geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد پہلی ’ماحولیاتی ہڑتال‘، تبصرہ

September 26, 2020September 26, 2020 0 1 min read
Strike
Share this:

Strike

رواں برس عالمی وبا کی وجہ سے ماحولیاتی ہڑتال کا جو سلسلہ رک گیا تھا، وہ آج دوبارہ سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی تمسین والکر کا تبصرہ۔

میں ایک دکان کے سامنے سے گزر رہا تھا جب مجھے ایک نوجوان لڑکی کی تصویر دکھائی دی۔ جس کے چہرے پر ایک غیریقنی سے عبارت ادھوری مسکراہٹ تھی۔ ساتھ ہی لکھا تھا، ”مستقبل روشن ہے‘‘۔ یہ ایک بڑا دعویٰ ہے۔ اس لڑکی کے چہرے ہی کو دیکھا جائے، تو خاموشی ایک بالکل مختلف سرگوشی کرتی ہے۔

یوں لگتا ہے، جیسے یہ لڑکی جانتی تھی کہ وہ ایک نادرست بات کا پوز دے رہی ہے۔ اس روشن مستقبل کے بالکل برخلاف دنیا بھر میں ماحولیاتی وجوہ کی بنا پر جنگلاتی آگ، درجہ حرارت میں اضافہ اور قطبین پر تیزی سے پگھلتی برف نظر آر ہی ہے۔ جب کہ فاسل فیول اور ہائیڈروکاربن کا استعمال اب بھی اس طرح جاری ہے، جیسے اس سے بہتر کچھ ممکن نہیں۔ اس سے مستقبل میں خشک سالی، سیلاب، سمندری طوفان اور جانے کیا کیا ہمارا منتظر ہے، جب کہ سیاست دانن موجودہ راہ ترک کرتے نظر نہیں آتے۔

یہ وہ حقیقیتیں ہیں یا ایک مکمل تباہی سے یہ وہ لاتعلقی ہے، جنہیں آج کی ماحولیاتی ہڑتال کا مرکزی موضوع بنایا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی ماحولیاتی تحریک ‘فرائیڈیز فار فیوچر‘ (FFF) اس ہڑتال کی منتظم ہے۔ یہ تنظیم ایک عرصے سے ان ہڑتالوں اور مظاہروں کے ذریعے ماحولیات کے موضوع پر توجہ مبذول کروانے کی کوشش میں ہے۔ نوجوانوں کی یہ تنظیم زور دے دے کر کہہ رہی ہے کہ ہمارے پاس فقط ایک سیارہ ہے۔

دو برس سے زائد عرصہ قبل سویڈش پارلیمان کے ساتھ اپنی پہلی ہڑتال میں فرائیڈیز فار فیوچر کی بانی گریٹا تھونبرگ نے اس موضوع کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ اس کے ایک ہی برس بعد اسکول کی اس لڑکی کی یہ تحریک دنیاکے ایک سو پچاس ملکوں میں پھیل گئی اور ماحولیاتی اقدامات کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد ساٹھ لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی۔

اس دوران تاہم سائبریا، آسٹریلیا اور امریکا میں غیرمعمولی درجہء حرارت ریکارڈ کیے گئے، جب کہ عالمی سطح پر بھی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ اسی طرح گلیشیئرز بدستور پگھلتے رہے اور افریقہ کو سمندری طوفانوں کی تباہی کا سامنا رہا۔ یورپ میں خشک سالی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہوا، اسی طرح ایمازون کے خطے میں جنگلات کی کٹائی جاری ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا سے متصل آرکٹک خطے میں تیل اور گیس نکالنے کی اجازت دے دی، ادھر جرمنی بھی کوئلے سے بجلی کی تیاری پر انحصار سن 2038 تک ختم کرتا نظر نہیں آتا۔

وبا کے دنوں گو کہ یہ مظاہرے فقط آن لائن ہو پائے، تاہم فرائیڈیز فار فیوچر تحریک مسلسل عالمی رہنماؤں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے حوالے سے دباؤ میں مصروف رہی ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس سے ’دو ملین سے بھی زائد اموات‘ کا امکان کافی زیادہ
Next Post لاہور: فارن منسٹری کیمپ آفس میں ڈاکٹر سے بدسلوکی کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار
Doctor Abuse

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.