geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب نے پاکستان سے پیسے مانگے نہ پیٹرول بند کیا: شاہ محمود قریشی

August 24, 2020August 24, 2020 0 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

 Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اٹھنے والی تحریک بتا رہی ہے کہ فتح ان کا ہی مقدر ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد نے نئی کروٹ لی ہے، آج بھارت کے اندر سے بی جے پی سرکار کے مؤقف کی نفی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی 6 سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کا نئی دلی کے ساتھ رشتہ ختم ہو چکا ہے، 6 سیاسی جماعتوں کے منشور پر عمرعبداللہ سمیت بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کے دستخط بھی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 6 سیاسی جماعتوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات مسترد کیے، ان سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ 5 اگست سے پہلے کی شناخت بحال کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہزاروں نوجوان بغیر کسی الزام کے بھارت کی قید میں ہیں، پانچ اگست کے اقدام کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کالے قوانین کا نفاذ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں معاملات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، جہاں ہر 8 افراد پر ایک فوجی بندوق لے کر کھڑا ہے وہاں سرمایہ کاری میں کیا بہتری آ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں بہتری آئی ہے تو عالمی مبصرین کو علاقے میں جانے دے، مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو بھارتی اقدام سے ایک سال میں 5 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے، ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ چین کے دوران مقبوضہ کشمیر کا ذکر بھی ہوا، چین کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر واضح مؤقف اپنایا جس پر ان کا شکریہ ادا کیا، چین نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دعوؤں کو مسترد کیا، چین نے واضح موقف اختیار کیا کہ لداخ سے متعلق بھارتی دعویٰ قبول نہیں ہے، سنا ہے چین کے مؤقف سے بھارت میں کافی بے چینی بھی پائی جاتی ہے، چین اور بھارت میں کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کیا ہے، چین نے کہا کہ وہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کو یکطرفہ سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے، چین نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کے بارے میں دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کو دہرایا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان انتہائی غیرمعمولی نوعیت کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا موقف واضح ہے کہ سی پیک ہمارا سوچا سمجھا پروجیکٹ ہے، سی پیک سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، بھارت جو کہتا ہے کہتا رہے ، سی پیک سے متعلق آگے بڑھتے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا اگر بھارت کے اندرونی معاملے کے مؤقف کو تسلیم کرتی تو معاملے پر اقوام متحدہ کی نشستیں نہ ہوتیں، بھارت دنیا کو تاثر دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر پر بھارت کا مؤقف پٹ رہا ہے اور انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال کو مقامی عوامی مزاحمت قرار دیا، انٹرنیشل کرائسسز گروپ کہہ رہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک وہاں کے عوام کی ہے، گروپ گروپ کا مطالبہ ہے کہ 5 اگست کے اقدامات واپس لیے جائیں، دنیا بھر کے کشمیری بھی بھارت کے 5 اگست کے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر پر فیصلے سے بھارت بھاگا، بھارت عالمی برادری سے مستقل جھوٹ بولتا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھی جانتے ہیں کہ 5 اگست کے اقدامات ان کی بہتری کے لیے نہیں ہیں، کشمیری جانتے ہیں کہ بھارتی اقدامات ان کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں اٹھنے والی تحریک سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فتح ان کی ہے۔

افغان طالبان کے سیاسی وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کا وفد پاکستان آیا ہے، ان کے ساتھ کل نشست ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک بگاڑ پیدا کرنے والا گروپ بھی موجود ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے پیسے واپس مانگے نہ ہی پٹرول بند کیا۔

اسرائیل سے متعلق پاکستان اور سعودی عرب کا موقف ایک ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مؤقف بھی نہیں بدلا۔

Share this:
Baba Farid Uddin Ganj Shakar
Previous Post بابا فریدالدین
Next Post معروف گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل
Abida Parveen

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.