geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیبیا کے وزیر اعظم فائز السراج مستعفی ہونا چاہتے ہیں

September 17, 2020 0 1 min read
Fayez al-Sarraj
Share this:

Fayez al-Sarraj

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے سربراہ فائز السراج اگلے ماہ کے آخر تک اپنے عہدے سے دست بردار ہو جانا چاہتے ہیں۔

لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اقو ام متحدہ کے حمایت یافتہ وزیر اعظم فائز السراج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ کے اواخر تک اقتدار کسی نئی حکومت کو سونپ دینا چاہتے ہیں۔

دارالحکومت طرابلس سے ٹیلی وژن پر قوم سے اپنے خطاب میں فائز السراج نے کہا، ”میں اکتوبر کے آخر تک ملک میں اقتدار ایک نئی اعلیٰ مقتدرہ کے حوالے کر دینے کے اپنے مخلصانہ ارادے کا اعلان کرتا ہوں۔”

انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب ملک میں جاری مسلح تصادم کو ختم کرنے کے لیے لیبیا کے متحارب گروپوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں ان حریف گروپوں نے اگلے 18ماہ کے اندر اندر ملک میں انتخابات کرانے اور ایک نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کو یقینی بنانے پر اتفاق کر لیا تھا۔

سراج حکومت میں پچھلے ماہ اس وقت داخلی اختلافات سامنے آئے تھے، جب ملک میں بدعنوانی اور طرابلس سمیت کئی مغربی شہروں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہونے کے معاملے پر زبردست عوامی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ ایسے مظاہرے ملک کے جنوب اور مشرقی علاقوں میں بھی کیے گئے تھے۔

2011میں کیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی کی حکومت کا خاتمے کے بعد سے لیبیا کے مشرقی اور مغربی علاقے پر دو متحارب گروپوں کا کنٹرول ہے۔

فائز السراج طرابلس میں قائم قومی وحدت کی حکومت کے سربراہ ہیں۔ اقو ام متحدہ بھی اسی حکومت کو تسلیم کرتا ہے جب کہ لیبیا کے مشرقی علاقے پر سراج کے حریف جنگی سردار خلیفہ حفتر کو کنٹرول حاصل ہے۔

چند روز قبل مشرقی لیبیا کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ الثانی نے بھی مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ مظاہرین نے مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں حکومتی دفاتر کو نذر آتش کر دیا تھا جب کہ المعرج شہر میں بھی مظاہرین نے کئی دفاتر کو آگ لگا دی تھی۔ جنوبی شہر الصباح اور البادیہ میں بھی بڑے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے۔

معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے لیبیا کئی برسوں سے افراتفری اور انتشار کا شکار ہے۔ اسی انتشار کے خلاف گزشتہ جمعرات کو احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے اور تب سے کئی شہروں میں بار بار بجلی کی فراہمی منقطع کر دیے جانے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ بینکوں کی کیش مشینوں میں نقد رقوم کی شدید کمی ہے، تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور عوام ان تمام مسائل سے بری طرح پریشان ہیں۔ اس دوران پانی کی فراہمی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، خاص طور پر ملک کے مغربی حصوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔

Share this:
Dr. Parvez Mahmood
Previous Post ڈاکٹر پرویز محمود یوم شہادت ١٧ ستمبر
Next Post امریکا: سمندری طوفان سیلی نے تباہی مچا دی
America Hurricane

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.