geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی میں پانچ سالہ بچی کا ریپ اور قتل: درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

September 8, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں ایک پانچ سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے بعد پولیس نے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس بچی کی ایک کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش شہر میں کوڑے کے ایک ڈھیر سے ملی تھی۔

اس بہیمانہ جرم کے خبر ملنے پر پورے ملک میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جانے لگا۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس کے متعلقہ تفتیشی افسر شاہد حسین نے منگل آٹھ ستمبر کے روز بتایا کہ اس بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر اس کے قتل کی چھان بین کے دوران اب تک 30 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور ان کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

یہ پانچ سالہ بچی چار ستمبر کی صبح کراچی میں اپنے گھر سے باہر گئی تھی لیکن پھر کبھی واپس نہ آئی۔ پولیس کو اس کی ایک کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش شہر میں کوڑے کے ایک ڈھیر سے پیر سات ستمبر کی صبح ملی تھی۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ طبی رپورٹ کے مطابق اس بچی کو قتل کرنے سے پہلے ریپ کیا گیا تھا۔

اس گھناؤنے جرم کا علم ہونے پر علاقے کے مکینوں نے مشتعل ہو کر سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا تھا اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس بچی کی تصویریں اس لیے شیئر کرنا شروع کر دی تھیں کہ پولیس پر اس کے قاتل یا قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

پاکستان میں بار بار ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ جنسی جرائم کے مرتکب افراد کم سن بچیوں کو اغوا کر کے ریپ کرتے اور پھر انہیں قتل کر دیتے ہیں۔ ابھی گزشتہ ماہ اگست میں بھی صوبے خیبر پختوانخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک چھ سالہ بچی کو اسی طرح اغوا کر کے پہلے ریپ اور پھر قتل کر دیا گیا تھا۔

پاکستان میں 2018ء میں اسی طرح ایک سات سالہ بچی کے اغوا، ریپ اور پھر قتل کے واقعے کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور ملک میں اس طرح کے جرائم کی بین الاقوامی سطح پر بھی مذمت کی جانے لگی تھی۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ملکی تنظیم ‘ساحل‘ کے مطابق پاکستان میں اوسطاﹰ ہر روز انتہائی شدید نوعیت کے جنسی تشدد کے کم از کم بھی تین واقعات رونما ہوتے ہیں۔ اس طرح کے جرائم میں ریپ اور ریپ کی کوشش بھی شامل ہوتے ہیں اور یہ ایسے مصدقہ مجرمانہ واقعات ہوتے ہیں، جن کی ملکی اخبارات میں رپورٹنگ بھی ہوتی ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post بیلاروس، ریاستی اہلکاروں نے خاتون اپوزیشن رہنما کو حراست میں لے لیا
Next Post کراچی ٹرانسفورمیشن پلان اور درست ترجیحات کی ضرورت
Karachi Transformation Plan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.