geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنسی جرائم پر سخت سزائیں: عمران خان کی تجویر پر تنقید

September 16, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جنسی جرائم میں ملوث افراد کے لیے سخت ترین سزاؤں کی تجویز دی ہے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے کہا ہے کہ معاشرے سے جنسی تشدد ،جنسی زیادتی، گینگ ریپ ختم کرنا ہے تو پولیس اور انصاف کے محکموں کی از سر نو تشکیل کی جائے۔ سخت سزاؤں کو گنوانا وزیر اعظم کی عوامیت پسند بیان بازی سے زیادہ نہیں۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے سے جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں ملنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ یا تو ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جانے چاہیے یا انہیں کیمیائی مواد کے ذریعے بانجھ بنا دیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک مقامی نیوز چینل کو انٹرویو میں اس وقت پورے پاکستانی معاشرے کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ریپ کے موضوع پر پر بات کی۔ چند روز قبل لاہور کے نزدیک موٹر وے پر ایک خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے اُس حالیہ واقعے سے ہے جو پورے ملک میں غم و غصے کی لہر کا سبب بنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعے نے ‘پوری قوم کو لرزا کر دیا ہے، کیونکہ ایسا کسی کی بھی بہن یا بیٹی کے ساتھ ہو سکتا تھا۔‘ وزیر اعظم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہیں پولیس سے یہ جان کر شدید دھچکا لگا کہ ملک میں ‘جنسی جرائم‘ بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے جنسی جرائم کے مرتکب افراد کو مثالی سزا دینے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی رائے میں ایسے مجرموں کی سزا ‘ سر عام پھانسی‘ ہونی چاہیے۔ عمران خان کا تاہم کہنا تھا کہ،” بیچ چوراہے پر پھانسی پر لٹکانے کی سزا خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کے لیے مخصوص ہونا چاہیے۔‘‘

وزیر اعظم کے ان بیانات پر پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں، سرگرم عناصر، وکلا اور مختلف حلقوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے اس بارے میں ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”عمران خان صاحب کی نیت پر تو میں شک نہیں کر سکتا کیونکہ وہ بھی اتنے ہی پریشان ہوں گے، جتنے کے پاکستان کے باقی تمام شہری ہیں۔ مگر ان کا بیان نہایت غیر ذمہ دارانہ ہے۔ کسی وزیر اعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں کی جا سکتی۔‘‘ حارث خلیق کہتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے بیان میں زور اس بات پر دے رہے تھے کہ مجرم کو سزا کتنی سخت دی جائے جبکہ انہیں اس امر پر زور دینا چاہیے کہ اُن اسباب کو کس طرح ختم کیا جائے۔ ان وجوہات کو کس طرح دور کیا جائے جو اس قسم کے جرائم کے ارتکاب کا سبب بنتے ہیں۔

حارث خلیق نے وزیر اعظم کے اس بیان پر بھی روشنی ڈالی جس میں انہوں نے مغربی معاشروں پر تنقید کی۔ حارث خلیق کے بقول عمران خان مغربی سماج کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ جن باتوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ تنقید کرتے ہیں وہ مغربی معاشروں میں پہلے سے ہو رہی ہیں، وہاں موجود ہیں۔ ‘سیکس آفنڈرز‘ کے رجسٹر کے بارے میں وزیر اعظم کے بیان کو حارث خلیق نے ایک دُرست عمل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا،” ایک طرف تو عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ معاشرے میں فحاشی اور عریانی بڑھ رہی ہے دوسری جانب یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارا فیملی سسٹم یا خاندانی نظام جام ہے تو یہ کچھ مبہم قسم کی باتیں ہیں۔ پاکستان کو ایک واضح لائحہ عمل اور سوچ کی ضرورت ہے۔ جنسی تشدد اور انتشار کو کیسے دور کیا جائے اس کا کوئی واضح منصوبہ ان کے ذہن میں نہیں ہے۔‘‘

جب سے موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے تب سے یہ موضوع زبان زد عام ہے۔ بہت سےحلقے لاء اینڈ آرڈر اور انصاف کے نظام سمیت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ذمے دار اداروں کی نااہلی اور ان میں پائی جانے والی کم زوریوں پر انگلی اُٹھا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حارث خلیق نے کہا،”پاکستان کا جرم و سزا کا نظام اور پولیس کا ادارہ نو آبادیایتی دور کا فرسودہ اور بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے۔ اس ادارے میں اب محض اصلاحات سے کام نہیں ہوگا بلکہ اس کی از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے کوئی حکومت تیار نہیں ہوتی اور اس بنا پر بہت سے مجرم آزادانہ گھومتے رہتے ہیں، ان کی کوئی پکڑ نہیں ہے۔ پولیس محکمے کے لوگ خود بہت سے جرائم میں شامل ہوتے ہیں۔ ایک میجر اسٹرکچرل تبدیلی کی ضرورت ہے۔‘‘

کیا عمران خان کی ریپ کرنے والوں کو کیمیائی طریقے سے جنسی طور پر ناکارہ بنا دینے کی تجویز کار آمد ثابت ہو سکتی ہے؟ اس کے جواب میں حارث خلیق نے کہا،” پاکستان میں سخت سے سخت سزا کا نفاذ اس لیے مشکل ہے کیونکہ پولیس اور عدالتی نظام قابل بھروسا نہیں۔ ایسے میں کوئی بھی اٹل سزا کیسے ممکن ہے۔ اس لیے مجرم یا فرد واحد کے لیے جرم کی سزا کیا ہونی چاہیے اس پر زور دینے کی بجائے ایسے جرائم کے ارتکاب کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہٍیں۔ بطور وزیر اعظم وہ اس وقت عوامی جذبات کی بھڑکتی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے عوامیت پسند بیان کے طور پر سخت سے سخت سزائیں تو تجویز کر سکتے ہیں مگر یہ مسائل کا حل نہیں ہے‘‘۔

ہیو من رائٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے زنا، اجتماعی جنسی زیادتی اور جنسی تشدد سمیت ایسے تمام جرائم کے سماجی اسباب پر غور و فکر پر زور دیا اور انہیں دور کرنے کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے ہر قسم کے جرائم کے لیے ‘آفینڈرز رجسٹر‘ کو بہت اہم قرار دیا تاکہ ان جرائم کا ریکارڈ موجود ہو۔ اس کے لیے پولیس اور عدالتی نظام کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Saudi Arabia
Previous Post سعودی عرب، امام کعبہ اور اسرائیل سے متعلق بدلتا موقف
Next Post جج کے اعترافِ جرم کے بعد اگر سزا ہی قائم نہ رہی ہو تو واپسی کیسی، گرفتاری کیوں؟
Maryam Nawaz

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.