geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: سمندری طوفان سیلی نے تباہی مچا دی

September 17, 2020 0 1 min read
America Hurricane
Share this:

America Hurricane

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سمندری طوفان سیلی نے امریکا میں بدھ کی صبح الباما کے ساحل سمندر سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے، سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ طوفان اور زبردست بارش کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی۔

سمندری طوفان سیلی نے امریکا میں بدھ کی صبح الاباما کے ساحل سمندر سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے، سمندر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ طوفان اور زبردست بارش کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی۔

نیشنل ہیریکین سینٹر(این ایچ سی) نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیٹیگری ٹو کا سمندری طوفان ہے۔ اس کی وجہ سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔ طوفان کی وجہ سے خاص طور سے ریاست الاباما، میسیسیپی اور فلوریڈا میں زبردست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، بعض مقامات پر تین فٹ (89 سینٹی میٹر) تک بارش ہوسکتی ہے۔

اس سمندری طوفان کی وجہ سے فلوریڈا اور الاباما میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ آندھی کے سبب مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

الاباما کے میئر ٹونی کینن کے مطابق الباما کے اورینج بیچ پر ایک شخص کی موت ہوگئی تاہم کم از کم 50 لوگوں کو بچالیا گیا۔ انہوں نے بتایا ”ہمیں خبر ملی ہے کہ ابھی کچھ لوگ محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ سکے ہیں کیوں کہ ان کے اطراف میں کافی زیادہ پانی بھرا ہوا ہے لیکن وہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور جیسے ہی پانی کی سطح کم ہوگی ہم انہیں وہاں سے نکال لائیں گے۔”

فلوریڈا کے علاقے پنساکولا میں حکام نے بتایا کہ کم از کم 377 لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ نیشنل گارڈ کے اراکین امدادی کاموں میں مدد دینے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

حکام نے پنساکولا سمیت اسکامبیا کاؤنٹی میں تین روز کے لیے صبح سے شام تک کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سیلی کی شدت آج کمزور ہوجائے گی تاہم انہوں نے آنے والے دنوں میں زبردست بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

اسکامبیا کاؤنٹی کے شیرف ڈیوڈ مورگن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مزید ہزاروں افراد کو نقل مکانی کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ، ”ہوسکتا ہے کہ ہمیں تمام لوگوں کو یہاں سے نکالنا پڑے۔ آنے والے دنوں میں کافی بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے۔”

الا باما اور میسیسیپی کے گورنروں نے اپنی اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔

الاباما کے گورنر کے آئیوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہمیں زبردست سیلاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور غالبا ً یہ اب تک کا ریکارڈ ہوگا۔ پانی کی سطح جتنی زیادہ بلند ہوگی، جان اور مال کے نقصان کا خدشہ اتنا ہی زیادہ رہے گا۔”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم کہا کہ صورت حال ‘قابو‘ میں ہے۔

خیال رہے کہ سیلی ان پانچ سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے جو اس وقت بحر اٹلانٹک میں سرگرم ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس طرح کی صورت حال اب سے پہلے صرف ستمبر1971میں پیش آئی تھی۔

گزشتہ اگست کے اواخر میں امریکا میں آنے والے سمندری طوفان لارا کی وجہ سے لوزیانا اور ٹیکساس میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share this:
Fayez al-Sarraj
Previous Post لیبیا کے وزیر اعظم فائز السراج مستعفی ہونا چاہتے ہیں
Next Post مروہ زیادتی و قتل کیس: گرفتار دونوں ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کر گئے
Marwa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.