geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ وفد کے ساتھ یو اے ای میں

September 9, 2020 0 1 min read
Benjamin Netanyahu
Share this:

Benjamin Netanyahu

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کا خاص طور پر قریبی اقتصادی تعلقات پر توجہ دینے والا ایک اہم وفد اپنے اولین دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔ دو روزہ دورے کے دوران اس وفد کی قیادت اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کر رہے ہیں۔

یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیل اور خلیجی ریاست یو اے ای کے مابین معمول کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سرکردہ اسرائیلی شخصیات کا یہ پہلا باقاعدہ کاروباری دورہ ہے۔ اس وفد کی قیادت اسرائیل کے بینک ہاپوالیم کے سربراہ ڈوو کوٹلر کر رہے ہیں اور اس میں ہائی ٹیکنالوجی کے علاوہ فنانشل ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں کی سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔

اپنے اس دورے کے بارے میں ڈوو کوٹلر نے کہا، ”یہ دورہ اپنی نوعیت کا اولین اور ایک تاریخ ساز قدم ہے، جس سے بے تحاشا توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔‘‘ یہ اسرائیلی وفد ایک نجی طیارے کے ذریعے یروشلم سے ابوظہبی پہنچا۔

یروشلم سے روانگی سے قبل ڈوو کوٹلر نے کہا، ”ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے نظام ہائے بینکاری اور سرکردہ اقتصادی شخصیات کے مابین براہ راست اور بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی بات چیت ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ڈائریکٹ بزنس کے قابل بنائے گی اور یہ ایک اچھی پیش رفت ہو گی۔‘‘

متحدہ عرب امارات جانے والے اس اسرائیلی کاروباری وفد کی قیادت اسرائیل کے سب سے بڑے بینک ہاپوالیم کے سربراہ ڈوو کوٹلر کر رہے ہیں

ساتھ ہی ہاپوالیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کا سامنا ہے، اس لیے یہ وفد متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے لیے ‘ترقی کے نئے محرکات‘ کی تلاش میں ہو گا۔

اس دورے کے دوران یہ وفد پہلے دبئی میں اور پھر ابوظہبی میں اماراتی بینکاروں اور نمایاں کاروباری شخصیات سے مذاکرات کرے گا۔

ہاپوالیم کے سربراہ کی قیادت میں اس وفد کے علاوہ ایک اور اسرائیلی وفد کا یو اے ای کا دورہ بھی طے ہو چکا ہے۔ یہ وفد اسرائیل کے ایک اور بڑے مالیاتی ادارے بینک لیُومی کی طرف سے خلیج کی اس ریاست کا دورہ کرے گا۔ یہ دوسرا اسرائیلی کاروباری وفد 14 سمتبر کو متحدہ عرب امارات جائے گا۔

اسرائیلی حکومت بھی متحدہ عرب امارات کے ایک وفد کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دے چکی ہے، تاہم یروشلم میں حکام کے مطابق ابھی تک اس دورے کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

امریکا کی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو آپس میں سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اس کے صرف دو ہفتے بعد ہی اعلیٰ اسرائیلی حکام کا ایک وفد چند سرکردہ امریکی سیاسی شخصیات کے ہمراہ اس لیے ابوظہبی گیا تھا کہ وہاں دوطرفہ تعاون کے کلیدی شعبوں کے تعین کے لیے مشاورت کی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات خلیج کی خطے کی پہلی، مجموعی طور پر تیسری عرب اور چوتھی ایسی مسلم اکثریتی ریاست ہے، جس نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی، کاروباری اور اقتصادی تعلقات قائم کیے ہیں۔

Share this:
China India Tensions
Previous Post چین بھارت کشیدگی: فائرنگ کا اعتراف مگر گولی کس نے چلائی؟
Next Post پولیس میں سنگین حد تک سیاست زدگی کا واقعہ
Shoaib Dastgir

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.