geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: حکمراں اتحادی جماعتیں اہم انتخابی اصلاحات پر متفق

August 26, 2020 0 1 min read
German Parliament
Share this:

German Parliament

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی وسیع تر مخلوط حکومت اس انتخابی اصلاحات پر متفق ہوگئی ہے جس کا مقصد جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں، بنڈس ٹاگ، میں اراکین کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

جرمن سیاست داں، بنڈس ٹاگ یعنی پارلیمان کو مزید وسیع کرنے اور مزید قانون سازوں کو شامل کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ نئی اصلاحات کے نتیجے میں 2025 میں ہونے والے انتخابات میں انتخابی حلقوں (اضلاع) کی تعداد 299 سے گھٹ کر 280 رہ جائے گی۔

منگل کے روز طویل بحث و مباحثے کے بعد چانسلر انگیلا میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو)، باویریا میں ان کی حلیف یا’سسٹر پارٹی ‘ کرسچن سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) دومرحلے پر مشتمل انتخابی اصلاحات پر متفق ہوگئیں۔ ان اصلاحات کا آغاز اگلے برس ہوگا اور جس کے تحت 2025 میں ہونے والے انتخابات تک انتخابی حلقوں کی تعداد 299 سے گھٹا کر 280 کردی جائے گی۔

اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگر انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں تو اگلے سال کے انتخابات کے بعد بنڈس ٹاگ کے لیے 800 سے زیادہ اراکین منتخب ہوجائیں گے اور یہ کھچا کھچ بھر جائے گی۔

اس وقت بنڈس ٹاگ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ایوان ہے، جہا ں 709 اراکین پارلیمان بیٹھتے ہیں۔ یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمان بھی ہے۔ اس معاملے میں جرمنی صرف چین سے پیچھے ہے، جہاں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کہلانے والی پارلیمان میں 2980 اراکین کے لیے نشستیں ہیں۔

آٹھ گھنٹے کی طویل بحث و مباحثے کے بعد مخلوط حکومت کے رہنما اتفاق رائے پر پہنچ گئے۔ سی ڈی یو کے رہنما کا کہنا تھا کہ بات چیت ‘خاصی مشکل‘ رہی۔ سی ایس یو کے رہنما کے مطابق ’بات چیت مشکل تھی لیکن بالآخر ہم ایک صحیح مصالحت پر پہونچ گئے۔‘ ایس ڈی پی کے رہنما نوربرٹ والٹر بھی بات چیت سے مطمئن نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے اس امر کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ 2021 کے انتخابات کے بعد بنڈس ٹاگ پہلے کے مقابلے چھوٹا ہوگا۔ ا یس ڈی پی کے رہنما کا کہنا تھا ”ایک اہم بریک لگائی جائے گی۔“

دیگر انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ان پر 2021 کے ملک گیر انتخابات کے بعد نظر ثانی کی جائے گی۔ ان اصلاحات میں ووٹ ڈالنے کی عمر کم کرکے 16 برس کرنے، پارلیمان کی مدت چار برس سے بڑھا کر پانچ برس کرنے اور بنڈس ٹاگ میں خواتین کو مساوی نمائندگی دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایک پارلیمانی جمہوری نظام والی ریاست کے طور پر جرمنی کی وفاقی مقننہ کے بھی دو ایوان ہیں۔ ان میں سے ایک عوام کا نمائندہ ایوان زیریں ہے، جو بنڈس ٹاگ کہلاتا ہے تو دوسرا وفاقی صوبوں یا ریاستوں کا نمائندہ پارلیمانی ایوان بالا ہے، جسے جرمن زبان میں بنڈس راٹ یا وفاقی کونسل کہتے ہیں۔

جرمنی میں صوبائی اور وفاقی پارلیمانی اداروں کے ارکان کا انتخاب افراد کی بنیاد پر متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت عمل میں آتا ہے۔ ہر ووٹر کے دو ووٹ ہوتے ہیں۔ ایک ووٹ کسی امیدوار کو دیا جاتا ہے اور سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار فاتح ہوتا ہے۔ دوسرا ووٹ کسی نہ کسی سیاسی جماعت کو دیا جاتا ہے۔ یہ دوسرا ووٹ پہلے کی نسبت زیادہ اہم ہوتا ہے اور پارلیمان میں کسی بھی جماعت کو ملنے والی اکثریت کا انحصار زیادہ تر اسی دوسرے ووٹ پر ہوتا ہے۔

یہ اسی انتخابی نظام کا نتیجہ تھا کہ 2017ء کے وفاقی الیکشن کے نتیجے میں 598 کی طے شدہ تعداد کے مقابلے میں 709 عوامی نمائندے بنڈس ٹاگ کے رکن بنے۔

دنیا کے دو سب سے بڑے پارلیمانی اداروں کے طور پر چین اور جرمنی کا موازنہ کیا جائے تو چین میں ایک رکن پارلیمان اوسطاً پونے پانچ لاکھ شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے برعکس جرمنی میں ہر ایک لاکھ سترہ ہزار شہریوں کے لیے ایک رکن پارلیمان موجود ہے۔

جرمنی کے وفاقی آڈٹ آفس کے اعداد و شمار کے مطابق بنڈس ٹاگ کے اراکین، ان کے معاون کارکنوں اور دفاتر وغیرہ پر سالانہ ٹیکس دہندگان کے تقریباً ایک ارب یورو خرچ کیے جاتے ہیں۔

کئی سیاسی ماہرین یورپی یونین میں آبادی کے لحاظ سے اس سب سے بڑے ملک کو اپنے ہاں مروجہ انتخابی قوانین میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کی ضرورت پر زوردیتے رہے ہیں تاکہ بنڈس ٹاگ کو مزید بڑا ہونے اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Share this:
Meeting
Previous Post کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مکمل SOP,sکے ساتھ زیر صدارت، صدر KBBA غلام محمد خان کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
Next Post نو فلائی زون میں جاسوس طیاروں کی پروازیں امریکا کا اشتعال انگیز رویہ ہے، چین
Planes

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.