geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نو فلائی زون میں جاسوس طیاروں کی پروازیں امریکا کا اشتعال انگیز رویہ ہے، چین

August 26, 2020 1 1 min read
Planes
Share this:

Planes

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے اپنی فوج کے لیے مخصوص نو فلائی زون علاقوں میں امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز پر امریکا سے احتجاج کیا ہے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے غلط نہیں کیا اور اس کی پرواز بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے۔

چین کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی چین کے علاقے میں امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز پر امریکا سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوسی طیارہ اس نو فلائی زون میں داخل ہوا جو چینی فوج کے لیے مخصوص ہے اور یہ امریکا کا صریحا ًاشتعال انگیز رویہ ہے۔ دنیا کی ان دو عظیم طاقتوں کے درمیان کئی امور پر اختلافات ہیں اور فریقین میں پائی جانے والی کشیدگی کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔

چین کی سرکای نیوز ایجنسی زنہوا نے وزارت دفاع کے ترجمان وؤ قیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی جاسوسی طیارے یو- 2 نے چین کے شمالی علاقے میں پرواز کیا جو امریکا اور چین کے درمیان تحفظ سے متعلق اصول و ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، ” امریکی کارروائی غلط فہمی کی بھی شکار ہوسکتی تھی، جس سے حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔ چین اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا سخت مخالف ہے اور اس سلسلے میں امریکا سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔”

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنے کو بھی کہا ہے۔ بیان کے مطابق، ”چین امریکا سے اس طرح کے اشتعال انگیز رویے سے فوری طور پر باز آنے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔”

لیکن امریکا کا موقف ہے کہ اس کی پرواز اصول و ضوابط کے مطابق تھی۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یو-2 فلائٹ ہند بحرالکاہل کے علاقے سے گزری اور اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ”یہ طیاروں کی پرواز سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور اصول ضوابط کے مطابق تھی۔”

امریکی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اس علاقے میں اپنی پروازیں حسب معمول جاری رکھے گا۔ اس کی طرف جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”پیسفک ایئر فورس کے اہلکار اپنے منتخبہ وقت اور منشا کے مطابق جب بھی چاہیں گے بین الاقوامی قانون کے ضوابط کے تحت، کہیں بھی پرواز بھرنے کا کام کرتے رہیں گے۔”

امریکی ساخت کے یو2 طیارے 70 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں اور اس طرح وہ نو فلائی زون میں داخل ہونے کے الزام سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں چین اور امریکا کے درمیان، تجارت امور اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے مسائل کے حوالے سے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے پر بین الاقوامی اصول و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔

Share this:
German Parliament
Previous Post جرمنی: حکمراں اتحادی جماعتیں اہم انتخابی اصلاحات پر متفق
Next Post سلامتی کاؤنسل میں ایران پر پابندیوں سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد
Kelly Craft

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.