geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کا کشمیر میں ہندوؤں کی ’آباد کاری‘ کا ماسٹر پلان

August 30, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں رہائش اختیار کرنے سے متعلق قوانین میں سات عشروں سے بھی زائد عرصے میں پہلی بار تبدیلی کر دی ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت مشرق وسطیٰ میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کے سے انداز میں ریاست جموں و کشمیر کے معاشرتی طبقات کی شناخت اور آبادی کی ہیئت تبدیلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

مودی حکومت نے پانچ اگست سن 2019 کے روز بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی خصوصی نیم خود مختار شناخت بھی ملکی دستور میں ترمیم کر کے ختم کر دی تھی۔ اس ترمیم سے کشمیر کے جھنڈے اور علیحدہ آئین سمیت دوسرے حقوق بھی ختم ہو گئے تھے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر مسلم اکثریتی آبادی والا علاقہ ہے۔ اس میں قریب پینسٹھ فیصد مسلمان ہیں اور مزاحمتی تحریک والے علاقوں میں مسلم آبادی کا تناسب تقریباً سو فیصد ہے۔ نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت گیر اساسی جماعت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) برسوں سے کشمیر کے زمینی حقائق تبدیل کرنے کی وکالت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آر ایس ایس کا دیرینہ پلان اب تکمیل کے قریب ہے۔ کشمیر میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے قوانین سن 1927 میں لاگو ہوئے تھے۔ انہی قوانین کے تحت مقامی آبادی کو جائیداد کی خرید و فروخت، حکومتی محکموں میں ملازمت کے مواقع، یونیورسٹی میں داخلے اور بلدیاتی انتخابات میں حق رائے دہی جیسے حقوق حاصل ہیں۔

نئی قانون سازی سے بھارت کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی شخص کشمیری علاقے کا رہائشی ڈومیسائل حاصل کر سکتا ہے۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پچھلے پندرہ سال سے کشمیر ہی میں مختلف مقامات پر رہ رہے ہیں۔ شناخت نامے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دیہاڑی پر کام کرنے والے تقریباً 1.75 ملین مزدور بھی لے سکتے ہیں۔

سات برس تک کشمیر میں ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمین اور ان کے بچے بھی ڈومیسائل حاصل کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلا ڈومیسائل ریاست بہار کے ایک سینیئر بیوروکریٹ نوین کمار چوہدری کو جاری کیا گیا ہے، جو کئی برسوں سے کشمیر ہی میں تعینات ہیں۔ کشیری تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا بھی مقامی شناخت نامہ حاصل کر سکیں گے۔

ایک سیاسی تجزیہ کار صدیق وحید کے مطابق یہ قانون سازی اس نیت سے کی گئی ہے کہ نئی آبادکاری کا ایک سیلاب امڈ پڑے۔ مقامی آبادی کو بھی مستقل رہائشی ڈومیسائل کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔

ایک نوجوان انجینیئر نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے کہا کہ نوکری حاصل کرنے والے کو بھی نیا ڈومیسائل لانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ مقامی آبادی کو نیا ڈومیسائل حاصل کرنے کے لیے سن 1927 سے مسلسل جاری کیا جانے والا مستقل رہائش کا اجازت نامہ (پی آر سی) جمع کرانے کا پابند بنایا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس نئی پیش رفت سے بھارت میں بسنے والے دو سو ملین مسلمانوں میں پریشانی کی نئی لہر پیدا ہو گی۔ ماہرین سماجیات کے مطابق یہ مسلمان ہی اصل میں بھارت کی سیکولر شناخت کو سنبھالے ہوئے ہیں اور ایسے اقدامات سے یہ شناخت مزید دھندلا جائے گی۔

اس تناظر میں امریکا کی سیراکُوز یونیورسٹی کے شعبہ انتھروپالوجی کی پروفیسر مونا بھان کہتی ہیں کہ نریندر مودی بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانے کی کوشش میں ہیں۔ پروفیسر بھان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ کشمیر میں اب ہندوؤں کی آبادکاری کے ایک نوآبادیاتی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post اسپین اور بعض دیگر مغربی ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ میں سرعت سے اضافے کا رحجان
Next Post سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کیے جانے کے بعد احتجاج و مظاہرے
Protest In Sweden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.