geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یونانی جزیرے کریٹے پر سینکڑوں پاکستانیوں اور یونانیوں کے مابین لڑائی: دو افراد شدید زخمی، درجنوں گرفتار

August 31, 2020 0 1 min read
Pakistanis Greeks Fight
Share this:

 Pakistanis Greeks Fight

ایتھنز (اصل میڈیا ڈیسک) یونان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے کریٹے پر تقریباﹰ دو سو پاکستانی تارکین وطن اور تیس کے قریب مقامی باشندوں کے مابین ہفتہ انتیس اگست کی رات ہونے والی لڑائی میں کم از کم دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز سے آج اتوار تیس اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ لڑائی کریٹے کے جزیرے پر ٹِمباکی نامی قصبے کے قریب ہوئی۔

یونان کے سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کے مسلح دستوں کو فوری مداخلت کرنا پڑی اور وہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی نصف شب تک مقامی باشندوں اور پاکستانی تارکین وطن کے مشتعل لیکن متحارب گروپوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے 22 پاکستانیوں اور دو یونانی باشندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے ‘شدید نوعیت‘ کے اس تنازعے کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وسیع پیمانے پر یہ لڑائی اور ہاتھا پائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک مقامی یونانی خاتون نے ایک پاکستانی شہری کو گالی دی تھی۔

ٹِمباکی یونانی جزیرے کریٹے کا ایک ایسا علاقہ ہے، جو زیادہ تر اپنی زرعی ہیداوار کے لیے مشہور ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن ای آر ٹی کے مطابق اس علاقے میں زرعی شعبے میں تقریباﹰ تین ہزار غیر ملکی کارکن بھی کام کرتے ہیں۔ ان غیر ملکیوں میں اکثریت پاکستانی تارکین وطن کی ہے۔

انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی تنظیموں اور تارکین وطن کے حقوق کے لیے کوشاں متعدد ملکی اور غیر ملکی اداروں کے مطابق کریٹے کے جزیرے پر غیر ملکی کارکنوں کی مجموعی حالت کافی خراب ہے۔ انہیں ان کی محنت کی اجرتیں بھی بہت کم دی جاتی ہیں اور وہ اکثر بڑے بڑے گروپوں کی شکل میں ایسی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں، جو یا تو عمومی سہولیات کے حوالے سے رہائش کے قابل نہیں ہوتی یا پھر اتنی بڑی نہیں ہوتیں کہ وہاں بیک وقت کافی زیادہ لوگ رہ سکییں۔

اس لڑائی کے بعد یونان کے سرکاری ٹیلی وژن کے ایک رپورٹر نے ٹِمباکی سے اتوار تیس اگست کے روز بتایا کہ اس علاقے میں مقامی باشندوں اور تارکین وطن کارکنوں کے مابین حالات اتنے کشیدہ ہیں کہ حالات ‘گزشتہ چند ماہ سے کافی دھماکا خیز‘ ہو چکے تھے۔

کریٹے کاجزیرہ یونان کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا جزیرہ ہے۔ اس کا سب سے بڑا شہر اور علاقائی دارالحکومت ہیراکلیون ہے۔ مجموعی طور پر اس یونانی جزیرے کا رقبہ تقریباﹰ ساڑھے آٹھ ہزار مربع کلو میٹر ہے اور آبادی ساڑھے چھ لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

یورپی یونین کے رکن ملک یونان کا بحیرہ ایجیئن میں واقع یہ جزیرہ سسلی، سارڈینیا، قبرص اور کورسیکا کے بعد بحیرہ روم کا پانچواں سب سے بڑا جزیرہ ہے۔

Share this:
Coronavirus India
Previous Post کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 63 ہزار 690 ہو گئی
Next Post مزید کئی عرب ریاستوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم
Benjamin Netanyahu

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.