geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ناوالنی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش، بین الاقوامی مذمت

September 3, 2020 0 1 min read
Nawalny
Share this:

Nawalny

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کو زہر کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی دنیا بھر کے رہنماؤں نے بھرپور مذمت کی ہے۔ ماسکو نے اس بارے میں تاہم لاعلمی کا دعوی کیا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے روسی حکومت اور صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ چانسلر میرکل نے بدھ کے روز صحافیوں کو ایک مختصر بیان دیتے ہوئے کہا، ”یہ بات یقینی ہے کہ الیکسی ناوالنی ایک جرم کا نشانہ بنے ہیں۔ انہیں خاموش کرنے کی کوشش کی گئی اور میں جرمن حکومت کی طرف سے اس عمل کی سخت ترین مذمت کرتی ہوں۔‘‘

الیسکی ناوالنی 22 اگست سے برلن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جرمن حکومت کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج سے یہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ ناوالنی کو اعصاب متاثر کرنے والا مرکب ‘نوویچوک‘ دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

جرمن حکومت کے اس اعلان کے چند ہی لمحوں بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت سامنے آنا شروع ہو گئی۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو ‘اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ”روسی حکومت کو اب وضاحت کرنی ہوگی کہ مسٹر ناوالنی کے ساتھ کیا ہوا ہے۔‘‘

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان اُلیوٹ نے ان نتائج پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ الیکسی ناوالنی کو زہردینا مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔

یورپی یونین نے بھی ناوالنی کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن نے ٹویٹ کیا: ‘یہ ایک قابل مذمت اور بزدلانہ عمل ہے۔ ایک بار پھر، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔‘‘

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ادھر پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارسن پزیڈاکز نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی حکام نے اس بارے میں کسی قسم کا تفصیلی بیان دینے سے گریز کرتے ہوئے جرمنی پر الزام عائد کیا ہے کہ برلن حکومت روسی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفتیش کے نتائج شیئر نہیں کر رہی۔ ماسکو حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی حکام مکمل تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ پیسکوف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی ڈاکٹروں کو ناوالنی کے جسم میں کوئی زہریلا مواد نہیں ملا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جرمنی پر تنقید کرنے کے لیے روسی سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ برلن حکومت ”کسی بھی قسم کے حقائق فراہم کیے بغیر ہی عوامی بیانات دے رہی ہے۔

Share this:
Israel
Previous Post اسرائیل کا دہشت گردانہ وحشیانہ قومی ترانہ
Next Post وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک
Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.