geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا نے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں سے متعلق قراراد کو ویٹو کر دیا

September 1, 2020 0 1 min read
Syrien Camp
Share this:

 Syrien Camp

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ نے داعش کے جنگجوؤں کی وطن واپسی کے سوال پر اختلافات کے سبب سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی تقدیر کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوسکتی تھی۔

اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں سے متعلق جو قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی اس کا مقصد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر کے، بحالی اور ان کو از سر نو آباد کرنا تھا۔ لیکن امریکا کو اس قرارداد سے متعلق بعض اعتراضات تھے جس کی وجہ سے اس نے اسے ویٹو کر دیا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ قرارداد میں دولت اسلامیہ کے شدت پسند گروہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی جنگجوؤں اور ان کے اہل خانہ کی وطن واپسی سے متعلق اہم پہلو کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

یہ قرارداد انڈونیشیا کی جانب سے ماہ اگست میں پیش کی گئی تھی تاہم اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے اس قراداد کو ناقص قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”ہمارے سامنے انڈونیشیا کی جو قرار داد تھی، جس کے بارے میں کہا گیا کہ، اسے انسداد دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کارروائی کو تقویت دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، وہ تو قرارداد نہ ہونے سے بھی بد تر تھی۔”

حالانکہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں اس قرارداد کی امریکا کے علاوہ دیگر تمام 14 ارکان نے حمایت کی۔ لیکن مستقل رکن کی حیثیت سے امریکا کے پاس ویٹیو پاور ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے اس نے اسے مسترد کر دیا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اس قرارداد میں تو داعش کے شدت پسندوں کو ان کے اپنے آبائی وطن یا پھر جہاں کے وہ شہری ہیں وہاں انہیں واپس بھیجنے کا نہ تو ذکر ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات کہی گئی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ایسے شدت پسندوں کے خلاف ان کی حرکتوں کے لیے مقدمہ ان کے اپنے ملک میں چلنا چاہیے اور ان کی از سر نو بحالی کا کام بھی انہیں کے وطن میں ہونا چاہیے۔

لیکن اس مسئلے پر امریکا کے اتحادی برطانیہ اور فرانس جیسے یورپی ممالک بھی امریکا کے اس موقف کے حمایت کرتے نہیں دکھائی دیے کہ عوام اس قدم کی حمایت نہیں کرے گی یا پھر ایسے شدت پسند ان کی سر زمین پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ان ممالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدت پسندی سے متعلق جو کارروائیاں شام یا عراق میں ہوئیں ان سے متعلق وہاں ثبوت یا شواہد جمع کرنا بہت مشکل کام ہے۔

البتہ اس قرارداد کے مسودے میں جنگجوؤں کی فیملی یا ان کے بچوں کو مناسب طور پر ان کے آبائی وطن بھیجنے کا ذکر تھا تاہم یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ کیس کس نوعیت کا ہے۔

داعش کے جنگجوؤں نے عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا تاہم بعد کی لڑائی میں تمام علاقے ان کے ہاتھ سے نکل گئے اور ‘کردش سیریئن ڈیموکریٹک فورسز’ (ایس ڈی ایف) نے داعش کے ہزاروں جنگجوؤں کو اپنی حراست میں لے لیا جو اب بھی بڑی تعداد میں ان کے کیمپوں میں قید ہیں۔ ایسے بڑے کیمپوں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو بیشتر مشتبہ شدت پسندوں کے اہل خانہ ہیں۔

اقوام متحدہ نے حفظان صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ایسے گندے کیمپوں میں مقیم خواتین و بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ بھرے ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کیمپوں میں مقیم بیرونی ممالک کے شدت پسندوں اور ان کی فیملی سے متعلق مسائل کا حل جلد از جلد بہت ضروری ہے ورنہ وہیں سے پھر شدت پسندانہ کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں۔

امریکا کی جانب سے اس قرارداد کے ویٹیو کرنے کے بعد برطانوی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا، ”ہمیں افسوس ہے کہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں بیرونی ممالک کے جنگجوؤں سے ہمیں جو خطرات لاحق ہیں انہیں کم کرنے کے لیے ہم اپنے بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔”

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تمام ارکان نے اس قرارداد پر ای میل کے ذریعے ووٹ ڈالے۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں: مریم نواز
Next Post اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کو سرینڈر کرنے کا حکم
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.