geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جذبہ ء جنگ ستمبر 1965ء کی ضرورت

September 5, 2020September 5, 2020 0 1 min read
Pakistan Defense Day 6 September
Share this:

Pakistan Defense Day 6 September

تحریر : سید عارف سعید بخاری

یوم دفاع ِ پاکستان ہماری تاریخ کا ایک معرکتہ الآرا دن تھا جب6 ستمبر 1965 ء کو بھارتی افواج نے رات کی تاریکی میں لاہور پر حملہ کیا ،اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں افواج پاکستان نے کمال جرات اور بہادری سے دفاعِ وطن کی ذمہ داریاں پوری کیں جبکہ پورے ملک کے عوام بالخصوص زندہ دلان ِلاہور نے جس بے مثال حب الوطنی اورمکمل اظہار یکجہتی کامظاہرہ کیا وہ بھی ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے ۔جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت پاکستان کے صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کاتاریخی خطاب بھی افواج پاکستان کے حوصلے کو تقویت دینے کا سبب بنا ۔ فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان نے ریڈیو پاکستان پر قوم سے اپنے نشری خطاب میں بھارت کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” پاکستان کے 10کروڑعوام جن کے دل میں لاالہ الاللہ محمد رسول اللہ کی صدا گونج رہی ہے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دشمن کی توپیں ہمیشہ کے لئے خاموش نہ ہو جائیں ،ہندوستانی حکمران شاہد ابھی یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے ،ہمارے دلوں میں ایمان اور یقین محکم ہے ” ۔

حب الوطنی کا ایک ایسا جذبہ قوم کے دلوں میں موجزن تھا کہ ہر طبقہ دفاع وطن میں اپنا اپنا حق ادا کر رہا تھا ۔اس کی بدولت اس 17روز ہ جنگ میں بھارت کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔ 1965ء کی یہ جنگ ہتھیاروں سے زیادہ قوم کے جذبہ ایمانی کی بدولت کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ زندہ دلان ِ لاہور کے جذبہ ء الوطنی کو دیکھتے ہوئے اس وقت کے ایک فوجی جنرل نے کہا کہ ”ہم دشمن سے تونمٹ ہی لیں گے مگر لاہور کی اس عوام کا کیا کریں جو لاٹھیوں ، برچھیوں وغیرہ کے ساتھ واہگہ بارڈر کی جانب دیوانہ وار بڑھنا چاہتے ہیں ” ۔

جنگ ستمبر کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ دراز کرنا شروع کردیا ۔یوںاپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسندعناصر کو سپورٹ کیا ، وہاں پاکستان کے خلاف نفرت بڑھی بالآخر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں ہمارا ایک بازو مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہو کر”بنگلہ دیش” بن گیا ۔ بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ پاکستان جب ایٹمی قوت بنا تو بھارت کو اور زیادہ پریشانی لاحق ہوئی ۔ بعد ازاں غیر ملکی قوتوں نے دہشت گردی کیخلاف ایک نہ ختم ہونے والی جنگ ہم پرمسلط کر دی ، ملک میں خوش کش دھماکے معمول بن گئے ، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو بھارت کی طرف سے ہر ممکن امداد فراہم کی جانے لگی ۔حکومت پاکستان اور سیکورٹی ادارے بلکہ خود ہمارے حکمران ۔خود کش دھماکوں کے ان واقعات کی ذمہ داری بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” پر ڈالنے لگے ۔گویا کہ ہم ان واقعات کے بعد یہ بات تسلیم کرنے لگے کہ ہمارا دشمن اس قدر منظم اور مضبوط ہے کہ وہ ہمارے پیارے وطن میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خطرناک ترین دہشتگردی کا ارتکاب کر سکتا ہے ،اور ہم خدانخواستہ بے بس لوگ ہیں ۔ایک نظرہم اپنی سوچ اور فکر پر ڈالیں تو یہ بات واضح ہو جائے گی کہ ہمارا جذبہ ستمبر کہاں تک زندہ ہے؟ ہماری صفوں میں بلکہ ہمارے ملک میں بھارتی ایجنٹوں کا راج ہے ، ہمارے بعض سیاست دان بھارت کی آشیرباد سے گذشتہ کئی سالوں سے جو جو گل کھلارہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ المیہ یہ ہے کہ اپنوں کی مہربانیوں سے پاکستان اندرونی لحاظ سے ہرلحاظ سے غیر محفوظ ہو چکا ہے ۔بحیثیت قوم ہم حب الوطنی کے زبانی دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملاً اس قدر بے حس ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنے اڑوس پڑوس کی بھی کچھ خبر نہیں ۔ کوئی چھوٹا بڑا شہری محفوظ نہیں ہے ۔ہمارے حکمران موجودہ حالات کا ادراک کرنے کی بجائے اس قدر بے حس ہوچکے ہیں کہ انہیں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے موجود خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے کوئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہو رہی ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ6ستمبر1965ء کا جذبہ قوم میں آج بھی موجود ہے ۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اس لئے ہمارے حکمرانوں کو مصلحتوں سے بے نیاز ہو کر اپنی پالیسی واضح کر دینا چاہئے ۔بھارتی حکمران یہ بات ذہین نشین کر لیں کہ پاکستان کے عوام و خواص ملکی سلامتی کو تمام امور پر مقدم سمجھتے ہیں ۔۔دشمن لاکھ برا چاہے مگر ہم انہیں اُن کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے مفاد پرست عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے معاملات کا جائزہ لیں اور ہماری صفوں میں موجودملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کو پہچانیں ۔جو یہود ونصاریٰ کے ساتھ ساتھ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں ان کے شریک کار بن چکے ہیں۔ ہماری سبھی آن بان اپنے پیارے پاک وطن سے ہے رب کائنات نے یہ اقتدار ، یہ عالی شان محلات ، یہ آسائشیں جو ہمیں عطاکر رکھی ہیں ہمیں ان کی قدر کرنا چاہئے ۔

وطن عزیز کی بقا ء ،سلامتی و استحکام اور ایک خوشحال اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی ذمہ داری محض افواج کی نہیں ، اس لئے ہم سب کو اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا ۔ بھارت کے مذموم مقاصدکو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنے اندر اتحاد ،اتفاق اور اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ۔خدانخواستہ بھارت اپنے ایجنڈے کے مطابقاپنی کسی ایک سازش میں بھی کامیاب ہوگیا تو ہمیں خطے میں کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔ آنے والا دورریموٹ کنٹرول ایٹمی اسلحے کا ہے لیکن دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے جذبہ ایمانی کا ہونا لازم ہے ، ہمیں اپنی شاہانہ مزاجی اور بے حسی سے چھٹکارا پانا ہوگا تاکہ دشمن اگر ہم پر کوئی وار کرے بھی تواسے اس بات کا اندازہ ہو جائے کہ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے 6ستمبر 1965ء کو اپنے خطاب میں جو کہا تھا وہ ایک سچائی ہے یعنی کہ ” بھارتی حکمران شاہد ابھی یہ نہیں جانتے کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے ۔اس ایک جملے کی عملی تفسیر بن کر ہم نے دنیا کو دکھانا ہے ،اسی سوچ و فکر میں ہماری بقاء ہے۔
Syed Arif Saeed  Bukhari

تحریر : سید عارف سعید بخاری

Share this:
Press Conference
Previous Post سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے سے واپسی پر حلیم عادل شیخ کی اہم پریس کانفرنس
Next Post تایخ دعوت و عزیمت کی داستان (حصہ دوم)
Maulana Abul Hasan Ali Nadwi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.