geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیدنا حسنین کریمین رضی اللہ عنھما سے محبت

August 28, 2020August 28, 2020 1 1 min read
Muharram ul Haram
Share this:

Muharram ul Haram

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلوی

سیدنا حضرت حسنین کریمین رضی اللہ عنہم سے دنیا میں بسنے والے ہر کونے میںرہنے والا مسلمان دل و جاں سے عقیدت و محبت کرتا ہے۔ جو بھی ان مبارک ہستیوں سے بغض رکھے اس کے ایمان میں شک ہو سکتا ہے۔وہ کامل ایمان والا ہرگز نہیں ہو سکتا۔احادیث مبارکہ کا اگر مطالعہ کیا جائے تویہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ان سے محبت کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔جیسا کہ ان احادیث مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ پیارے نبیۖ کو ان سے بہت زیادہ محبت تھی۔

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسنین کریمین کی طرف دیکھ کر فرمایا: اے اللہ! میں ان سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت فرما۔”(ترمذی)حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے حسن و حسین سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مبغوض ہو گیا اور جو اللہ کے ہاں مبغوض ہوگیا اسے اللہ تعالیٰ نے آگ میں داخل کر دیا۔”( حاکم)

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں کسی ضرورت کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اورآپۖ گھر سے باہر اس حال میں تشریف لائے کہ آپ اپنی گود میں کچھ اٹھائے ہوئے تھے اوراپنی چادر مبارک اوڑھے ہوئے تھے، میں جب اپنے کام سے فارغ ہوا تو عرض کیا: یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر ہٹائی تو میں نے دیکھا کہ ایک جانب سیدناحسن رضی اللہ عنہ اور دوسری طرف سیدنا حسین رضی اللہ عنہ ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔ آپ بھی ان سے محبت فرمائیے اور جو ان سے محبت کرے تو اس کو اپنا محبوب بنالے۔”( ترمذی)

سیدنا حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: جس نے مجھ سے اور ان دونوں سے محبت کی اور ان کے والد سے اور ان کی والدہ سے محبت کی تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے ہی ٹھکانہ پر ہو گا۔”( ترمذی) حضرت شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز ادا کرنے کے لیے ہمارے ہاں تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حسن یا حسین کو اُٹھائے ہوئے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ہاں آ کرانہیں زمین پر بٹھا دیا پھر نماز کے لیے تکبیر فرمائی اور نماز پڑھنا شروع کر دی، نماز کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لمبا سجدہ کیا۔ شداد نے کہا: میں نے سر اُٹھا کر دیکھا کہ وہ سجدے کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر سوار ہیں۔ میں پھر سجدہ میں چلا گیا۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرما چکے تو صحابہ نے عرض کیایارسول اللہ! آپ نے نماز میں اتنا سجدہ طویل کیا۔ یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ کوئی حکم الٰہی واقع ہو گیا ہے یا آپ پر وحی نازل ہونے لگی ہے۔ پھر آپ ۖ نے فرمایا: ایسی کوئی بات نہیں تھی مگر یہ کہ مجھ پر میرا بیٹا سوار تھا اس لیے مجھے سجدے سے اُٹھنے میں جلدی کرنا اچھا نہ لگا جب تک کہ اس کی خواہش پوری نہ ہوجائے۔(نسائی )

حضرت یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے کی ایک دعوت میں نکلے، دیکھا تو حسین رضی اللہ عنہ گلی میں کھیل رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے آگے نکل گئے، اور اپنے دونوں ہاتھ پھیلا لیے، حسین رضی اللہ عنہ بچے تھے، ادھر ادھر بھاگنے لگے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ہنسانے لگے، یہاں تک کہ ان کو پکڑ لیا، اور اپنا ایک ہاتھ ان کی ٹھوڑی کے نیچے اور دوسرا سر پر رکھ کر بوسہ لیا، اور فرمایا: ”حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں، اللہ اس سے محبت رکھے جو حسین سے محبت رکھے، اور حسین نواسوں میں سے ایک نواسہ ہیں” (ابن ماجہ)

ان احادیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حسنین کریمین رضی اللہ عنھم سے محبت کرنالازم ہے۔ بعض لوگ بغیر تحقیق کے ایک دوسرے پر فتویٰ بازی اور بے دھڑک الزام لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہوتے ہیں،کہ فلاں شخص یا گروہ سیدنا حضرت حسنین کریمین رضی اللہ عنہم کو نہیں مانتے، ان سے عقیدت و محبت نہیں کرتے وغیرہ۔ حالانکہ جو کوئی بھی نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جنتی نوجوانوں کے سردار کو نہیں مانتے وہ اپنے آپ کو کامل ایمان والے اور مومن مسلمان کیسے کہہ سکتے ہیں؟ یہ ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔کہ اس پُر فتن دور اور معاشرے میں ہمیں سب اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتفاق و اتحاد کی بات کرنی چاہیے۔ہمیں معاشرے میں ایسی باتیں چھوڑ دینی چاہیے جن سے فرقہ واریت کو فروغ ملے اور وطن عزیز” اسلامی جمہوریہ پاکستان” میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہو کیونکہ نفرتیں تو پہلے ہی بہت ہیں معاشرے میں اصل جو کام ہے کرنے والا وہ کریں یعنی ان کی تعلیمات، عقائد، منہج اور شب و روز کو اپنائیں جو اصل اپنانے والی چیز ہے اور اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔ ان شاء اللہ
Hafiz Ameer Hamza

تحریر : حافظ امیر حمزہ سانگلوی

Share this:
Lockdown
Previous Post لاک ڈائون کی سیاست
Next Post پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر
Pakistan vs England

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.