geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے پھر موقع دینے کا حکم

September 3, 2020September 3, 2020 0 1 min read
Kulbhushan Yadav
Share this:

 Kulbhushan Yadav

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی عدالت نے حکومت کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار جاسوس کلبھوشن جادھو کو وکیل کرنے کے لیے ایک اور موقع دینے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سینئر وکیل حامد خان بطور عدالتی معاون عدالت میں موجود تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ہمارے گزشتہ احکامات پر عمل درآمد ہو گیا ہے؟

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے بتایا کہ 6 اگست 2020 کو کلبھوشن کو اس متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن حکومت کو بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

خالد جاوید نے کہا کہ کلبھوشن جادھو نظرثانی درخواست کے لیے وکیل مقرر کرنے کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بھارت نظرثانی کے معاملے پر رکاوٹ بن رہا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کا حکم دے، دوسرے آپشن کے طور پر بھارت کے جواب کا مزید انتظار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے آرڈیننس کے تحت کلبھوشن جادھو کو وکیل مقرر کرنے کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت بین الاقوامی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد سے بھاگ رہا ہے۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت یا کلبھوشن جادھو سہولت سے فائدہ ہی نہیں اٹھانا چاہتے تو پھر نظرثانی پٹیشن کا اسٹیٹس کیا ہو گا؟

چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نظرثانی کا معاملہ مؤثر ہونا چاہیے، کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ فیئر ٹرائل اصول کے تحت بھارت کو دوبارہ پیشکش کی جائے؟

عدالت نے حکومت کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کو تیسری بار قونصلر رسائی کی پیشکش دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کو وکیل مقرر کرنے کے لیے ایک اور موقع بھی دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو کا وکیل کرنے کے لیے 6 اکتوبر تک مہلت دی جائے۔

عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس کیس کی پیروی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، اب عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

خالد جاوید کا کہنا تھا کہ بیرسٹر شاہنواز نون کو بھارت نے مقرر کیا لیکن ان کے پاس وکالت نامہ ہی نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس نے شاہنواز نون کو بلایا لیکن ان کے پاس نہ وکالت نامہ تھا اور نہ ہی اتھارٹی لیٹر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لیگل پریکٹیشنر ایکٹ کے تحت بھارت کاکوئی وکیل یہاں آکر وکالت نہیں کر سکتا، بھارت کا بھی یہی قانون ہے، 1961کا انڈیا کا بھی قانون ہے اور ابھی بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے کہ کوئی غیرملکی کیس نہیں لڑسکتا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جب بھارت اپنے ملک میں کسی اورکو اجازت نہیں دیتا تو ہمارے ملک میں بھی یہی قانون ہے۔

Share this:
Corona - Pakistan
Previous Post ملک میں کورونا کے مزید 424 کیسز اور 10 اموات رپورٹ
Next Post وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیئے خوشخبری لیکر آ رہے ہیں، حنید لاکھانی
Hunaid Lakhani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.