geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت مزید گراوٹ کا شکار ہو گی، سروے رپورٹ

September 23, 2020 0 1 min read
Economy
Share this:

Economy

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ سروے اور گیلپ پاکستان نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی عوام کے موجودہ حکومت پر اعتماد میں کمی آئی اور مایوسی میں اضافہ ہوا، سروے میں شامل 55 فیصد عوام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگلے چھ ماہ میں ملکی معیشت مزید گراوٹ کا شکار ہوگی۔

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان اور گیلپ پاکستان نے مشترکہ طور پر پاکستان کے صارفین کے اعتماد کے اعشاریوں پر مبنی’’کنزیومرکانفیڈینس انڈیکس‘‘ رپورٹ جاری کردی۔ سی سی آئی رپورٹ صارفین کے اعتماد اوران کے ذاتی مالی حالات کے تناظر میں مرتب کی گئی ہے۔

اگست میں کیے جانے والے اس سروے کے مطابق پاکستانی صارفین کے اعتماد میں کمی اور مایوسی ظاہر ہوئی ہے۔ کویڈ 19 کے اثرات کے سبب سروے میں موجودہ صورتِحال کے بارے میں صارفین کے احساسات اور بھی زیادہ منفی پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اگست کے نتائج فروری میں کیے گئے سروے نتائج کے 69.1 پوائنٹس کے مقابلے میں 12 فیصد مزید کمی کے ساتھ 60.7 پوائنٹس رہے۔ انڈیکس میں گذشتہ 6 ماہ اور آئندہ چھ ماہ میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں کے بارے میں ملک بھر کے صارفین کی رائے کی عکاسی کی گئی ہے۔

موجودہ انڈیکس میں بلوچستان اور پنجاب میں بالترتیب 7 اور 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا کے صارفین میں 33 فیصد کی بدترین گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

سندھ میں صارفین کے اعتماد کا انڈیکس 60 فیصد تھا جو انتہائی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے تاہم فروری کے مقابلے میں موجودہ سروے میں صارفین کے اعتماد میں 10 فیصد اضافہ ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پہلے سندھ کے صارفین کا اعتماد بہت زیادہ مایوس کن تھا اور اب صورتِ حال میں معمولی بہتری آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے نتیجے میں ملک میں روزگار کی صورتِ حال سب زیادہ متاثر ہوئی اور 5 میں سے 4 صارفین یہ سمجھتے ہیں کے گزشتہ چھ ماہ میں ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں 51 فیصد رائے دہندگان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان کی گھریلو مالی صورتِ حال ابتر ہوگئی ہے۔

روزگار کے مواقع نہ ہونا اور گھریلو معاشی صورتِ حال کے خراب ہونے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہایت تشویش ناک ہے۔

سروے میں ہر 3 میں سے 2 رائے دہندگان نے محسوس کیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے۔جولائی اور اگست 2020ء کے دوران پاکستان میں معاشی بدحالی کی ابتدائی علامات کی وجہ سے چاروں صوبوں کے صارفین مستقبل کے بارے میں نسبتاً کم مایوسی کا شکار ہیں۔

صارفین کے مستقبل کی توقعات (مستقبل سی سی آئی) 9.5 فیصد کے اضافے سے 97.5 فیصد ہوگئی۔ موجودہ صورتِ حال کے مقابلے میں اگلے 6 ماہ میں اس بہتری کو صارفین کے گھریلو حالات اور بچت سے متعلق صارفین کی توقعات سے منسوب کیا جاسکتا ہے تاہم مستقبل میں بھی صارفین کے اعتماد کا انڈیکس مایوسی کی حد میں ہی رہے گا کیونکہ 55 فیصد رائے دہندگان کے مطابق اگلے 6 ماہ میں بھی ملازمتیں کم ہوں گی اور ہر 5 میں سے 3 صارفین کے خیال میں ملک کی مجموع معاشی صورتِ یکساں یا مزید خراب رہے گی۔

Share this:
Deepika Padukone
Previous Post سشانت خودکشی سے جڑے منشیات کیس میں دپیکا بھی شامل تفتیش
Next Post لیبیا میں نئی پیش رفت، خلیفہ حفتر اور عقیلہ صالح اچانک دورے پر مصر پہنچ گئے
Khalifa Haftar and Aqila Saleh

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.