔ ان کی عمر تراسی برس ہے۔

میریان ٹرمپ اور میری ٹرمپ کی گفتگو سے کتاب (میری ٹرمپ کی یادداشتیں) میں کیے گئے ایک دعوے پر بھی روشنی پڑی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان کسی اور شخص کو پیسے دے کر اپنی جگہ بٹھا کر پاس کیا تھا۔ بات چیت میں میریان ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پینسلوینیا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے اہل ہی اُسی امتحان میں کامیابی سے ہوئے، جس میں ان کی جگہ کوئی اور بیٹھا تھا۔ انہوں نی یہ بھی کہا کہ انہیں امتحان میں بیٹھنے والے شخص کا نام اب بھی یاد ہے۔ اس خفیہ ریکارڈنگ پر صدر یا وائٹ ہاؤس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکی صدر کی بھتیجی میری لی ٹرمپ کی سن 2020 کے مہینے جولائی میں یادداشتوں پر مشتمل خودنوشت ‘Too Much and Never Enough’ کی فروخت اشاعت کے پہلے ہی دن تقریباً ایک ملین تک پہنچ گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے اس کتاب کو جھوٹ کا پلندا کہا تھا۔ اس کتاب کی اشاعت روکنے کے لیے صدر ٹرمپ کے حال ہی میں رحلت پانے والے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ امریکی صدر کی پچپن سالہ بھتیجی میری لی ٹرمپ ماہر نفسیات، کاروباری خاتون اور مصنفہ بھی ہیں۔

Share this:
Mahmoud Abbas, Benjamin Netanyahu
Previous Post اسرائیل کی اقتصادی پہنچ اب ایران کی دہلیز تک
Next Post کورونا وائرس کتنی تیزی سے پھیلتا ہے؟ جرمن سائنسدانوں کا تجرباتی کنسرٹ
German Scientists - Experimental Concert

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.