geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آخری اور واحد راستہ

September 5, 2020 3 1 min read
Democracy
Share this:

Democracy

تحریر : قادر خان یوسف زئی

جمہوریت کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا جائے اور پارلیمان کو سپریم ادارہ سمجھا جائے، لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں تمام جمہوری اقدار اس سے قدرے مختلف ہے،وطن عزیز میں جمہوریت چھوئی موئی کے پودے کی طرح ہے۔مسئلہ یہ نہیں کہمملکت میں جمہوریت مستحکم کیوں نہیں ہو رہی، بلکہ پریشانی یہ ہے کہ عوام اپنا محاسبہ کب شروع کریں گے۔سمجھا جاتا ہے کہ پاکستانی عوام کی فطرت جمہورانہ نہیں،ابتدا سے ہی ان میں شخصیت پرستی کا رجحان ہے۔اس کے علاوہ ریاست کی بودوباش میں آمرانہ احکام کو تسلیم کرنے کی روش زیادہ ہے۔ اگر ہم ہندوستان کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ ہندوستان (متحدہ پاک و ہند) پر بیرونی حکمران مسلط ہوتے رہے ہیں۔افغان،مغل سمیت انگریزوں نے ہندوستان (متحدہ پاک و ہند)پر اقلیت ہونے کے باوجود حکومت کی۔ برصغیر میں رہنے والے مسلمانوں میں یہ خوف پیدا ہوا کہ انگریزوں کے جانے کے بعد ہندو ان پر مسلط ہوجائیں گے، اس لیے انھوں نے دھرنوں، مظاہروں اور جلسے جلوس کرکے پاکستان حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم ؒکو اپنا لیڈر بنا لیا۔

ؒؒؒ ؒؒؒشخصیت پرستی کا سحر ہم پر حاوی ہے۔ بھارتی عوام میں شخصیت پرستی اس کے مذہب کے ساتھ مختلف شخصیات میں تقسیم تھی اس لیے گاندھی کے ساتھ ساتھ اس کے دوسرے رہنماؤں کی آج تک ہندوستان کی آزادی کے حوالے سے پرستش کی جاتی ہے۔چونکہ پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا تھا اس لیے ان توہمات کے لیے اس سرزمین میں کوئی جگہ نہیں تھی لیکن اس کے باوجود شخصیت پرستی کے اس سحر سے پاکستانی عوام خود نہیں نکال سکے۔
پاکستانی عوام میں ایک یہ عجیب خوبی بھی ہے کہ جب تک کوئی بھی سیاسی یا غیر سیاسی شخصیت اقتدار میں ہوتی ہے تو اس کی خامیاں کسی کو دکھائی نہیں دیتیں، لیکن اس کے جانے کے بعد اس کی تمام خوبیاں یک لخت ختم ہوجاتی ہیں اور خامیوں کا پنڈروا بکس کھل جاتا ہے۔چونکہ پاکستانی عوام کو دوبارہ شخصیت پرستی کے لیے کسی نہ کسی کی ضرورت تھی اس لیے زمانے کے مدوجزر سے قائد عوام کے نام سے ذوالفقار علی بھٹو پیدا ہوئے، عوام کو ان میں اپنی پریشانیوں کا مسیحا نظر آنے لگا،لیکن پھر دھرنوں، مظاہروں اور جلسے جلسوں کی سیاست نے ملک کو دو لخت کردیا اور پاکستانی قوم اپنی عادت کے مطابق بھول گئے کہ مشرقی پاکستان، بنگلہ دیش بن چکا ہے۔

