geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کا ”’جزیرہ نما“ فلسطینی ریاست کا تصور، آخری مرحلے میں داخل

September 20, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

امریکی صدر ٹرمپ اپنی آئندہ صدراتی کرسی بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور ہر محاذ پر اپنی جیت کے لئے کوشاں ہیں جن میں سب سے بڑا محاذ فلسطین یعنی ”جزیرہ نما“ فلسطینی ریاست کا تصور ہے۔یہ سلسلہ رواں سال جنوری شروع کیا گیا۔جنوری 2020کے آخری ہفتے میں قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کی شام اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیار کردہ امن فارمولے ”صدی کی ڈیل“ کے مطابق جس فلسطینی ریاست کی تجویز شامل کی گئی ہے اس کا دارالحکومت بیت المقدس کا نواحی علاقہ ”ابو دیس“ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار کے روز اسرائیلی حکومت غرب اردن میں قائم یہودی کالونیوں پر اپنی خود مختاری کے لیے رائے شماری کرے گا۔نیتن یاہو کی موجودگی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے لیے اپنے مزعومہ منصوبے کے اہم خدو خال کا اعلان کیا۔

اس موقعے پر انہوں نے فلسطینیوں کے لیے ایک ریاست کا بھی تصور پیش کیا جس کا نقشہ کچھ ایسا ہے جیسے سمندر کا ایک ٹکڑا ہو جس میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہوں اور ہر جزیرہ دوسرے سے الگ ہو۔ اس طرح اس ریاست سے کئی کلو میٹر دور اس کا دارالحکومت ہو۔ عرف عام میں ایسی ریاست کو”Archipelago” کا نام دیا جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں یا جزیروں پر مشتمل علاقہ۔منگل کو ٹرمپ نے اپنے منصوبے کے اعلان کے بعد جو نقشہ ٹویٹر پر شائع کیا ہے اس کے مطابق سنہ 1967 سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کے ارد گرد اور یا ان کے درمیان مستقبل کی فلسطینی ریاست”جزیرہ نما“کے طور پر نمودار ہوگی۔ اسرائیلی میڈیا، بشمول یدیعوت آحرونوت اور معاریو اخبارات نے اس منصوبے کے کچھ پہلو شائع کیے ہیں جنہیں فلسطینیوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

منصوبے کی سب سے نمایاں پہلو۔ 1۔مشرقی بیت المقدس میں چار مربع کلو میٹر کا علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔2۔فوری طور پر اسرائیلی خودمختاری کو وادی اردن سمیت مغربی کنارے کے 30 فیصد پر مسلط کیا جائے گا۔3۔غزہ کی پٹی میں حماس کے ہتھیاروں کو “ختم” اور غزہ کو بغاوت کا زون قرار دیا۔4۔فلسطینیوں کو اسرائیل کو”یہودی ریاست“ کے طور پر تسلیم کرنے کا پابند بنایا گیا۔5۔تمام یہودی بستیاں جوں کی توں برقرار رہیں گی انہیں خالی نہیں کیا جائے گا۔6۔مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا متحدہ دارالحکومت ہوگا۔7۔القدس کی تاریخی دیوار سے باہر جو کچھ بھی ہے وہ فلسطینی سرزمین ہے۔8۔پناہ گزینوں کو اسرائیلی سرحدوں سے باہر رکھا جائے گا۔9۔فلسطینی پناہ گزینوں کو بعد میں فلسطینی ریاست میں واپس کیا جا سکتا ہے۔9۔مہاجرین کو معاوضہ دینے کے لئے فنڈ قائم کرنے کی تجویز۔10۔فلسطینیوں کو”دہشت گردی“ کے خلاف کام کرنے اور ”اشتعال انگیزی“روکنے پر مجبور کیا جائے گا۔11۔فلسطینی ریاست میں مغربی کنارے کو غزہ کی پٹی سے مربوط کرنے کے لیے سڑکیں اور سرنگیں تعمیر کی جائیں گی۔11۔چار سال تک فلسطینی عبوری انداز میں کام کریں گے۔ اس دوران فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان فلسطینی ریاست کے حوالے سے مذاکرات ہوں گے۔12۔خلیجی ممالک کی مالی مدد سے 50 ارب ڈالر کی مالیت فلسطینی ریاست میں منصوبے قائم کیے جائیں گے۔13۔مشرقی یروشلم کے مقدس علاقوں میں جمود برقرار رکھنا۔14۔صحرائے نقب کا علاقہ فلسطینیوں کو دینے اور اسے فلسطینی ریاست شامل کرنے کی تجویز ہوگی۔

اسرائیل کو کیا فائدہ پہنچے گا؟۔1۔یہودی آباد کاروں پر فوجی انتظامیہ کو ہٹا دیا جائے گا۔2۔ فوری طور پر غرب اردن کے 30 فی صد علاقے پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کی جائے گی۔3۔امریکا ”اسرائیل“ کو کیا دینا چاہتا ہے؟۔4۔تمام یہودی کالونیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کیا جا رہا ہے۔5۔اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں ہر اقدام کو امریکا ویٹو کرائے گا۔6۔پورے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعادہ۔7۔فلسطینی مہاجرین کے حق واپسی کا سقوط۔8۔فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے شرائط۔9۔حماس غیر مسلح ہوگی۔10۔غزہ کا علاقہ ہرطرح کے اسلحہ سے پاک ہوگا۔11۔فلسطینی حق واپسی سے دست بردار ہوجائیں گے۔12۔سرائیل کویہودی ریاست تسلیم کیا جائے گا۔13۔اسرائیل کی نئی سرحدوں کو تسلیم کیا جائے گا۔14۔فلسطینی متحدہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریں گے۔15۔فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کی مالی مدد بند کی جائے گی۔16۔فلسطینی تعلیمی اداروں نے اسرائیل کے خلاف ‘نفرت’ پرمبنی مواد پڑھانے پر پابندی عاید کی جائے گی۔17۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کا یہ منصوبہ 80 صحافت پر مشتمل ہے اور اسے ایک مفصل منصوبے میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ متفقہ امور فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے پائے جائیں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین عوام کے حقوق کے لئے مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Polio Campaign
Previous Post ملتان میں وائرس کی موجودگی کے انکشاف پر انسداد پولیو مہم کا آغاز
Next Post ایف اے ٹی ایف پر انڈیا اور اپوزیشن کی سوچ ایک جیسی ہے، حنید لاکھانی
Hunaid Lakhani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.