geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

استنبول: ایک اور بازنطینی چرچ مسجد بننے جا رہا ہے

August 28, 2020 0 1 min read
Chora Church
Share this:

Chora Church

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) استنبول کے آیا صوفیہ چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے ترک صدر کے اقدامات پر شدید نقید سامنے آئی۔ اب ایردوآن حکومت ’کورا میوزیم‘ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے مورخین اور مسیحی برادری خوف زدہ ہے۔

رجب طیب ایردوآن کے ایماء پر گزشتہ جولائی میں آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اب استنبول کے ایک اور تاریخی میوزیم پر ایردوآن کی نظر ہے۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر کے محل سے جاری ہونے والے ایک فرمان میں کہا گیا کہ جلد ہی ‘کورا میوزیم‘ میں مسلم عبادات کی جاسکیں گی۔ ساتھ ہی استنبول کے ضلع فاتح میں واقع مقدس عمارت کو ترکی کے دفتر برائے مذہبی امور’ دیانت‘ کی انتظامیہ کے ماتحت کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

‘کورا میوزیم‘ کی تاریخ عالمی ثقافتی ورثے آیا صوفیہ سے مماثلت رکھتی ہے۔ یہ قرون وسطیٰ کا یونانی آرتھوڈوکس چرچ ہے۔ اسے 6 صدی میں بازنطینیوں نے تعمیر کیا تھا۔ بعدازاں عثمانیہ دور میں اسے 1496ء میں گرینڈ وزیر اتیک علی پاشا نے مسجد میں تبدیل کرنے کا تعمیراتی کام شروع کروایا تھا جسے 1497ء میں سلطان بایزیت دوم نے تکمیل کو پہنچایا۔

1945ء میں ترک جمہوریہ کی کابینہ نے اسے ایک سیکولر مقام قرار دیتے ہوئے ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔

‘کورا میوزیم‘ اپنی تزئین و آرائش اور خوبصورت موزیک کی سجاوٹ کی وجہ سے بہت مشہور اور پسند کیا جاتا رہا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور شائقین اس کے مسجد میں تبدیل ہونے سے پہلے اس تاریخی عمارت کا نظارہ کر لینا چاہتے ہیں۔ خدشات پائے جاتے ہیں کہ اس عمارت کی سجاوٹ کی بہت ساری چیزیں اس کے مسجد بن جانے کی وجہ سے پردے سے ڈھانپ دی جائیں گی۔

کورا میوزیم کا ‘غلط استعمال‘ ترکی میں مذہبی رسہ کشی اور کشیدگی میں اضافے اور گڑے مردے اکھیڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ آیا صوفیہ کا واقعہ ابھی تازہ ہے۔ اس پر ترکی کے آرتھوڈوکس کرسیچن برادری اور قسطنطنیہ کے ‘پیٹریارک بارتھیلومیا‘ برادری نے آیا صوفیہ کو بطور مسجد استعمال کرنے کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا اور اب ‘کورا میوزیم‘ کے معاملے میں بھی سخت رد عمل سامنے آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایسو سی ایشن آف گریک فاؤنڈیشن کے صدر لاکی ونگاس کا کہنا تھا،”ثقافتی دارالحکومت استنبول جیسے شہر کے ثقافتی تنوع پر سوال اٹھنا اچھا نہیں۔‘‘

لاکی ونگاس نے ترکی کی موجودہ حکومت کے بے باک فیصلوں اور ان کے عدم سمجھوتے کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس سے ترکی میں آباد اقلیتوں سے بیگانگی کو مزید تقویت ملے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ بہت سے نوجوان اس وقت نوکریوں کی تلاش میں بیرون ملک آ رہے ہیں ان کا تعلق اقلیتوں سے ہے۔ ہنگاس نے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا،”گزشتہ پندرہ برسوں میں یونان سے بہت سے باشندے نوکریوں کی تلاش میں ہمارے شہر میں آکر آباد ہوئے ہیں، انہوں نے خود کو یہاں ضم کیا، یہاں کی معاشرتی زندگی میں حصہ لیا ہے۔ اب یہ وطن واپسی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ میرے لیے بہت پریشان کن بات ہے۔‘‘

چرچ سے مسجد بنا ، مسجد سے میوزیم اور اب پھر مسجد بننے جا رہا ہے۔

آرٹ کے ایک ترک مورخ عثمان ایردن کا ماننا ہے کہ ایردوآن حکومت کے یہ منصوبے ماضی کے ‘باسپورس میٹروپول‘ کی تاریخ سے روگردانی ہے۔ عثمان کے بقول’آیا صوفیہ ہو یا کورا میوزیم، انہیں تبدیل کر کے مسجد بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ماضی کو مکمل طور سے بھلا دیا جائے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ماضی میں کبھی بھی سلطنت عثمانیہ یا دین اسلام کی مخالفت نہیں کی گئی تھی۔ مورخ عثمان ایردن کو اس بارے میں شدید تشویش ہے کہ استنبول کی تاریخ میں ہمیشہ اس شہر کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

Share this:
Karachi Rain
Previous Post چار حرف اس پر
Next Post بھارت: بچی کے پھول توڑنے کی سزا، برادری کا سماجی بائیکاٹ
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.