وہ یہ بھی بھول گئے کہ پاکستان کو شکست ہوئی اور اس کے نوے ہزار فوجی قیدی بنا لیے گئے، پاکستان کو متفقہ آئین دے کر تاریخ میں خود کو زندہ رکھ لیا، لیکن اسی قائد عوام کو ایک بار بھر دھرنوں، مظاہروں اور جلسے جلوسوں نے تختہ دار تک پہنچا دیا۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو اکیلا دفن کردیا گیا اور دھرنوں کے بعد جب ضیا الحق آئے پاکستانیوں نے ان میں اپنا رہبر تلاش کرنا شروع کردیا۔ نظام مصطفی (ﷺ) کے نفاذ کے دل فریب نعرے نے پاکستانی عوام کو دھوکے میں رکھا، پاکستان کو نہ ختم ہونے والی افغان جنگ میں الجھا دیا گیا اور آج تک پاکستان عالمی طاقتوں کے لییکرتب بازی کی آجامگاہ بنا ہوا ہے، جس میں بیشتر حکمرانوں کا کردار ”جوکر‘ کا ہے جو اپنے چہروں کو چھپانے کے لیے رنگ روغن کرلیتے ہیں اور عوام کو دھوکا دیتے ہیں کہ ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔پاکستان میں ایک بار پھر دھرنے، مظاہرے اور جلسے جلوس شروع ہوئے اور پھر یہاں پاکستانی عوام نے تقسیم کی راہ لی اور ایک طرف نواز شریف کو لیڈر بنایا تو دوسری جانب بے نظیر بھٹو، اُس وقت تیسری بڑی جماعت کی گنجائش بہت کم نکلتی تھی۔

تیسری پارٹی کے بجائے پاکستان میں تیسری قوت کا رجحان زیادہ رہا، اس لیے اقتدار میں کبھی پہلی قوت تو کبھی دوسری قوت۔ پرویز مشرف بھی سب سے پہلے پاکستان کے نعرے کے ساتھ اقتدار پر براجمان ہوئے اور برسوں پاکستانی عوام پر حکومت کرتے رہے اور ایک بار پھر دھرنوں، مظاہروں اور جلسے جلوسوں نے انھیں رخصت کیا، شہید جمہوریت کی قربانی کے بعداب کوئی ایسی شخصیت نہیں تھی کہ پاکستانی عوام اپنی ماضی کی روایات پر قائم رہتی، آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کے خلا کو بظاہر پورا کرنے کی کوشش میں سب پر بھاری بن گئے۔بلاول زرداری کو پاکستانی مزاج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بنایا اورعوام کو نئی شخصیت دے دی۔

نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم بنے، لیکن ان کی شخصیت متفقہ قومی شخصیت نہ بن سکی، اس لیے عوام نے اپنی شخصیت پرستی کا محور عمران خان کو بنالیا اور ان سے توقعات وابستہ کرلیں۔عمران خان کو ماضی میں کامیابی نہیں مل سکی تھی لیکن جب ان پر ہاتھ رکھا گیاتو ان کے بھی دھرنے، مظاہرے اور جلسے جلوس کامیاب ہونے لگے اور پاکستان میں قومی سطح پر اقتدار میں حصہ لینے کے لیے اب عوام کے سامنے تین شخصیات سامنے تھیں۔یہیں سے ساری گڑبڑ شروع ہوئی کہ جمہوریت کے اس چھوئی موئی کے نازک پودے نے اگر تنا ور درخت کی شکل اختیار کرلی تو پھر دھرنے، مظاہرے اور جلسے جلوس کرکے اقتدار تبدیل نہیں کیے جا سکیں گے۔

اب تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جمہوریت کیا بن گئی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی جمہوریت مستحکم نہیں ہوئی، سیاست دان ابھی پختہ ذہن اور جمہوریت پسند نہیں ہیں اور ان میں عدم برداشت کا مادہ زیادہ ہے۔دھرنوں کے مقام سے خود اٹھ کر نیا پاکستان بنانے والوں کے جانے سے ان کے قوت فیصلہ کا اندازہ ساری دنیا کو ہوچکا اس لیے ان پر بحث کرکے بلاوجہ الفاظ ضایع ہوں گے۔ شخصیت پرستی کا سحر تو ان میں بھی ہے کیونکہ ہیں تو ہم سب پاکستانی ہی، بھلا شخصیت پرستی کے سحر سے کہاں نکل سکتے ہیں۔ شخصیت پرستی کا سحر جب ختم ہوگا،جب ہم شخصیات کے بجائے ادارے مضبوط بنائیں گے اور یہی واحد راستہ ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Pakistan Defense Day
Previous Post تین نسبتیں اور یوم دفاع
Next Post جنگ ستمبر اور وادی کشمیر
Pakistan Defense Day

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.