geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رہا ہونے والے طالبان لڑائی کے محاذوں پر واپس جا رہے ہیں : رپورٹ

September 5, 2020 4 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان تحریک سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر قیدی اپنی رہائی کے بعد لڑائی کی کارروائیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کا دوبارہ آغاز متوقع ہے۔ واضح رہے کہ افغان حکومت کے سفارت کاروں اور ذرائع نے گذشتہ روز انکشاف کیا کہ طالبان کے اُن سات قیدیوں کو دوحہ منتقل کر دیا گیا ہے جن کی رہائی کا مطالبہ طالبان تحریک کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ خفیہ رپورٹ کی تفصیلات امریکی جریدے “فارن پالیسی” نے جاری کی ہے۔ اگر یہ معلومات درست ہوئیں تو اس سے قطر میں فریقین کے بیچ ہونے والی تمام امن کوششیں برباد ہو جائیں گی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے توسط سے طے پانے والے سمجھوتے کے حصے کے طور پر افغان حکومت نے جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا وہ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی حیثیت سے لڑائی کے میدان کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ یہ دوحہ بات چیت کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی اکثریت افغان فورسز کے خلاف لڑنے کے کے لیے پھر سے ہتھیار اٹھا رہے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ افغان حکومت کو گرانے کے لیے لڑائی جاری رکھنا چاہتے ہیں تا کہ اس کی جگہ “امارت اسلامیہ” کی حکومت آ سکے۔

شمالی آئرلینڈ میں کوئنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے امور طالبان تحریک کے دو ماہرین مائیکل سمبل اور ویلکس کوئن کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق 108 سابق قیدیوں میں سے 68% کو پہلے ہی طالبان میں ضم کیا جا چکا ہے اور انہوں نے اپنا سرگرم کردار دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ دونوں محققین کے مطابق متعدد سابق قیدیوں کو رہائی کے بعد قائدانہ منصبوں پر مقرر کیا گیا ہے۔ سابق قیدیوں کو عسکری ذمے داریاں سونپنے کا دائرہ کار وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ نے طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں کمی کرنے اور اپنے لوگوں کو رہائی کے فورا بعد لڑائی کے میدان سے دور رکھنے سے متعلق وعدوں کو مشکوک بنا دیا ہے۔

طالبان تحریک نے گذشتہ ماہ دس اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سیکڑوں ارکان کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد افغان حکومت کے ساتھ امن بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان طالبان ارکان پر خطرناک جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان تحریک کے قیدیوں کے آخری دستے کی رہائی کے لیے صدارتی فرمان پر دستخط کیے تھے۔

Share this:
Iran IAEA
Previous Post ایران نے یورینیم ذخائر مقررہ حد سے دس گنا زیادہ افزودہ کیے ہیں: آئی اے ای اے
Next Post کوسووا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی
Donald Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.