geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے کے منصوبے پر یورپی یونین کی تنبیہ

September 8, 2020 0 1 min read
Embassy
Share this:

Embassy

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کی فرمائش پر سربیا نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور کوسوو نے وہاں اپنی ایمبیسی قائم کرنے سے اتفاق کر لیا تھا تاہم یوروپی یونین نے اس منصوبے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مقصد سے امریکا نے سربیا اور مسلم اکثریتی ملک کوسوو کے ساتھ حال ہی میں جو معاہدہ کیا تھا اس پر یورپی یونین کے موقف سے شبہات کے بادل چھاتے نظر آ رہے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا تھا کہ دونوں ملک اپنا سفارتخانہ یروشلم میں قائم کریں۔ دونوں نے ایسا کرنے کا وعدہ بھی کر لیا تھا لیکن یورپی یونین نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے سربیا کے فیصلے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مسلم اکثریتی ریاست کوسوو نے بھی چند روز قبل ہی اسرائیل کیساتھ تمام طرح کے تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اسرائیل کے ساتھ معاشی روابط کے ساتھ ساتھ تمام طرح کے سفارتی رشتے استوار کرنے کی بات کہی تھی۔ کوسوو کے صدر ہشیم تھاچی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے، ”سفارتی مشن یروشلم میں قائم کرنے کا جو عہد کیا ہے اس پر وہ عمل کریں گے۔”

سربیا اور کوسوو دونوں ہی یوروپی یونین میں شامل ہونے کی کوشش میں ہیں اور وہ یوروپ کے ایسے پہلے ملک ہوں گے جو امریکا اور گواٹے مالا کی پیروی کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنے سفارتخانوں کو یروشلم منتقل کریں گے۔ لیکن یہ ممکنہ اقدامات یورپی یونین کی پالیسیوں کے خلاف ہیں کیونکہ یونین کا کہنا ہے کہ یروشلم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک متنازعہ شہر ہے اور دونوں میں جاری امن مذاکرات کے تحت جب تک اس مقدس شہر کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس طرح کے اقدامات سے باز رہنا بہتر ہے۔

یورپیئن کمیشن کے ترجمان پیٹر سٹانو نے اس بارے میں کہا، ”یوروپی یونین کے کسی بھی رکن کا سفارتخانہ یروشلم میں نہیں ہے۔ کسی بھی طرح کے سفارتی اقدمات جو یروشلم سے متعلق یورپی یونین کے مشترکہ موقف پر سوال کھڑا کرتے ہوں، تو یہ گہری تشویش اور افسوس کی بات ہے۔”

گزشتہ اختتام ہفتہ سربیا اور کوسوو اس بارے میں بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک اعلی سطحی کانفرنس میں شریک ہوئے تھے جہاں سربیا کے صدر الیکزنڈر وک اور کوسوو کے وزیراعظم عبداللہ ہوتی نے ایک ایسے بیان پر دستخط کیے، جس میں اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد ہی یورپی یونین نے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے اور یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے سے متعلق بیان کو یورپی یونین کی پالیسی کے یکسر منافی بتایا ہے۔

پیر کے روز سابق بلقان ریاستوں سربیا اور کوسوو کے رہنماؤں نے یہ بات بھی دہرائی کہ یورپی یونین میں شمولیت بھی ان کی اعلی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”یورپی یونین میں انضمام اور تعلقات کو مجموعی طور معمول کے مطابق لانے کے لیے یورپی یونین کی سہولت سے بیلگراڈ – پرسٹینا مذکرات پر کام جاری رکھنا ان کی اعلی ترجیحات میں شامل ہے۔”

2008 میں سابق بلقان ریاست کوسوو نے سربیا سے آزادی کا اعلان کر دیا تھا۔ سن 1998 اور 1999 میں نیٹو اتحاد نے سربیا کی فوج کے خلاف زبردست بمباری کی تھی اور اس عسکری کارروائی کے بعد ہی کوسوو نے سربیا سے الگ ہو کر ایک نئی ریاست کا اعلان کر دیا تھا لیکن سربیا نے اس کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا اور اسی دور سے سربیا اور کوسوو کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

دونوں ملکوں پر ان تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مغربی ممالک کی جانب سے دباؤ رہا ہے اور یورپی یونین نے میں شمولیت کے لیے بھی دونوں کے لیے یہی اہم شرط ہے۔

لیکن یروشلم کا معاملہ دوسرا ہے جس پر کافی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو یکطرفہ پر اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور مئی دو ہزار اٹھارہ میں اپنا سفارت خانہ بھی وہاں منتقل کر دیا تھا۔ امریکا دیگر ممالک کی بھی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے اپنے سفارت خانے یروشلم میں کھولیں لیکن فلسطینیوں اور یورپ کی طرف سے اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے کیوں کہ اس طرح اسرائیلی فلسطینی تنازعے کا دو ریاستی حل عملی طور پر ناممکن ہو جائے گا۔

رومانیہ کی وزیر اعظم ویوریکا ڈینسیلہ نے بھی گزشتہ برس کہا تھا کہ ان کا ملک بھی ٹرمپ کی طرح یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے وہاں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ لیکن بعد میں وزیراعظم نے اپنے بیان کو یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

Share this:
Alexei Navalny
Previous Post روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کوما سے باہر
Next Post بیلاروس، ریاستی اہلکاروں نے خاتون اپوزیشن رہنما کو حراست میں لے لیا
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.