geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے ’دو ملین سے بھی زائد اموات‘ کا امکان کافی زیادہ

September 26, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کووڈ انیس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی سطح پر بہت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے، تو دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے انسانی اموات کی کل تعداد دو ملین سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث کرہ ارض پر انسانی زندگی پہلے ہی بہت متاثر ہوئی ہے اور اس عالمی وبا کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کی تعداد اب ایک ملین کی حد عبور کرنے کو ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی حالات کے خلاف اقدامات کے شعبے کے ڈائریکٹر مائیکل راین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا، ”ایک ملین (اموات) بھی ایک خوف ناک حقیقت ہو گی۔ ہمیں اس بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کہ ہم یہ سوچنا شروع کر دیں کہ آیا اس عالمی وبا کے ہاتھوں دو ملین تک انسان ہلاک ہو سکتے ہیں۔‘‘

عالمی ادارہ صحت کے اس عہدیدار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کووڈ انیس کے خلاف کسی مؤثر ویکسین کے عام استعمال کے لیے دستیاب ہونے سے پہلے تک کیا اس وائرس کے ہاتھوں دو ملین تک انسانی اموات بھی ممکن ہیں، تو مائیکل راین نے کہا، ”ہم سب مل کر وہ سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، جس کی مدد سے اس وائرس کے ہاتھوں اموات کی تعداد کے دو ملین تک ہو جانے کو روکنے کی کوشش کی جا سکے۔‘‘

تاہم ساتھ ہی مائیکل راین نے کہا، ”اگر ہم (عالمی برادری) نے فیصلہ کن اقدامات نہ کیے، تو یہ عین ممکن ہے کہ ہمیں اتنی زیادہ اموات دیکھنا پڑیں۔ اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایسی صورت میں یہ اموات دو ملین سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں ۔‘‘

گزشتہ برس چینی شہر ووہان سے شروع ہو کر دنیا بھر میں پھیل جانے والی کووڈ انیس کی وبائی بیماری کے باعث اب تک مجموعی طور پر 32.3 ملین انسان متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بہت بڑی تعداد اب تک دوبارہ صحت یاب بھی ہو چکی ہے جبکہ لاکھوں مریض ابھی تک زیر علاج بھی ہیں۔

اس عالمی وبا کے حوالے سے یہ بات بھی انتہائی تشویش ناک ہے کہ یہ مرض اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں مجموعی طور پر کم از کم بھی نو لاکھ 84 ہزار انسانوں کی موت کی وجہ بن چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ عنقریب ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ کر ایک ملین کی حد بھی پار کر جائے گی۔

Share this:
Muhammad PBUH
Previous Post اُمّیۖ کی دنیا میں تشریف آوری /معجزات
Next Post کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد پہلی ’ماحولیاتی ہڑتال‘، تبصرہ
Strike

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.