geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب، امام کعبہ اور اسرائیل سے متعلق بدلتا موقف

September 16, 2020 0 1 min read
Saudi Arabia
Share this:

Saudi Arabia

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سعودی عرب کے ساتھ بھی دو طرفہ روابط استوار کر لینا مستقبل میں اسرائیل کے لیے بہت بڑا انعام ثابت ہو گا۔ ابھی ایسا ہوا نہیں لیکن راہ ہموار ہونا شروع ہو چکی ہے۔

سعودی عرب کی ایک اہم ترین مسلم مذہبی شخصیت نے حال ہی میں اپنے خطبے میں مسلمانوں کو یہودیوں سے متعلق ‘بہت زیادہ جذباتیت اور شعلہ بیانی‘ سے احتراز کرنے کی نصیحت کی۔ یہ ایک ایسے مذہبی رہنما کا بہت بدلا ہوا موقف تھا، جو ماضی میں اپنے خطبات میں فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑتے تھے۔

مسجد الحرام کے امام عبدالرحمان السدیس نے یہ بات پانچ ستمبر کو اپنے خطبے میں کہی، جسے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کیا گیا۔ اس وقت خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کے قیام کے اعلان کو تین ہفتے ہی ہوئے تھے۔ اس خطبے کے چند ہی روز بعد سعودی عرب کے ایک اور اتحادی ملک بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد عبدالرحمان السدیس کو امام کعبہ کے طور پر جانتی ہے۔ وہ ماضی میں جب اپنے خطبات میں فلسطینیوں کا ذکر کرتے تھے، تو ‘در انداز اور جارحیت پسند‘ یہودیوں کے خلاف فلسطینیوں کی فتح کی دعائیں بھی مانگتے تھے۔

لیکن اس مرتبہ اپنے خطبے میں انہوں نے یہ حوالے دیے کہ پیغمبر اسلام اپنے یہودی ہمسایوں سے کتنی اچھی طرح پیش آتے تھے۔ ساتھ ہی السدیس نے یہ بھی کہا کہ یہودیوں کو اسلام قبول کرنے پر آمادہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ ‘اچھا سلوک‘ کیا جائے۔

سعودی عرب کے بارے میں یہ توقع کم ہے کہ وہ جلد اپنے اتحادی ممالک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا۔ لیکن امام کعبہ کے بیانات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سعودی بادشاہت اسرائیل کےحوالے سے اپنی سوچ بدل رہی ہے۔ ماضی میں تو یہودی ریاست کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

سعودی عرب میں امام کعبہ کی مذہبی اور سماجی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس منصب پر کسی بھی شخصیت کی تعیناتی خود سعودی فرمانروا کی طرف سے کی جاتی ہے۔ امام کعبہ کا شمار ملک کے بااثر ترین مذہبی رہنماؤں میں ہوتا ہے اور ان کے خیالات ملک کی قدامت پسند اسلامی اسٹیبلشمنٹ اور شاہی دربار کے موقف کی عکاسی کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ پہلے متحدہ عرب امارات نے اور پھر اس مہینے بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے جو اعلانات کیے، وہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں حالیہ برسوں کے بڑے واقعات سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کے لیے ثالثی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی، جو خود کو ایک ‘امن قائم کرنے والے رہنما‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی نظریں امریکا میں اس سال نومبر کے صدارتی الیکشن پر ہیں، جس میں وہ دوبارہ امیدوار ہیں۔

Share this:
USA - China
Previous Post ایغور مسلمانوں کے ساتھ چینی سلوک پر تازہ امریکی کارروائی
Next Post جنسی جرائم پر سخت سزائیں: عمران خان کی تجویر پر تنقید
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.