geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہادت امام حسین

August 25, 2020 0 1 min read
Hazrat Imam Hussein
Share this:

Hazrat Imam Hussein

تحریر : میر افسر امان

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار لڑکیاں تھی۔ حضرت زینب، حضرت رقیہ، حضرت ام کلثوم اور حضرت فاطمہ۔ حسن اور حسین حضرت فاطمہ کے فرزند تھے۔رسولۖ اللہ کا فرمان ہے۔ حسین مجھ سے ہے اورمیں حسین سے ہوں۔کیوں نہ ہو حسین خاتون جنت رسولۖ اللہ کی لخت جگر حضرت فاظمہ کے فرزند ہیں۔ حضرت علی شیر خدا فاتح خیبر،بچوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے،جنگ بدر میں قریش کے سرداروںکی للکار پر میدان جنگ میں مقابلے کے لیے اُترنے والے، ہجرت کے موقعہ پر رسولۖ اللہ کے بستر پر سونے والے، تاکہ لوگوں کی اماتیں واپس کو سکیں اورہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی کے صاحزادے ہیں۔ جن کو رسولۖ اللہ نے جنت میں نوجوانوں کا سردار کہا ہے۔ مسلمانوں کے سر کے تاج ہیں۔ حضرت امام حسین وہ سب کچھ ہیں جیسے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ عوا م کے اندر مقبول اور پسندیدہ ایک خوبصورت نغمہ، جو ہم اکثر عقیدت سے گانے والوں سے سنتے رہتے ہیں سنیں:۔

زندگی بخش دی بندگی کو
آبرو دین حق کی بچا لی
وہ محمدۖ کا پیارا نواسہ
جس نے سجدے میں گردن کٹا لی

رسولۖ اللہ کو تو جنت کے پھول عام بچوں سے بھی ہمیشہ پیار کرتے تھے۔مگر اس پیار میںاپنے پیاری بیٹی ،خاتون جنت ، عورتوں کی سردار اپنی لخت جگرحضرت فاطمہ کے بیٹوں، حضرت حسن اور حضرت حسین کا نمبر ایک تھا۔جب رسولۖ اللہ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور سجدے میں ہوتے توننے منھے حضرت حسناورحضرت حسین رسولۖ اللہ کے کاندھے پر سوار ہو جاتے۔ رسولۖ اللہ سجدے سے اُٹھنے میں دیر فرماتے کہ کہیں یہ ننے منھے شہزادے دوسری طرف لڑک نہ جائیں۔جب عیسائیوں کے ساتھ مبائلہ کا وقت آیا تورسولۖ اللہ کی آ ل اولاد میں حضرت حسن اور حضرت حسین بھی شریک تھے۔

مسلمانوں کے اندر سیاسی اختلاف کی بات کی جائے تورسولۖ اللہ نے اللہ کے حکم کے مطابق مدینہ میں مثالی اسلامی ریاست قائم کی تھی۔ اس ریاست کی ایک ایک بات واضع تھی۔ اسی پر مسلمانوں کو چلنے کی تاکید کی گئی تھی۔پھر خلفائے راشدین نے اسی حکم پر عمل کر کے مثال قائم کی۔ مگر اس کے بعد مسلمانوں میںقبائلی سوچ نے پھر سے جنم لیا۔اسلامی جمہوری طور پر قائم ہونے والی اسلامی خلافت کو خاندانی ملوکیت میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس کی تحقیقی روپورٹس ہماری اسلامی تاریخی کتابوں میں موجودہیں۔ اسی خرابی کی وجہ سے اسلامی تاریخ میںحضرت امام حسینۖ کی شہادت کا عظیم واقعہ رونماء ہوا۔ حضرت امیر معاویہ کی طرف سے نامزد کرد ہ جانشین یزید کے عہد میں وہ بدترین نتائج تک پہنچ گئی۔ پہلا وقعہ سید نا حسین کی شہادت کا ہے۔حضرت حسین کے یزید کے خلاف خروج کو کسی بھی صحابی اور تابعین نے ناجائز نہیں کہا۔ صحابہ میں جس کسی نے بھی حضرت حسین کو نکلنے سے روکا تھا وہ اس بنا پر تھا کہ تدبیر کے لحاظ سے یہ اقدام نامناسب ہے۔یزید کی حکومت اگر کہے کہ یہ بغاوت ہے۔ تو بھی امر واقعہ یہ ہے کہ حسین کے ساتھ خروج کے لیے کوئی فوج تو نہیں تھی ۔صرف ٣٢سوار اور ٤٠ پیادے تھے۔ اسے کوئی بھی شخص فوجی چڑھائی نہیں کہہ سکتا؟۔حضرت حسین کے مقابلے میں چار(٤) ہزارکی باقاعاہدہ فوج عمر بن سعد بن ابی وقاص کے ساتھ بھجی گئی تھی۔ اس فوج کو چند لوگوں سے لڑائی کی کوئی ضرورت نہ تھی۔ وہ ان کا محاصرہ کر کے گرفتار کر سکتے تھے۔حضرت حسین نے ان سے آخری وقت تک یہ کہا تھا کہ مجھے واپس جانے دو۔

