geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین سے نمٹنے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں

September 2, 2020 0 1 min read
Demo in Berlin
Share this:

Demo in Berlin

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے اندھا دھند گرفتاریاں کیں اوران افراد کو بری طرح سے اذیتیں دی گئیں۔

حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ دو ستمبر کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں حکومت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کیا اور ان سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سرزد ہوئیں۔ تنظیم کے مطابق مظاہرین کوگرفتار کرنے کے بعد اعتراف جرم کے لیے انہیں بری طرح سے زد و کوب بھی کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق تہران میں حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل گئے تھے۔ ان پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں اور بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ ایرانی حکومت نے طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں عام شہریوں کو گرفتار کیا جو اب بھی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ایسے درجنوں واقعات کی تحقیق کی ہے جس میں دس برس تک کی کم عمر کے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ لوگوں کی شہادتوں سے، ”اندھادھندگرفتاریوں، لوگوں کا زبردستی لا پتہ ہونا، زد و کوب کے واقعات اور اس طرح کے دیگر ناروا سلوک جیسی انسانی حقوق کی حیران کن خلاف ورزیوں کی ایک طویل فہرست سامنے آئی ہے۔”

رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے بیشتر افراد کو بدامنی پھیلانے، حزب مخالف کے گروہوں سے تعلق رکھنے یا پھر بیرونی طاقتوں سے روابط رکھنے کے اعتراف جرم کے لیے انہیں ٹارچر کیا گیا۔ انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے مظاہروں کے سلسلے میں 500 سے زائد افراد کے ایسے نام درج کیے ہیں جن پر، ”غیر منصفانہ مجرمانہ کاروائی کی گئی۔”

یمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں ایسے گرفتار شدہ سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت جانبدار ججوں نے کی اور سینکڑوں افراد کو غیر منصفانہ طور پر یا تو قید کی سزا سنا دی یا پھر انہیں کوڑے لگوائے جبکہ بہت سے کیسز میں ایسے افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ تنظیم کے مطابق مظاہروں میں شامل ہونے والوں میں سے ایک بڑی تعداد کو ایک ماہ سے دس برس تک کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گرفتار شدہ افراد کو زد و کوب کرنے کے لیے پانی میں ڈبو کر دم گھٹنے کا احساس کرانے (واٹر بورڈنگ)، انہیں بری طرح سے پیٹنے، بجلی کے جھٹکے دینے، پرائیوٹ جنسی اعضاء پر مرچ چھڑکنے، جنسی تشدد کرنے، فرضی پھانسی دینے اور ہاتھ کی انگلیوں اور پیر کے انگوٹھوں کے ناخن اکھاڑنے جیسے طریقوں کا استعمال کیا گیا۔

اسی برس مئی میں ایران کے وزیر داخلہ نے خود تسلیم کیا تھا کہ مظاہروں کے دوران پیٹرل پمپ میں آگ لگانے، پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور دکانوں کو لوٹنے جیسی کارروائیوں میں 225 افراد تک ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا تھا کہ ایران میں مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ ایمنسٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں تین سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ لیکن ایران اس تشدد کی ذمہ داری ان گروپوں پر عائد کر تا ہے جن کی اسرائیل امریکا اور سعودی عرب جیسی بیرونی طاقتیں حمایت کرتی ہیں۔

Share this:
Charlie Hebdo
Previous Post شارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت
Next Post امریکی شہری سنتھیا رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم
Cynthia Ritchie

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.