geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کے خاتمہ پر وکلاء کی سیاسی سرگرمیاں بحال

September 17, 2020 0 1 min read
Lawyers
Share this:

Lawyers

تحریر: شہزاد، عمران رانا ایڈووکیٹ

الحمد اللہ بروز ہفتہ مورخہ 12 ستمبر کو لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2020-21 کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ویسے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن ہر سال مارچ کے آخری ہفتے والے دن ہوا کرتے ہیں ۔اِس سال اِن الیکشن نے 28 مارچ کوہونا تھا مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی وباءیعنی کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی 24مارچ کو ملک بھر میںدفعہ 144کا نفاذ عمل میں لاتے ہوئے ”لاک ڈاﺅن “کردیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے ہمارا ملک بھی شدید متاثر ہوا اور ”تالہ بندی “کی وجہ سے ہر کام رک ہی گیا تھا۔

اِس سے چند روز قبل چیئرمین پنجاب بار کونسل نے آئندہ الیکشن پنجاب بار کونسل2020-25 کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پنجاب بار کونسل الیکشن2020-25 کا پولنگ ڈے بروزہفتہ مورخہ 14 نومبر ہوگا ۔یہ الیکشن ہر پانچ سال بعد ہواکرتے ہیں مگر اِس دفعہ موجودہ ممبران پنجاب بار کونسل جوکہ 2014میں منتخب ہوئے تھے کی اپنی ہی ایک ترمیم کی وجہ سے انہیں مزید ایک سال اضافی کام کرنا پڑایعنی موجودہ ممبران پنجاب بار کونسل نے چھ سال پورے کیے ہیں مگر آئندہ یہ مدت پہلے کی طرح پانچ سال ہی ہوگی۔

الیکشن کے شیڈول سے قبل ہی امیدواروں کی ایک بڑی تعدادنے اپنی”انتخابی مہم “ کا آغاز کردیا تھا مگرکورونا وائرس کی وجہ سے انہیں کافی محتاط طریقے سے اپنی مہم چلانی پڑی کیونکہ”لاک ڈاﺅن “ کے دور میں عدالتیں بند تھی اور صرف ”اہم نوعیت“ کے مقدمات کی سنوائی ہورہی تھی ۔جس کی وجہ سے چند ایک وکیل ہی عدالتوں کا رخ کرتے تھے اور اِس دور میں مصافحہ کرنے سے بھی باز رہنا پڑتا تھا لہٰذا اِن حالات میں”انتخابی مہم “ چلانامشکل اور ناممکن سی بات تھی ۔اللہ پاک کے فضل وکرم سے اب پاکستا ن اِس موذی مرض کے ناپاک اثرات سے تقریباً پاک ہو چکا ہے ۔
اِ س وقت پنجاب بار کونسل الیکشن2020-25 میں صرف لاہور کی 16سیٹوں پر مقابلے کے لئے تقریباً 100سے زائد امیدوار ان نظر آرہے ہیں جن میں موجودہ ممبران کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے مگر حتمی فہرست آنے تک کل امیدواروں کا تعین کرنا بہت مشکل ہے۔اِس دفعہ لاہور ڈویژن میں بھی تبدیلی ہوئی ہے کیونکہ ساہیوال نیا ڈویژن بنا ہے ۔ جس کی وجہ سے ضلع اوکاڑہ ،لاہور ڈویژن سے نکل کرساہیوا ل ڈویژن میں چلا گیا ہے اور اُس کی جگہ نیا ضلع ننکانہ صاحب،لاہور ڈویژن میںشامل ہوگیا ہے ۔اِس سے بھی سیٹوں کی تعداد کم زیادہ ہوئی ہے ۔

اب میں اُس الیکشن کا احوال بیان کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں جس کی وجہ سے بار کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں یعنی لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا الیکشن 2020-21۔یہ الیکشن ہمیشہ باقی الیکشنز سے تھوڑا سا مختلف ہوتاہے کیونکہ یہاں پورا پینل الیکشن لڑتا ہے مگر ووٹ باقی الیکشنز کی طرح ہر امیدوار کو اپنے اپنے ہی لینا پڑتے ہیں ۔اِس دفعہ پانچ عہدوں کے لئے روایتی حریف گروپوں نعیم شاہ اور ضیاءرضوی میں ہی مقابلہ تھا ۔

یہ مقابلہ کافی سخت ثابت ہوا کیونکہ صدر کی نشست پر ضیاءرضوی گروپ کے امیدوار علی احسن رانانے 888ووٹ حاصل کیے جبکہ اِن کے حریف نعیم شاہ گروپ کے مضبوط امیدوارجمیل اختر بیگ، 870ووٹ حاصل کرسکے۔ اِس طرح ضیاءرضوی گروپ کے امیدوار علی احسن راناصرف 18ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہوئے۔اِس طرح علی احسن رانا نے اپنی کامیابی سے پورے پانچ سال بعد نعیم شاہ گروپ سے صدارت کا منصب چھین لیا ہے جبکہ علی احسن راناکے علاوہ اِن کے پینل کاکوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا لیکن سیکرٹری اور نائب صدر کی نشستوں پر بھی کافی دلچسپ مقابلہ رہا دراصل اِس سال کا الیکشن بائیو میٹرک طریقہ کار کے تحت نہ تھا ۔

ضیاءرضوی گروپ نے تاریخ کو ایک بار پھر دہرایہ ہے کیونکہ پانچ سال قبل بھی اِسی گروپ کی صدارتی امیدوار عائشہ قاضی کامیاب ہوسکی تھیں اور اُن کا باقی پورا پینل ہار گیا تھا ۔اِس طرح لاہورٹیکس بار میں نعیم شاہ گروپ کے” پانچ سالہ کلین سوئپ “کا خاتمہ ہوا۔ میرے نزدیک اِس نتیجہ سے نعیم شاہ گروپ کو کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا کیونکہ پانچ سالہ کامیابیوں میں گذشتہ سال اِسی گروپ کے تمام امیدواروں کی ”بلامقابلہ“ کامیابی بھی شامل تھی ۔
آخر میں ،میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے تمام نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اِن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اوراللہ کے حضوردعا کرناچاہوں گاکہ ”اللہ پاک ہم سب کیلئے آسانیاں فرمائے“۔آمین
Shahzad Imran Rana Advocate

تحریر: شہزاد، عمران رانا ایڈووکیٹ

Share this:
Polio Vaccine
Previous Post پولیو سے پاک پاکستان
Next Post حسین لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
Hunaid Lakhani

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.