کسی سرحد کی طرف نکل جانے دو یا پھر مجھے یزید کے پاس لے چلو۔لیکن اس میں کوئی بھی بات نہیں مانی گئی۔ کہا گیاکہ آپ کو گورنر عبید اللہ بن زیاد کے پاس کوفہ جانا ہو گا۔ جبکہ حضرت حسین عبیداللہ بن زیاد کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ یہ مسلم بن عقیل کے ساتھ جو کچھ وہ کر چکا تھا حضرت حسین کو معلوم تھا۔ مگرشاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے وہی کیا جس کی وجہ سے ساری عمر کے لیے بدنامی اپنے سر لے لی۔حسین کے قافلے سے جنگ کی۔ جب حسین کے قافلے کے سارے لوگ شہید کر دیے گئے ۔حسین میدان جنگ میں تنہا رہ گئے۔ اس وقت بھی ان پر حملہ کیا گیا۔ جب زخمی ہو کر گر پڑے تو اس وقت ان کو ذبح کیا گیا۔ان پر گھوڑے دوڑا ان کو روندہ گیا۔اس کے بعد ان تمام شہدائے کر بلا کے سر کاٹ کر کوفہ لے گئے۔ ابن زیاد نے ان کی برسرے عام نمائش کی، بلکہ جامع مسجد میں منبر پرگھڑے ہو کر اپنی بہادری کا اعلان کیا۔پھر یہ سارے سر یزید کے پاس دمشق بھیجے گئے۔ اس نے

٢
بھرے دربار میں ان کی نمائش کی۔

خلافت کس کا حق ہے کے شروع کے سیاسی اختلاف نے آہستہ آہستہ مذہبی اختیار کر لیا۔ دو مستقل فرقے وجود میں آ گئے۔پھر کشت و خون کا آغازہوا۔ امت مسلمہ کی وحدت کو نقصان پہنچا۔ مسلمانوں کے لیے ہر دور کا پیغام ہے ابلیس شیطان انسان کاازلی دشمن اسے لڑا کر ہی چھورٹا ہے۔ مگر ساتھ ساتھ قرآن شریف میں اللہ کے احکامات بھی بھی روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اللہ کا حکم ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقوں میںنہ بٹو ورنہ تمھاری ہوا اُکھڑ جائے گا۔ رسولۖ اللہ نے فرمایا میں تمھارے درمیان اللہ کی کتاب اور اپنی سنت چھوڑے جاتا ہوں۔ اس پر عمل کرو گے تو فلاح پائو گے۔علامہ شیخ محمد اقبال شاعر اسلام جو سب مسلمانوں میں یکساں مقبول ہیں۔اسے طرح بیان کرتے ہیں:۔
فرقہ بندی ہے کہیں، اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیںہیں

اللہ تعالی ہر وقت حاضر و موجود ہے۔ اب بھی کوئی مرد حق لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے تو خلافت اور اتحاد بین المسلیمن پھر سے قائم ہو سکتا ہے۔اس لیے انسانیت کو پھر سے اسلامی خلافت کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔ مسلمان اس کا ہراول دستہ ہیں۔ پھر اللہ پہلے والی شان و شوکت بھی عطا فرمائے گا۔ اللہ کبھی نہ کبھی اپنی جلک، حضرت عمر بن عبدالعزیز کی شکل میں، کبھی یہ قائد اعظم کی شکل میں۔ کبھی یہ امام خمینی کی شکل میں اور کبھی امام سید ابوالا علیٰ مودودی وغیرہ کی شکل میں ظاہر کرتارہتا ہے ۔ وقت کے مجدد سید ابو الا علی مودودی نے انسانیت کو پھر سے حکومت الہیا خلافت نظام مصطفےٰ اسلامی نظام حکومت، نام کچھ بھی کی طرف بلانے کی بنیاد، ١٩٤١ء میں جماعت اسلامی کے نام سے رکھی تھی۔ غیر مسلموں میں چند رجال کے علاوہ ہ کوئی بھی اس تحریک کے قریب نہیںآیا۔مسلمانوں نے اسے مشکل اور ناممکن سمجھا ۔ مگر یہ قافلہ سخت جان اب بھی مصروف عمل ہے۔دیکھیں اللہ کب اپنا کرشمہ دکھاتا ہے۔ جابر اور اللہ کے باغی مسلم حکمرانوں کے سامنے وہی حضرت امام حضرت حسین والا جذبہ اختیار کرنا پڑے گا۔ فتح یا شہادت ۔ اللہ مسلمانوں کی مدد فرمائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Karachi Rain
Previous Post کراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل، بیشتر علاقوں میں بجلی معطل
Next Post ایک اچھی اننگز نے اظہر علی کی ناکامیوں پر پردہ ڈال دیا
Azhar Ali

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.