geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نسلی انتہاپسندوں سے رابطے، جرمنی میں انتیس پولیس اہلکار گرفتار

September 18, 2020September 18, 2020 0 1 min read
Policeman Arrested
Share this:

Policeman Arrested

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی واٹس ایپ گروپوں میں ہٹلر کی فوٹوز سمیت نسلی منافرت پر مبنی سو سے زائد اشتعال انگیز تصاویر شیئر کیں۔

جرمن سکیورٹی حکام نے بدھ کو ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے مختلف علاقوں میں مشتبہ پولیس والوں کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مار کر انہیں حراست میں لیا اور ان کے فون اور دیگر الیکٹرانک سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق انہیں موبائل فونز اور دیگر آلات سے نیو نازی نظریات اور نسلی نفرت کے پرچار سے متعلق ”بدترین اور ناگوار‘‘ مواد ملا ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ ہربرٹ ریول کے مطابق یہ مواد پانچ نجی واٹس ایپ گروپس میں سن دو ہزار تیرہ اور دو ہزار پندرہ کے دوران شیئر کیا گیا۔ اس میں 126 تصاویر شامل ہیں، جن میں نازی جرمنی کے فوجی آمر ایڈولف ہٹلر کے فوٹوز کے علاوہ ایک تصوراتی امیج میں ایک پناہ گزین کو انسانوں کو جلا کر راکھ کرنے والے گیس چیمبر میں دکھایا گیا۔

مقامی پولیس چیف فرینک رشٹر نے کہا کہ انہیں اس بات پر دھچکا لگا ہے کہ ان نفرت انگیز واٹس ایپ گروپوں میں شامل پولیس والوں میں سے کسی نے بھی اس کی اطلاع اپنے سینیئرز کو دینے کی زحمت نہ کی۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام پولیس والوں کو معاملے کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔

قوی امکان ہے کہ کم از کم چودہ اہلکاروں کو پولیس کی ملازمت سے برخاست کردیا جائے۔ ان میں گیارہ پولیس والے ایسے ہیں جنہوں نے بڑھ چڑھ کر نفرت انگیز مواد پھیلایا۔ خیال ہے کہ انہیں کریمنل کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں اس پورے معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ ہربرٹ ریول نے کہا کہ ان اہلکاروں کی حرکتیں پولیس فورس کے لیے باعث شرم ہیں۔ انہوں نے کہا، ” ہماری پولیس فورس میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں اور نیونازیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جرمن پولیس کے اندر اس طرح کے لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔

ریاست میں پولیس یونین کے رہنماؤں نے خود کو ان مشتبہ افسران کی کسی حمایت سے الگ رکھا ہے۔ یونین کے ایک عہدیدار نے کہا کہ، ”پولیس کا کام غیرجانبدار رہنا اور ہمیشہ لبرل جمہوری اقدار کے تحت اپنا کام کرنا ہے۔‘‘

ایک اور سینئر اہلکار نے کہا، ”دائیں بازو کے انتہاپسندوں کے خلاف لڑائی پولیس کی ذمہ داریوں کا بنیادی حصہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے اندر ایسے اہلکاروں کا وجود جو چیٹ گروپس میں انتہا پسندانہ اور نسلی منافرت پھیلا رہے ہوں ”ناقابل قبول‘‘ ہے۔

Share this:
Qatar - Israel
Previous Post اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے سے متعلق قطر کا موقف کیا ہے؟
Next Post بھارت کے لاوارث، بے سہارا اور بے یارو مددگار ڈاکٹرز
Doctors

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.