geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیلاروس، ریاستی اہلکاروں نے خاتون اپوزیشن رہنما کو حراست میں لے لیا

September 8, 2020 3 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بیلاروس (اصل میڈیا ڈیسک) عینی شاہدین کے مطابق ماریہ کولیسنیکووا کو گزشتہ روز کچھ ماسک پہنے افراد زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انہیں منگل کی صبح یوکرائن کے بارڈر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ماریہ کولیسنیکووا اپوزیشن کی ان تین خاتون رہنماؤں میں شامل ہیں، جنہوں نے مل کر صدر الیگسانڈر لوکاشینکو کے خلاف نو اگست کے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

ماریہ کولیسنیکووا گزشتہ روز سے ‘لاپتہ‘ تھیں اور تب سے ان کے قریبی ساتھیوں کا ان سے کوئی رابطہ نہیں۔

مشرقی یورپ کے ملک بیلاروس میں ایک ماہ سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر لوکاشینکو سن 1994 سے اس سابق سوویت ریاست کے حاکم رہے ہیں۔ ان کے 26 سالہ دور اقتدار کو یورپ کی ‘آخری آمریت‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بیلاروس میں حزب اختلاف کی اپوزیشن کورڈینیشن کونسل کے مطابق گزشتہ روز ماریہ کولیسنیکووا کے ساتھ ان کے اسٹاف میں شامل ان کے پریس سکریٹری اور ایگزیکٹو سکریٹری بھی اٹھا لیے گئے تھے لیکن بعدازاں پتا چلا کہ یہ دونوں حضرات یوکرائن پہنچ چکے ہیں۔

بیلاروس بارڈر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منگل کو دونوں حضرات سرحد پار کر کے یوکرائن چلےگئے۔ یوکرائن میں اہلکاروں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد کو بارڈر عبور کرنے کے بعد تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل بعض اطلاعات تھیں کہ ماریہ کولیسنیکووا بھی بیلاروس سے یوکرائن جا پہنچی ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کے دو ساتھی کیسے یوکرائن پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ انہیں بیلاروس میں گرفتار کر لیا گیا۔

منسک میں ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار نِک کونلی کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کو دو آپشن دے رہی ہے: یا تو وہ ملک سے نکل جائیں، ورنہ جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

نو اگست کے متنازعہ انتخابات کے بعد بیلاروس میں چار ہفتوں سے حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دو روز قبل اتوار چھ ستمبر کے دن بھی دسیوں ہزار لوگوں نے دارلحکومت منسک کی سڑکوں پر احتجاج اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔ حکام کے مطابق اس موقع پر کم از کم چھ سو لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔

یورپی یونین نے حکومت کو متنبہ کر رکھا ہے کہ سیاسی مخالفین کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ حکام مزید پابندیوں کے لیے تیار رہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں اور یورپی یونین کا کہنا ہے کہ حکومت مظاہرے کچلنے کے لیے گرفتاریوں، دھمکیوں اور تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔

تاہم صدر لوکاشینکو کا موقف ہے کہ بعض بیرونی طاقتیں ان کے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن صدر لوکاشینکو کے بڑے اتحادی ہیں اور انہوں نے بیلاروس کو اپنی مکمل فوجی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share this:
Embassy
Previous Post یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے کے منصوبے پر یورپی یونین کی تنبیہ
Next Post کراچی میں پانچ سالہ بچی کا ریپ اور قتل: درجنوں مشتبہ افراد گرفتار
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.