geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے متجاوز

September 17, 2020 0 1 min read
India Coronavirus
Share this:

India Coronavirus

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 90 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ بھارت، امریکا کے بعد 50 لاکھ سے زائد متاثرین والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت تاہم اس کے باوجود اس بات پر مطمئن ہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ اور ہلاکتوں کا فیصد بہت کم ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 1290افراد کی اموات کے ساتھ کووڈ۔19سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82 ہزار 103 ہوگئی ہے جبکہ اسی دوران 90 ہزار 123 نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 50 لاکھ 20 ہزار سے 319 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت پچاس لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے، امریکا اب بھی پہلے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ تاہم صحت خدمات سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں جس طرح ہر روز تقریباً ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، وہ بہت جلد برازیل کی بعد امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
بھارت میں متاثرین کی تقریباً60 فیصد تعداد پانچ ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش،اترپردیش اور تمل ناڈو میں ہے، جبکہ 48.8 فیصد کیسز صرف تین ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں ہیں۔

اس دوران حکومت نے دعوی کیا کہ بھارت ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کورونا کے متاثرین کی صحت یاب ہونے کی سب سے زیادہ ہے اور بھارت نے دیگر ملکوں کے تجربات سے سیکھا ہے کہ اموات کی شرح کو کس طرح کم کیا جاسکتا ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 78.52 فیصد ہے اور اب تک 39 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کے ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن کا کہنا تھا”بھارت ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کووڈ 19سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ملک کی 14ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5000 سے کم ہے۔ جبکہ 18ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے 50 ہزار کے درمیان ہے اور صرف چارریاستوں میں 50 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔”

کورونا پر نگا ہ رکھنے والے حکومتی ادارے انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”بھارت نے مغربی ملکوں کے تجربات سے سیکھ کر انفیکشن کی اونچی شرح کو روکنے میں کامیابی حاصل کی اور اسی وجہ سے ہمارے یہاں بڑی تعداد میں اموات نہیں ہوئیں۔ اس کی ایک وجہ موثر لاک ڈاون بھی تھا جو مارچ کے اوخر، اپریل اور مئی کے مہینوں میں نافذ کیا گیا۔”

ڈاکٹر بھوشن نے اس امرپر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ بھارت میں کووڈ 19کی جانچ کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔”ہم نے ایک کروڑ سے دو کروڑ نمونوں کی جانچ تک پہنچنے میں 27 دن کا وقت لیا تھا لیکن اب صرف دس دن میں چا رکروڑ نمونوں سے پانچ کروڑ نمونوں تک پہنچ گئے ہیں۔”

Share this:
Soldier
Previous Post فوج نواز بل پر کئی حلقوں کو تشویش
Next Post جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو طلب کر لیا
Jahangir Tareen - Ali Tareen

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.