geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ’عالم اسلام سے غداری،‘ ایرانی سپریم لیڈر

September 2, 2020 2 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے قیام کو مسلم دنیا اور فلسطینیوں سے ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے اس خلیجی عرب ریاست کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک خطاب میں کہا، ”یقیناﹰ متحدہ عرب امارات کی یہ غداری زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ لیکن یہ بدنما داغ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے صیہونیوں کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے لیکن وہ فلسطین اور فلسطینیوں کو بھول گئے ہیں۔‘‘ ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب گزشتہ روز ہی اسرائیل اور ابوظہبی کے درمیان پہلی کمرشل فلائٹ کا آغاز ہوا تھا اور ایک امریکی اسرائیلی وفد پہلی بار متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اترا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا، ”اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائیں گے … مجھے امید ہے کہ وہ بیدار ہوں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے، اس کی تلافی کریں گے۔‘‘ ایرانی حکام امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اسرائیلی اماراتی ڈیل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تہران میں بعض حکام نے خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک مل کر ‘مشرق وسطیٰ میں ایک نئے خطرے‘ کو جنم دے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے گزشتہ روز ابوظہبی پہنچنے والے داماد جیئرڈ کُشنر نے آج منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی اڈے کا دورہ کیا، جہاں جدید ترین جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ اماراتی پائلٹ بھی موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات کو امید ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ امریکا سے جدید ترین F-35 جنگی طیارے خرید سکتا ہے۔ خطے میں یہ طیارے صرف اسرائیل کے پاس ہیں اور اسرائیلی حکومت اپنی فضائی طاقت برقرار رکھنے کے لیے ابھی تک ان کی کسی بھی عرب ملک کو فروخت کی مخالفت کرتی آئی ہے۔ امریکا ابھی تک اسرائیل کے کہنے پر یہ طیارے کسی بھی عرب ملک کو فروخت کرنے سے انکار کرتا آیا ہے۔

جیئرڈ کُشنر کے ہمراہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن بھی یو اے ای میں ہیں۔ انہوں نے اماراتی میجر جنرل فلاح القحطانی سے ملاقات کی۔ دوسری جانب فلسطینی حکام ابھی تک ایسی ملاقاتوں اور تعلقات کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ فلسطینی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ان باہمی تعلقات کے خلاف کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے بھی کر چکے ہیں، جن میں یو اے ای کے قومی پرچم کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

Share this:
Alexander Lukashenko
Previous Post انتخابی دھاندلی، بیلاروس کے صدر لوکاشینکو پر پابندی
Next Post دشمن جتھے جتنا چاہیں گٹھ جوڑ کر لیں ترکی کی ترقی کے سامنے بند نہیں باندھ سکیں گے: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.