geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پینسٹھ کی جنگ میں اقلیتوں کا کردار

September 5, 2020 0 1 min read
Pakistan Defense Day 6 September
Share this:

Pakistan Defense Day 6 September

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

پاکستان برصغیر کی سب سے بڑی اقلیت یعنی مسلمانوں کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 1947 میں وجود میں آنے کے بعد پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو خوش آمدید کہا گیا۔پاکستان بعدازاں اسلامی جمہوریہ بن گیا لیکن یہاں کی اقلیتی برادری ملک کے لیے مختلف شعبوں بشمول آرٹ، لٹریچر، سائنس اور دفاع میں اپنا کردار ادا کرتی رہی۔ 1965
پینسٹھ کی پاک۔بھارت جنگ میں بھی پاکستانی اقلیتوں نے ملک کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔ یہاں ہم ان ہی میں سے کچھ بہادر پاکستانیوں کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان کی بازی بھی لگا دی۔

میجر جنرل افتخار جنجوعہ

احمدی مذہب سے تعلق رکھنے والے افتخار جنجوعہ کو ’رن کچھ کا ہیرو‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپریل 1965 میں ایک بریگیڈ کمانڈر کے طور پر رن آف کچھ کا کچھ بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد جنجوعہ کی تعیناتی شمالی افریقہ میں سسلی میں ہوئی تھی۔ انہیں دو مرتبہ ہلال جرت کے اعزاز سے نوازا گیا جو کہ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا فوجی انعام ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ستارہ پاکستان اور ستارہ قائداعظم سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران کراچی میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جان قربان کردی۔
لیفٹینینٹ جنرل عبدالعلی ملک

لیفٹینینٹ جنرل عبدالعلی ملک احمدی برادری سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 1965 کے چاونڈی معرکے کے دوران 24ویں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی ملک ایک انجینئر تھے۔ انہوں نے 1971 میں آٹھویں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی سنبھالی۔

ایئر وائس مارشل ایرک گورڈن ہال

ایرک گورڈن ہال 1922 میں برما کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے جو بعد میں لاہور منتقل ہوگئے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ایک فائٹر پائلٹ کے طور پر کیا اور رائل ایئر فورس میں 1943 میں شامل ہوئے۔

تقسیم کے بعد انہوں نے پاکستانی فضائیہ کے لیے خدمات پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور پی اے ایف بیس رسالپور میں ان کی تعیناتی ہوئی۔

انہیں ہلال جرت، ہلال امتیاز اور ستارہ جرت کے انعامات سے نوازا گیا۔

ایئر کوموڈور نظیر لطیف

1927میں پیدا ہونے والے ایئر کوموڈور نظیر لطیف کو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران اپنی خدمات پیش کرنے پر دو مرتبہ ستارہ جرت کے انعامات سے نوازا گیا۔ نظیر لطیف راولپنڈی کے ایک عیسائی گھرانے میں پیش ہوئے تھے۔ وہ 2011 میں انتقال کرگئے۔
اسکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی

’ماسٹر فائٹر‘ کے نام سے مشہور اسکواڈرن لیڈر پیٹر کرسٹی ساتویں بومبر اسکواڈرن میں نیویگیٹر تھے۔
انہیں 1965 کی جنگ کے دوران بی-57 اڑانے پر ستارہ جرت سے نوازا گیا۔

کرسٹی 1971 کی جنگ کے بعد گمشدہ ہوگئے اور اب مانا جاتا ہے کہ وہ انتقال کرچکے ہیں۔ ایک آزاد تجزیہ کار بی ہیری نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران کرسٹی کا طیارہ بھارتی فضائیہ نے مار گرایا اور انہوں نے اسی واقعے میں جان قربان کردی۔ تاہم ان کے انتقال کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
ونگ کمانڈر مرون مڈل کوٹ

ونگ کمانڈر مرون لیسلی مڈل کوٹ پاک فضائیہ کے ایک فائٹر پاٹلٹ تھے جنہوں نے اپنے ملک کے لیے جان دے دی۔ جب ہندوستانی فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں کراچی پر حملہ کیا تو مرون کو کراچی کے دفاع کے لیے ایک ایف 86 سیبر طیارے کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ انہوں نے دشمن کے دو طیارے تباہ کردیے جس کی وجہ سے انہیں ’ڈیفنڈر آف کراچی‘ کے ٹائٹل سے نوازا گیا۔

1972 میں جنگ کے موقع پر وہ اردن میں ہی موجود تھے۔ انہیں ایک خطرناک مشن پر بھی بھیجا گیا۔ اردن کے بادشاہ نے ان کے انتقال کے موقع پر ان کی بیوہ سے درخواست کی کہ کیوں کہ انہیں پاکستانی پرچم کے ساتھ سپرد خاک کیا جارہا ہے تو ان کے سر کے نیچے اردن کا جھنڈا بھی رکھ دیا جائے۔ مڈل کوٹ نے اسرائیل کے خلاف چھ روزہ جنگ میں حصہ لیا تھا۔

گروپ کیپٹن سیزل چوہدری

سیزل چوہدری پاکستان کے وار ہیرو اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔ وہ 24 اگست 1941 کو دلوال گاؤں میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1958 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔

وہ اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے 1965 کی جنگ میں امرتسر ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنے میں حصہ لیا۔ انہیں ستارہ جرت اور تمغہ جرت سے نوازا گیا۔ وہ اپریل 2012 میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

میجر جنرل جولین پیٹر

1993 میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے جولین پیٹر پاکستانی فوج میں میجر جنرل بننے والے پہلے پاکستانی عیسائی بن گئے۔ انہیں ہلال امتیاز کے انعام سے نوازا گیا۔

انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا اور 2004 میں ریٹائر ہوئے۔
اسکواڈرن لیڈرخلیفہ مینار الدین پاک فضائیہ کے ایک بہادر فائٹر پائلٹ تھے.1965 کے فضائی جنگ کے دوران انہوں نے اپنی زندگی وطن پر قربان کردی.جس پر انہیں ستارہ جرأت دیا گیا۔

دفاع پاکستان میں اقلیتوں کی وطن عزیز کے لیے ایسی بے شمار مثالیں ہیں انہی قربانیوں کے باعث آج ہم اپنے ملک پاکستان میں عزت و آبرو سے آزاد زندگی گزار رہے ہیں ۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستانی قوم اقلیتوں کی قربانیاں کو بھلاچکی ہے اور نصاب کی کتابوں اور میڈیا میں اس کا ذکر تک نہیں کیا جاتا۔

پاکستانی میڈیاپر 1965 کی جنگ کےہیرو جنرل اختر ملک کاذکر شاید ہی کوئی کرے کیونکہ وہ احمدی تھے
Dr. Muhammad Riaz Chaudhry

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

Share this:
Maulana Abul Hasan Ali Nadwi
Previous Post تایخ دعوت و عزیمت کی داستان (حصہ دوم)
Next Post ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 513 نئے کیسز بھی رپورٹ
Corona - Pakistan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.