geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہلی فسادات کی آڑ میں طلبہ اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

September 15, 2020September 15, 2020 0 1 min read
Delhi Riots Students Arrests
Share this:

Delhi Riots Students Arrests

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) دہلی فسادات کے سلسلے میں دہلی پولیس کی انکوائری کے طریقہ کار اور متعدد طلبہ، ماہرین تعلیم، کارکنوں، دانشوروں اور رہنماوں کے خلاف متنازع کارروائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دہلی فسادات کے نام پر گرفتاریوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی کے تحت دہلی پولیس نے سماجی کارکن اور سابق طالب علم رہنما عمر خالد کو کل رات دیر گئے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق عمر خالد کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے والے ‘یواے پی اے‘ کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ نامی تنظیم نے ان کی گرفتاری پر ایک بیان میں کہا،”دہلی پولیس فسادات کی انکوائری کی آڑ میں حکومت مخالف مظاہروں کو جرم کے زمرے میں شامل کر رہی ہے۔ لیکن خوف زدہ کرنے کی اس کی تمام کوششوں کے باوجود سی اے اے اور یو اے پی اے کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔”

عمر خالد کے والد اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے رہنما ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ ان کے بیٹے کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے رات گیارہ بجے گرفتار کیا۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے عمر خالد کو پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں طلب کیا اور تقریباً گیارہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کرتی رہی۔

ڈاکٹر عمر خالد دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں بی جے پی مخالف سمجھا جاتا ہے۔ انہیں 2016 میں یونیورسٹی میں مبینہ طور پر ‘ملک مخالف‘ نعرے لگانے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم یہ الزام ابھی تک ثابت نہیں ہو سکا ہے اور انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ 2018 ء میں مہاراشٹر میں تشدد کے ایک واقعے میں بھی پولیس نے ان پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام لگایا ہے۔

عمر خالد کی گرفتاری کے خلاف متعدد تنظیموں، سول سوسائٹی اور اہم شخصیات نے دہلی پولیس کے کردار پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ معروف فلم اداکار پرکاش راج نے عمر خالد کی گرفتاری پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ اس طرح کی گرفتاریوں کے خلاف سب کو آواز اٹھانی چاہیے،” شرمناک… اگر ہم نے اس Witch Hunt کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تو ہمیں خود پر شرمندہ ہونا چاہیے…‘‘ انہوں نے StandwithUmarKhalid# اور FreeUmarKhalid # کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی پولیس نے دہلی فسادات کے سلسلے میں ضمنی چارج شیٹ میں سابق ممبر پارلیمان اور بائیں بازو کے رہنما سیتارام یچوری، سماجی کارکن یوگیندر یادو، جے این یو کی پروفیسر ماہر اقتصادیات جییتی گھوش، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپور وانند اور فلم ساز راہول رائے کے نام بھی ملزمان کے طور پر درج کیے ہیں۔

دہلی پولیس نے تاہم ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ دہلی پولیس براہ راست وفاقی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے، جس کا قلم دان امیت شاہ کے ہاتھوں میں ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملزمان کی فہرست میں شامل لوگوں کے نام بعض گرفتار طلبہ اور کارکنوں کے مبینہ ‘اقبالیہ بیان‘ کی بنیاد پر درج کیے گئے ہیں۔ لیکن بتایا جارہا ہے کہ الگ الگ لوگوں کے نام پر یہ بیانات تقریباً یکساں ہیں۔ حتی کہ ان میں املاء کی غلطیاں بھی ایک جیسی ہیں۔

اس حوالے سے یوگیندر یادو نے بتایا،”ان کا نام ایک گواہ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کہتی ہے کہ گلفشاں نامی گواہ نے ان کا نام لیا تھا لیکن حقیقت میں یہ گلفشاں کا بیان نہیں ہے کیوں کہ بیان پر کوئی دستخط نہیں ہیں۔” عمر خالد پر الزامات کے حوالے سے یوگیندر یادو کا کہنا تھا، ”عمر خالد سے ڈیڑھ برس قبل میری ملاقات ہوئی تھی اور ان سے بات کر کے مجھے لگا کہ آج بھی اس ملک میں اتنے سمجھدار اور سنجیدہ نوجوان ہیں۔ میں تو کہوں گا کہ ایسے لوگ ہر خاندان میں پیدا ہوں۔”

یوگیندر یادو کا مزید کہنا تھا ”دہلی پولیس کے دامن پر پہلے سے ہی سن 1984(سکھ مخالف فسادات) کے داغ موجود ہیں۔ سب کچھ اس کے سامنے ہوا اس کے باوجود لیپاپوتی کی گئی کیوں کہ اس وقت کی حکمراں (کانگریس) جماعت یہی چاہتی تھی۔ لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک کھیل سن 2020 میں کھیلا گیا ہے۔ جن لوگوں پر زیادتیاں کی گئیں اور جن لوگوں نے آئین کی حفاظت کے لیے پرامن مظاہرے کیے انہیں کو ملزم بنادیا گیا۔”

ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی حقوق انسانی کی تنظیمیں کہتی رہی ہیں کہ فسادات کے دوران خود پولیس کا ہی رول مشتبہ تھا۔ یہ تنظیمیں پولیس کی انکوائری پر بھی سوالات اٹھاچکی ہیں۔

دریں اثنا بھارت کے مشہور پولیس افسران میں سے ایک ممبئی کے سابق پولیس کمشنر جولیو ریبیرو نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کر کہا،”دہلی پولیس صرف ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، جو پرامن مظاہرے کر رہے تھے جب کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران، جنہوں نے تشدد سے پہلے فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز تقریریں کی تھیں ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ”یہ مجھ جیسے سمجھدار اور غیر سیاسی لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہےکہ (بی جے پی کے رہنماؤں) کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کو عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا جب کہ پر امن احتجاج کرنے والے مسلمانوں اور خواتین کو کئی ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے۔”

Share this:
Protests Journalists Attacks
Previous Post احتجاج کے دوران صحافیوں پر حملے، یونیسکو کو تشویش
Next Post امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
President Trump

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.