geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا نے پاکستانی خواجہ سراؤں کی مشکلات مزید بڑھا دیں

September 6, 2020September 6, 2020 3 1 min read
Transgender in Pakistan
Share this:

Transgender in Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی خواجہ سراؤں کی کمیونٹی کو ملک میں ثقافتی اور قانونی استحصالی رویوں کا سامنا ہے۔ اب کورونا کی وبا نے اس کمیونٹی کی حیات کو مزید پریشانیوں سے دوچار کر دیا ہے۔

پاکستان میں کئی ایسی انسانی گروہ ہیں، جنہیں انتہائی مشکل اور نامساعد حالات کا سامنا رہتا ہے۔ ان میں ایک ٹرانس جینڈر (مخنث یا ہیجڑے) افراد کی کمیونٹی بھی ہے۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ایک ٹرانس جینڈر شائستہ کا کہنا تھا،” کورونا لاک ڈاؤن کے بعد میرے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ابھی تک پابندیاں ختم ہونے کے بعد بھی مشکلات میں کمی نہیں ہوئی، عام لوگ اب بھی بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔‘‘

یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی یہ کمیونٹی غیر رسمی انداز میں روزگار کمانے پر مجبور ہے۔ یہ بھی ایک کڑوی صداقت ہے کہ ٹرانس جینڈر بازاروں میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرتے ہیں یا پھر ان کو ایک سیکس ورکر کے طور پر لیا جاتا ہے۔

اس کمیونٹی کو نظر انداز کیے جانے کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی اور انسان کے وقار کے احترام کے رویے کی کمیابی ہے۔ ٹرانس جینڈر کو ثقافتی تناظر میں بھی کمتر خیال کیا جاتا ہے تو ملکی نظام میں بھی ان کی کوئی وقعت نہیں دیکھی جاتی۔ اس عام متعصبانہ اور استحصالی رویے کی بنیادی وجہ آگہی و شعور کی کمی اور روزگار کے عدم مواقع ہیں۔

کورونا وائرس کی افزائش رواں برس مارچ میں شروع ہوئی تو لاک ڈاؤن اور دوسری پابندیوں بشمول سوشل ڈسٹینسنگ کا سامنا سبھی کو کرنا پڑا۔ ان پابندیوں نے ٹرانس جینڈرز کی معاشی مشکلات کو دوچند کر دیا اور انہیں پیٹ بھر کر روٹی کا ملنا بھی ممکن نہ رہا۔ ایک اور ٹرانس جینڈر نایاب علی کا کہنا ہے کہ اس کو مالک مکان نے کرایے کے اپارٹمنٹ سے بیدخل کر دیا تھا کیونکہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ نایاب علی پاکستان کے ان تھوڑے سے ٹرانس جینڈرز میں سے ایک ہے، جو باقاعدہ ملازمت کرتے ہیں۔ ایسا عام تاثر ہے کہ یہ افراد کورونا کی پکڑ میں آسانی سے آ جاتے ہیں۔

پاکستانی معاشرے میں اس کمیونٹی کے حوالے سے یہ تعصب بھی پایا جاتا ہے کہ یہ صفائی پسند اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہیں کرتے۔ ایسے ہی دوسرے تعصبات کی وجہ سے یہ عام زندگی کے مرکزی دھارے سے بہت دور ہیں۔ ان میں سے تقریباً نو فیصد بطور سیکس ورکر روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرتے ہیں جب کہ تقریباً آٹھ فیصد کے روزگار کا انحصار شادی بیاہ یا سالگرہ یا بچے کی ولادت پر ڈانس کرنے پر ہے۔

سن 2019 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے تقریباً تین لاکھ نفوس ہیں۔ بعض ذرائع کا خیال ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہے اور کئی ایسے افراد نے خود کو خاص طور پر جنسی حراسانی کے ڈر سے رجسٹر کرانے سے اجتناب کیا تھا۔ پاکستانی آبادی کا حجم اکیس کروڑ سے زائد ہے۔

سن 2016 میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی ایک سرگرم کارکن علیشا کو خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سات مرتبہ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ہلاکت کے وقت علیشا کی عمر صرف تئیس برس تھی۔ ہسپتال میں تعصبانہ مخمصے کا یہ عالم تھا کہ طبی عملہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سے قبل یہ طے نہیں کر پایا کہ علیشا کو مرد کی کیٹیگری میں لکھیں یا خاتون کی۔

دوسری جانب اس کمیونٹی کو دستور اور قانون کے تحت بنیادی حقوق اور دوسری سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہے۔ اس کمیونٹی کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق بھی سن 2011 میں دیا گیا تھا۔ سن 2018 کی قومی مردم شماری میں ان کو علیحدہ شناخت فراہم کی گئی۔ پاکستانی دستور ٹرانس جینڈر افراد کو مساوی معاشی حقوق فراہم کرتا ہے لیکن حقیقت میں اس پر عمل نہ ہونے کے برابر کیا جاتا ہے۔ موروثی جائیداد میں حصہ دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا اور مرنے کے بعد کی آخری رسومات میں رشتہ دار اور دوست شریک ہونے سے دور بھاگتے ہیں۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post ہمارے دشمن اور عالمی میڈیا ایران میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں، صدر روحانی
Next Post کورونا کا گراف بدستور بلندیوں کی جانب مائل، ایک دن میں 3 لاکھ نئے مریضوں کو تعین
Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.